اہم خبریں: پٹرول پمپ منیجر سے 9 لاکھ 23 ہزار کی لوٹ

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

03 May 2021, 5:29 PM

پٹرول پمپ منیجر سے نولاکھ 23 ہزار کی لوٹ

ڈہری آن سون: بہار میں رہتاس ضلع کے سہسرام مفصل تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے سموار کو پٹرول پمپ کے منیجر سے نولاکھ 23 ہزار روپے لوٹ لئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کروندیا پمپ سروس اسٹیشن کے منیجر پٹرول پمپ کی فروخت کا پیسہ جمع کرنے بائیک سے بینک جا رہے تھے، تبھی بانسا گاﺅں کے نزدیک دو بائیک سوار چار بدمعاشوں نے اوور ٹیک کر کے انہیں روک لیا اور لوٹ پاٹ کی کوشش کی۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے منیجر کے ساتھ مار پیٹ کی اور ان کی بائیک کی ڈکی میں رکھے نو لاکھ 23 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

03 May 2021, 3:31 PM

بڑودہ کے ایک اسپتال میں آکسیجن پائپ لائن میں رساؤ

بڑودہ: گجرات میں بڑودہ شہر کے راوپورہ علاقہ میں پیر کے روز ایک اسپتال میں آکسیجن پائپ لائن میں رساؤ ہوگیا۔ اس سے حالانکہ کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ فائربریگیڈ کے عملہ نے بتایا کہ ایس ایس جی کے سرجیکل وارڈ میں آج صبح اچانک آکسیجن پائپ لائن میں رساؤ ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر تقریباً ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد رساؤ بند کر دیا۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

03 May 2021, 2:29 PM

ضلع بستر میں کورونا سے 7 افراد کی موت

جگدل پور: کورونا وبا کی دوسری لہرکا قہر چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں جاری ہے۔ ضلع میں میڈیکل کالج میں زیر علاج سات کورونا مریضوں کی موت ہو گئی۔ محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد سے دگنے لوگوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ کل 186 کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد ہوم آئیسولیشن والوں کی ہے۔ ضلع میں کل 1501 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں، جس میں سے 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد بھی شامل ہیں۔


03 May 2021, 1:32 PM

سارن میں 50 سالہ شخص کا گولی مار کر قتل

چھپرا: بہار میں ضلع سارن کے سون پور پولیس اسٹیشن علاقے میں پیر کے روز مجرموں نے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ سون پور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس انجنی کمار نے یہاں بتایا کہ پرمانند پور پنچایت کے مکھیا کشور کمار رائے کے بڑے بھائی رمیش رائے (50) کسی کام کے لئے جارہے تھے کہ انہیں پرمانند پور فورلین کے قریب مجرموں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ کمار نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے چھپرا صدر اسپتال بھجوا دیا۔ فوری طور پر قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

03 May 2021, 12:32 PM

سابق رکن پارلیمان دامودر شنگڈا کی کووڈ- 19 سے موت

پالگھر: دہانو لوک سبھا حلقے کے سابق رکن پارلیمان اور کانگریس کے لیڈر دامودر بارکو شنگڈا کی اتوار کے روز وسائی قصبہ میں واقع ایک اسپتال میں کووڈ- 19 سے موت ہو گئی۔ ان کے خاندانی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ وہ67 سال کے تھے۔ ان کے افراد خانہ نے بتایا کہ سانس کی تکلیف کی وجہ سے انہیں چار دن قبل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور علاج کے دوران اتوار کی شام انہوں نے آخری سانس لی۔ شنگاڈا دہانو لوک سبھا سے 1980، 1984، 1989، 1991 اور 2004 میں پانچ مرتبہ منتخب ہوئے ہوئے ہیں۔


03 May 2021, 10:51 AM

کورونا کا قہر جاری! 24 گھنٹوں میں 3417 افراد ہلاک، 3 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 3,68,147 نئے معاملوں کے بعد مجموعی طور پر مثبت کیسز کی تعداد 1,99,25,604 ہوگئی ہے۔ 3,417 نئی اموات کے بعد، فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2,18,959 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم معاملات کی کل تعداد 34,13,642 ہے اور ڈسچاج ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 1,62,93,003 ہے۔

03 May 2021, 5:16 AM

جاپان میں زبردست گردابی طوفان سے تقریباً 100 عمارتیں تباہ

وسطی جاپان میں زبردست گردابی طوفان میں تقریباً 100 عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں لیکن اس میں کسی بھی شخص کو کوئی شدیدنقصان نہیں پہنچاہے۔ ڈائیلاگ کمیٹی کیوڈو نے یہ اطلاع دی ہے۔محکمہ موسمایت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تیز طوفانی ہواوں کے سبب ہی عمارتوں کی چھتیں اڑگئی اورشہر میں کھڑکیاں چکناچور ہوگئی ہیں۔ کاریں بھی چاروں طرف پلٹی ہوئی نظرآرہی ہیں۔
اس دوران تقریباً 32 گھروں میں بجلی کی سپلائی پر کافی اثرپڑاہے اور سرکاری ذرائع نے اس میں تین افراد کے زخمی ہونے کی بات کہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔