اہم خبریں: مرکزی حکومت کے افسران کے خلاف عدالتی حکم عدولی کی کارروائی پر سپریم کورٹ کا اسٹے آرڈر

مرکزی حکومت کے افسران کے خلاف عدالتی حکم عدولی کی کارروائی پر سپریم کورٹ کا اسٹے آرڈر
خیال رہے کہ دہلی سمیت کئی ریاستوں کو آکسیجن کی خاطر خواہ سپلائی نہ کئے جانے پر دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے مرکزی حکومت کے عہدیداران کے خلاف عدالت حکم عدولی کی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس معاملہ پر اب سپریم کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔
کورونا بحران کے باوجود گجرات کے مندر میں عورتوں کا ہجوم، 23 افراد کے خلاف کارروائی
کورونا بحران کے باوجود لوگ لاپروائی کا مظاہرہ کرنے سے باز نہیں آ رہے ہیں۔ گجرات کے ایک مندر میں گزشتہ روز بڑی تعداد میں عورتوں نے پوجا کی اور خطرے کو دعوت دی۔ اطلاعات کے مطابق احمد آباد ضلع کے سانند میں ایک گاؤں میں واقع مندر میں ان عورتوں کے ایک بڑے ہجوم نے پوجا کی۔ ڈپٹی ایس پی احمد آباد دیہات کے ٹی کماریا نے کہا کہ گاؤں کے سرپنچ سمیت کل 23 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
ممتا بنرجی نے لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا
مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے والی ٹی ایم سی کی سربراہ ممتا بنرجی نے لگاتار تیسری مرتبہ عہدے اور رازداری کا حلف اٹھا لیا۔ انہیں مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکڑ نے حلف دلوایا۔
اس موقع پر مغربی بنگال کے گونر نے کہا، ’’میں ممتا جی کو ان کی تیری مدت کار کے لئے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ہماری اولین ترجیح غیر منطقی تشدد کو ختم کرنا ہے جس نے سماج کے ایک بڑے حصہ کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ وزیر اعلیٰ قانون کی حکمرانی کا نفاذ کرنے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گی۔‘‘
انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے
جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی سماترا صوبے میں بدھ کے روز درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق 08.24 بجے آئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ضلع مینٹا وائی جزیرے کے تواپیجات سے تین کلومیٹر دور اور زمین کی سطح سے 29 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ محکمہ موسمیات نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔
ملک پر کورونا کی مار برقرار، ایک دن میں 3 لاکھ 82 ہزار نئے کیسز، 3780 اموات
ہندوستان میں تین دن تک یومیہ کیسز میں کچھ گراوٹ کے بعد گزشتہ روز پھر نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا کے 38215 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران 338439 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 3780 لقمہ اجل بن گئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔