اہم خبریں: منشیات کے دو ملزموں کو 10 سال قید بہ مشقت کی سزا

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

06 Mar 2021, 5:52 PM

منشیات کے دو ملزموں کو 10 سال قید بہ مشقت کی سزا

شری گنگا نگر: راجستھان کے ضلع ہنومان گڑھ میں سنگریا میں ایڈیشن ضلع سیشن جج کی عدالت نے بڑی مقدار میں غیر قانونی نشہ آور گولیوں سمیت پکڑے گئے دو ملزموں کو 10 برس کی سخت قید کی سزا سنائی ہے۔ جج ڈاکٹر نریندر سنگھ راٹھور نے سنیل باشندہ سادُل شہر اور مہیندر سنگھ باشندہ دھینگتانیہ، تحصیل سادُل شہر ضلع شری گنگا نگر کو یہ سزا سنائی۔ عدالت نے دونوں پر ایک ایک لاکھ روپیے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر دو سال کی اضافی سزا کا التزام کر دیا ہے۔ ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر انل کمار چویل کے مطابق سنگریا تھانہ میں دو اگست 2015 کی شام کو مالارام پورہ کے قریب ملو موڈ پر ایک مہیندرا میکسمو ٹیمپو سے بڑی تعداد میں غیر قانونی منشیات کی گولیاں برآمد کر کے دونوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

06 Mar 2021, 4:04 PM

احمد آباد ٹیسٹ، ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو اننگز اور 25 رنز سے دی شکست، سیریز 3-1 سے جیت لی

احمد آباد میں کھیلے گئے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 25 رنز سے شکست دے دی۔ پہلا ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد ٹیم انڈیا نے زبردست واپسی کی اور مسلسل تین ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔

06 Mar 2021, 3:12 PM

ممتا بنرجی کی پارٹی سے استعفیٰ دینے والے دنیش تریویدی بی جے پی میں ہوئے شامل

دنیش ترویدی ، جنہوں نے 12 فروری کو راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن دنیش تروییدی جنہوں نے 12 فروری کو راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر پیوش گوئل اور دیگر کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوگئے۔


06 Mar 2021, 1:07 PM

مصر، سڑک حادثہ میں 18 افراد ہلاک

قاہرہ: مصر کے صوبہ گیزا میں جمعہ کے روز ایک سڑک حادثہ میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ اخبار ’الیوم‘ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ گیزا کے شہر عفتح میں منی بس اور ٹرک میں شدید ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

06 Mar 2021, 11:29 AM

سرحدوں پر جن کے بیٹے کرتے ہیں جان قربان، ان کے لئے دہلی سرحد پر لگائی گئیں کیلیں... راہل

کسانوں کی حمایت میں راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "ملک کی سرحدوں پر جن کے بیٹے کرتے ہیں جان قربان، ان کے لئے دہلی سرحد پر کیلیں لگائی گئیں۔" ان داتا مانگے اپنے حقوق، حکومت دے اذیت "


06 Mar 2021, 8:22 AM

راہل، پرینکا گاندھی نے کی مہنگائی کے خلاف مہم میں شامل ہونے کی اپیل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو مہنگائی کے دلدل میں لگاتار دھکیل رہی ہے، لہذا لوگوں کو مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے پارٹی کی مہم میں شامل ہونا چاہیے۔ راہل گاندھی نے کہا ’’افراط زر ایک لعنت ہے۔ مرکزی حکومت صرف ٹیکس کمانے کے لئے عوام کو مہنگائی کے دلدل میں ڈال رہی ہے۔ ملک کی تباہی کے خلاف آواز اٹھائیں، مہم سے جڑیئے‘‘۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’مہنگائی پر بی جے پی حکومت کے بہانے، سردی کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں، گزشتہ حکومتیں قصوروار، لوگ کم سفر کریں، اس لئے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے، عام لوگوں کے مسائل کو نظرانداز کرتے ہوئے، اس بار بہانوں کی بوچھار‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔