اہم خبریں: کورونا کے دہلی میں 7437 اور ممبئی میں 8938 نئے کیسز

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

08 Apr 2021, 7:51 PM

کورونا کے دہلی میں 7437 اور ممبئی میں 8938 نئے کیسز

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7437 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ قومی راجدھانی میں فی الحال 23181 کیسز فعال ہیں جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 698005 ہو گئی ہے۔

وہیں، ممبئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8938 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی، جبکہ اس اثنا میں 4503 افراد نے شفایابی حاصل کر لی اور 23 افراد کی جان چلی گئی۔ ممبئی میں فی الحال 86279 کیسز فعال ہیں جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 491698 ہو گئی ہے۔

08 Apr 2021, 5:32 PM

پاکستان کو مفت ویکسین دی جا رہی ہے لیکن مہاراشٹر پر سیاست ہو رہی ہے، نانا پٹولے

مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کہا، ’’آج ہمارے ملک سے پاکستان تک کو ویکسین کی فراہمی کی جا رہی ہے، لیکن مہاراشٹر پر وہ سیاست کر رہے ہیں۔ بی جے پی کی ریاستی اور مرکزی قیادت مہاراشٹر پر حملہ کر رہے ہیں اور انہیں اس کا انجام بھگتنا ہوگا۔‘‘

08 Apr 2021, 2:11 PM

یوپی کی طرز پر بنگال میں بھی ’اینٹی رومیو اسکواڈ‘ تشکیل دیں گے، یوگی آدتیہ ناتھ

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہگلی کے کرشنارام پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’بی جے پی بہنوں اور بیٹیوں کے لئے بنگال میں بھی یوپی کی طرز پر اینٹی روپمو اسکواڈ تشکیل دیگی اور ٹی ایم سی کے رومیو کو جیل کی سلاخوں میں ڈالے گی۔ دیدی دو مارچ کے بعد ’جے شری رام‘ کہنا شروع کر دیں گی۔‘‘


08 Apr 2021, 1:31 PM

یوپی کی طرز پر بنگال میں بھی ’اینٹی رومیو اسکواڈ‘ تشکیل دیں گے، یوگی آدتیہ ناتھتاپسی پنو کھلے گراؤنڈ میں لے رہی ہیں ٹریننگ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو اپنی آنے والی فلم 'شباش مٹھو' کے لئے جم چھوڑ کر کھلے میدان میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ تاپسی پنو ان دنوں اپنی آنے والی فلم شباش مٹھو کے لئے تیاری کر رہی ہیں۔ فلم ہندوستانی خواتین کرکٹر میتھالی راج کی بائیوپک پر مبنی ہے۔ اس فلم میں تاپسی میتھالی راج کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کاری راہل ڈھولکیا کر رہے ہیں۔ تاپسی نے خود سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں وہ گلابی رنگ کے ٹینک ٹاپ میں نظر آ رہی ہیں، اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، "لاک ڈاؤن کے دوران ٹریننگ... جب جم کے بجائے کھلے میدان نے لی، ٹریننگ کا کوئی بہانہ نہیں۔

08 Apr 2021, 12:32 PM

دلشاد گارڈن میں واقع فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

نئی دہلی: مشرقی دہلی کے دلشاد گارڈن انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک فیکٹری میں جمعرات کی صبح خوفناک آگ لگ گئی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے آج یہاں بتایا کہ صبح 8.35 بجے آتشزدگی کی اطلاع ملی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئیں۔ فی الحال فائر بریگیڈ کی 17 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے جد و جہد کررہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری کی عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگی تھی جس کے اندر گتا بھرا ہوا تھا۔ ابھی تک آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ خبر لکھے جانے تک اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔


08 Apr 2021, 11:33 AM

سنگارینی کالریز کوئلہ کان کی چھت گرپڑی، دو مزدور ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع میں سنگارینی کالریز کوئلہ کان کی چھت کے گرپڑنے کے نتیجہ میں دو مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ کل شب کاکتیہ کان میں پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت شنکرئیا اور نرسیا کے طور پر کی گئی ہے۔ عہدیداروں کے مطابق دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اس واقعہ پر ریاستی وزیر دیاکر راو نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان مزدوروں کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر موصوف نے حکومت کی طرف سے ان دونوں کے خاندانوں کو تمام طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

08 Apr 2021, 10:52 AM

راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو لے کر مودی حکومت پر کی تنقید

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر راہل گاندھی نے مرکز میں مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ "مرکزی حکومت کے ٹیکس وصولی کی وجہ سے، گاڑی میں تیل بھروانا کسی امتحان سے کم نہیں ہے، پھر وزیر اعظم اس پر بات کیوں نہیں کرتے ہیں، اخراجات پر بھی بات ہونی چاہیے! "


08 Apr 2021, 7:56 AM

وزیر اعظم نے کورونا کا دوسرا ٹیکہ لگوایا

وزیر اعظم نے کورونا کادوسراٹیکہ آج لگوالیا ۔انہوں نےایمس جا کر یہ ٹیکہ لگوایا اورعوام سے کہا کہ کہ وہ بھی ٹیکہ لگوائیں۔ انہوں نے کہا ’’میں نے کورونا کی دوسری ڈوز آج ایمس میں لی۔کورونا کا ٹیکہ ہمارے پاس کچھ راستوں میں سےایک ہے جس سےہم کورونا کو ہرا سکتے ہیں۔اگر آپ ٹیکہ لگوانے کےاہل ہیں تو اسے جلدی لگوا لیں ۔ http://CoWin.gov.in پر رجسٹر کر الیں۔‘‘ واضح رہے وزیر اعظم نے کورونا کا پہلا ٹیکہ یکم مارچ کو لگوایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔