ہر غلط دوڑ میں ملک آگے، مودی حکومت کا رویہ شتر مرغ جیسا، راہل گاندھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

07 Sep 2020, 9:53 AM

ہر غلط دوڑ میں ملک آگے، مودی حکومت کا رویہ شتر مرغ جیسا ، راہل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کے فیصلوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شتر مرغ کی طرح برتاؤ کر رہی ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ’’مودی حکومت ملک کو بحران میں پہنچاکر حل ڈھونڈنے کے بجائے شتر مرغ بن جاتی ہے۔ہر غلط دوڑ میں ملک آگے ہے ، کورونا وبا کے اعداد و شمار ہوں یا جی ڈی پی میں گراوٹ۔‘‘

07 Sep 2020, 9:15 AM

مہسانا میں آسمانی بجلی گرنے سے دو کی موت، تین جھلسے

مہسانا: گجرات کے ضلع مہسانا کے لانگھناج علاقے میں گزشتہ روز کوآسمانی بجلی گرنے سے دو افراد کی موت ہوگئی اور دیگر تین جھلس گئے۔ پولیس نے بتایا کہ پڈریاں گاؤں کے نزدیک جنگل میں آج صبح پانچ مزدور لکڑی کاٹ رہے تھے۔ اس دوران بارش کے درمیان اچانک آسمانی بجلی گرنے سے دو مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دیگر تین جھلس گئے۔ جھلسے مزدوروں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

07 Sep 2020, 7:38 AM

مہینوں بعد ملی نوجوان کی لاش ، اہلیہ سمیت دو گرفتار

ہریانہ کے ضلع جند کے گاؤں رادھانا کے رہنے والے سریش کی تقریباََ پونے پانچ ماہ کے بعد گوروگرام میں لاش برآمد ہوئی اور پولیس نے قتل کے الزام میں اہلیہ سنیتا اور اس کے عاشق سکھبیر کو گرفتار کرلیا ہے اور تیسرا ملزم منوج مفرور ہے۔
پولیس نے بتایا کہ سنیتا کے گاؤں ڈومرکھا کے رہنے والے سکھبیر عرف سکھا سے ناجائز تعلقات تھے ، جس کی وجہ سے سنیتا نے قتل کا منصوبہ بنایا ۔ منصوبے کے مطابق 12 اپریل کو سنیتا نے سریش کو سکھبیر کے پاس ڈھابے پر بھیجا تھا ۔
سریش کو کہا کہ کام کاج میں سکھبیر اس کی مدد کرے گا اور سکھبیر سے کہا کہ اگر اس نے سریش کو ٹھکانے نہیں لگایا تو سریش اس کو مار ڈالے گا ۔ رات کوپہلے سریش کو شراب پلائی گئی ، پھر سکھبیر نے اپنے دوست شراب ٹھیکیدار منوج کو بلا کر گولی مار کر قتل کردیا اور لاش کو ڈھابے کے قریب دبا دیا ۔
سریش کی لاش کو گوروگرام پولیس نے 4 ستمبر کو زمین سے کھود کر نکالا تھا ۔ لاش بوسیدہ ہو گئی ، صرف کپڑے او باقیات بچے تھے۔ لاش کو گذشتہ دو روز سے پوسٹ مارٹم کے لئے پی جی آئی روہتک میں رکھا گیا تھا ۔ آج مقتول کا ڈی این اے سیمپل لیا گیا اور پھر لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے لواحقین کو سونپ دیا۔


07 Sep 2020, 7:06 AM

کیرلہ کے وزیر خزانہ ڈاکٹر تھامس کورونا سے متاثر

کیرلہ کے وزیر خزانہ ڈاکٹر ٹی ایم تھامس ایساک اتوار کو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسٹر ایساک کو تروانتھاپورم کے سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔
وزیر کی کورونا وائرس رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد ان کے نجی اسٹاف کو کورنٹان میں جانے کے لئے کہا گیا ہے۔
مسٹر ایساک میں انفیکشن کے رابطے کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کیرلہ کےپہلے کابینی وزیر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔