اہم خبریں: مرکزی وزیر دھرمندر پردھان کورونا پازیٹو

دھرمندر پردھان، تصویر یو این آئی
دھرمندر پردھان، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

04 Aug 2020, 9:58 PM

مرکزی وزیر دھرمندر پردھان کورونا پازیٹو

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے تیل و قدرتی گیس دھرمندر پردھان کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں، نریندر مودی حکومت کے دھرمندر پردھان دوسرے مرکزی وزیر ہیں جو وائرس کی زد میں آئے ہیں۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کورونا سے متاثر ہوئے اور علاج کے لئے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں بھرتی ہیں۔ پردھان نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے خود کو کورونا پازیٹو ہونے کی جانکاری دی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’کووڈ۔19 کی علامت دیکھنے پرمیں نے ٹسٹ کرایا جس میں میری رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورہ پر میں اسپتال میں بھرتی ہوں اور صحت مند ہوں۔‘‘

04 Aug 2020, 6:53 PM

بی جے پی رہنما وجے گوئل نے بابر روڈ کی جگہ چسپاں کیا 5 اگست روڈ کا پوسٹر

رام مندر کی بھومی پوجا سے ایک دن پہلے بی جے پی رہنماؤں نے دہلی میں بابر روڈ کا نام تبدیل کرکے 5 اگست مارگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر مملکت وجے گوئل بنگالی مارکیٹ پہنچے اور بابر روڈ کے بورڈ پر 5 اگست روڈ کا پوسٹر چسپاں کیا۔ اس سے قبل 2015 میں اورنگ زیب روڈ کا نام تبدیل کرکے اے پی جے کالام روڈ رکھا گیا تھا۔

04 Aug 2020, 6:37 PM

بد کرداری کے شک میں بیوی کا قتل

دھمتری: چھتیس گڑھ میں ضلع دھمتری کے مگرلوڈ تھانہ علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو بدکرداری کے شک میں قتل کردیا۔ پولس ذرائع کے مطابق ملزم بسنت ساہو نے گزشتہ رات اپنی اہلیہ یشودھا ساہو کو لکڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا اور اس کے بعد وہ تھانے پہنچ گیا اور خود کو پولس کے حوالے کردیا۔ پولس آج صبح جائے وقوعہ پر پہنچ کر یشودھا کی لاش قبضہ میں لے لی ہے اور اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ملزم کو اپنی اہلیہ کے کردار پر شک تھا، جس کی وجہ سے آئے دن دونوں میں جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ پولس نے معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔


04 Aug 2020, 5:59 PM

تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے باپ۔بیٹے کی موت

رائے بریلی: اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے ہرچندر پور علاقے میں آج تیز رفتار نامعلوم گاڑ ی کی زد میں آنے سے باپ۔بیٹے کی موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق آج صبح تقریباً نو بجے لکھنؤ۔پریا گ راج شاہراہ پر گنگاگنج اور ٹانڈا شاہراہ کی جانب سڑک حادثے میں تیز رفتار نامعلوم چار پہیہ گاڑی اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے دو لوگوں کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ لال چند پاسی اپنے بیٹے رونق کے ساتھ بچھراواں کی جانب موٹر سائیکل سے آرہے تھے، تبھی تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے زبرست ٹکر ماردی۔ دونوں کو پرائیویٹ گاڑی سے ضلع اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔

04 Aug 2020, 5:01 PM

ملک میں اب تک کورونا کے 2 کروڑ ٹیسٹ کیے گئے... وزارت صحت

وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ "ملک میں فی ملین ٹیسٹوں کی تعداد 15119 ہے۔ ہیں دوسری طرف گوا میں فی ملین ٹیسٹوں کی تعداد 84000، دہلی میں 57000 ، تریپورہ میں 40000، جموں و کشمیر میں 38000 ، تمل ناڈو میں 35000 ہے۔ "

https://twitter.com/ANI/status/1290597074623315969?s=20


04 Aug 2020, 3:54 PM

سوشانت معاملہ، بہار پولیس معلومات حاصل کرسکتی ہے، تحقیقات نہیں... سنجے روات

شیو سینا رہنما سنجے راوت نے کہا کہ بہار پولیس ممبئی آکر معلومات حاصل کرسکتی ہے، وہ تحقیقات نہیں کرسکتی ہیں۔ کیونکہ اگر دونوں تفتیش کرتی ہیں تو میرے خیال میں یہ ممبئی پولیس کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔

04 Aug 2020, 3:00 PM

سوشانت کیس میں پہلے ہی دن سے بہار حکومت مداخلت کر رہی ہے... سنجے راؤت

شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے سوشانت سنگھ معاملے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ممبئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، اس میں پہلے ہی دن سے بہار حکومت مداخلت کر رہی ہے۔ بہار کے کچھ سماج دشمن عناصر یہ محسوس کرتے ہیں کہ اگر وہ سوشانت معاملے پر سیاست کریں، تو بہار کے انتخابات میں فائدہ ہوسکتا ہے۔


04 Aug 2020, 2:10 PM

سوشانت سنگھ کیس: نتیش حکومت نے مرکز سے سی بی آئی جانچ کی سفارش کی

بہار کی نتیش کمار حکومت نے سوشانت سنگھ کی موت سے متعلق سی بی آئی جانچ کی سفارش مرکز سے کر دی ہے۔ آج صبح ہی اس طرح کی خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ نتیش حکومت سی بی آئی جانچ کی سفارش کر سکتی ہے۔ اس درمیان بی جے پی رکن اسمبلی اور سوشانت سنگھ کے رشتہ دار نیرج سنگھ نے سی بی آئی جانچ کی سفارش کے لیے نتیش حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

04 Aug 2020, 1:18 PM

رام مندر بھومی پوجن قومی اتحاد اور بھائی چارے کی مثال بنے: پرینکا گاندھی

ایودھیا میں رام مندر بھومی پوجن کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور 5 اگست کو باضابطہ تقریب کا انعقاد ہونے والا ہے۔ اس درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اپنی طرف سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’آسانی، ہمت، قربانی،عزم، ہمدردی رام نام کا خلاصہ ہے۔ رام سب میں ہیں، رام سب کے ساتھ ہیں۔ بھگوان شری رام اور ماں سیتا کے پیغام اور ان کی مہربانی کے ساتھ رام للا کے مندر کا بھومی پوجن پروگرام قومی اتحاد، بھائی چارے اور ثقافت کے انضمام کا موقع بنے۔ جے سیارام۔‘‘


04 Aug 2020, 12:10 PM

سوشانت سنگھ موت سے متعلق بہار پولس نے سی بی آئی جانچ کی سفارش کا کیا فیصلہ

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت معاملہ میں سی بی آئی سے جانچ کرائے جانے کا مطالبہ لگاتار کیا جا رہا ہے، اور اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اس کی سفارش بہار پولس نے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ سے خصوصی بات چیت کے دوران بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس بات کا انکشاف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ”ہمارے ڈی جی پی نے آج سوشانت کی فیملی سے بات کی ہے۔ ان کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی سی بی آئی جانچ ہو جائے تو بہتر ہوگا۔ ان کی اسی مطالبہ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بہار پولس سی بی آئی جانچ کی سفارش کرنے والی ہے۔ اس کے لیے بہار حکومت کی اجازت دی جائے گی جو کہ مل جائے گی۔“ نتیش کمار نے مزید کہا کہ ”اس کے لیے جو بھی قانونی عمل ہے، وہ شروع ہو چکا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ یہ سب آج ہی ہو جائے۔“

04 Aug 2020, 11:40 AM

ایودھیا: درجن بھر سے بھی کم لوگوں کی موجودگی میں رامارچہ پوجا شروع

شری رام جنم بھومی احاطہ میں رامارچہ پوجا شروع ہو گئی ہے۔ پوجا کے مقام پر درجن بھر سے بھی کم لوگ موجود ہیں اور میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق 6 پجاری اس پوجا کو انجام دے رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندو مذہب میں یہ پوجا سبھی دیوی دیوتاؤں کو مدعو کرنے کے مقصد سے کیا جاتا ہے۔


04 Aug 2020, 10:40 AM

ہندوستان: گزشتہ 24 گھنٹے میں پھر 52 ہزار سے زائد کورونا کیسز درج، 803 اموات

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے معاملوں کی تیز رفتار قائم ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان ایک بار پھر 52 ہزار سے زائد کورونا کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس درمیان 803 لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی۔ مجموعی طور پر ہندوستان میں کورونا مریضوں کی تعداد اب 18 لاکھ 55 ہزار 746 ہو گئی ہے اور اموات کی تعداد 38 ہزار 938 تک پہنچ گئی ہے۔

04 Aug 2020, 9:47 AM

ایودھیا: منی رام داس چھاؤنی میں ہوئی بھگوان رام کی آرتی

اتر پردیش کے ایودھیا واقع رام جنم بھومی میں رام مندر تعمیر کا آغاز 5 اگست کو ہونے والا ہے جب پی ایم مودی بھومی پوجن کے بعد سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس سے قبل کئی طرح کی پوجا اور رسمیں انجام دی جا رہی ہیں۔ آج صبح سویرے منی رام داس چھاؤنی میں بھگوان رام کی آرتی کی گئی ہے اور اس موقع پر محدود تعداد میں سادھو سنت کی موجودگی دیکھی گئی۔


04 Aug 2020, 8:53 AM

رام مندر بھومی پوجن کا 'مہورت' بتانے والے پجاری کو ملی دھمکی، پولس نے جانچ شروع کی

ایودھیا میں رام مندر سنگ بنیاد سے قبل بھومی پوجن کا ’مہورت‘ بتانے والے پجاری کو کرناٹک کے بیلگاوی میں فون پر دھمکی ملی ہے۔ اس معاملے میں بیلگاوی کے تلک واڑی پولس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔ دھمکی دینے والے نے پجاری سے کہا ہے کہ بھومی پوجن کے لیے آپ نے مہورت کیوں بتائی۔

04 Aug 2020, 6:15 AM

سی پی ایم لیڈر محمد سلیم کورونا سے متاثر

سی پی آئی (ایم) کے رکن محمد سلیم کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کل خود اس کی جانکاری دی۔
مسٹر سلیم کو ایک نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کرکے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مسٹر سلیم کو تیز بخار کے علاوہ سانس لینے میں تکلیف اور پیٹ کی شکایت تھی۔
وہ مغربی بنگال کی رائے گنج لوک سبھا حلقہ سے 2014-2019 تک رکن پارلیمنٹ تھے۔اس سےپہلے پارٹی کے ایک دیگر سینئر لیڈر ٹریڈ یونین لیڈر شیامل چکرورتی کو بھی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔