اہم خبریں: دہلی کے ’حقہ بار’ پر چھاپہ، 6 خواتین سمیت 20 افراد گرفتار

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

03 Apr 2021, 7:09 PM

دہلی کے ’حقہ بار’ پر چھاپہ، 6 خواتین سمیت 20 افراد گرفتار

دہلی پولیس نے دہلی کے ایک حقہ بار پر چھاپہ مار کر 20 افراد کو کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کی الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پشچم وہار (ایسٹ) میں گرفتار ہونے والے لوگوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں اور ان کے خلاف کورونا کی رہنما ہدایات کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

03 Apr 2021, 4:49 PM

آسام میں اس بار داڑھی، ٹوپی، لنگی والوں کی سرکار ہوگی، عبدالرحیم اجمل

اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل کے بیٹے عبد الرحیم اجمل نے آسام میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’اس مرتبہ آپ کی حکومت ہوگی۔ اس بار غریب، ترقی کے لئے وقف، داڑھی ٹوپی لنگی والے اور ان بیٹیوں کی حکومت ہوگی جو سندور لگاتی ہیں۔‘‘

03 Apr 2021, 3:51 PM

بی جے پی بنگال کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، ’بنگ بھنگ‘ دوہرایا جا رہا ہے، ممتا بنرجی

ٹی ایم سی کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا، ’’بی جے پی بنگال کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ ’بنگ بھنگ تحریک کیا تھی؟ آج وہی کیا جا رہا ہے۔ یہ لوگ بنگال، اس کی زبان اور اس کی ثقافت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔‘‘


03 Apr 2021, 3:39 PM

آہ! امیرشریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی نہیں رہے

ہندوستانی مسلمانوں کو آج اس وقت شدیدصدمہ پہنچا جب ان کو خبر ملی کہ امیرشریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں ۔ ان کا آج 3اپریل کو دو بج کر 50 منٹ پر انتقال ہوگیا ۔ واضح رہے مولانا گزشتہ کئی دنوں سے سخت علیل تھے اور کورونا سے بھی متاثر ہوگئے تھے ذرائع کے مطابق انہوں نے حال ہی میں کورونا کا ٹیکہ لگوایا تھا ۔ مولانا کی نمازہ جنازہ مونگیر میں ادا کی جائے گی ۔
مولانا محمد ولی رحمانی صاحب آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے جنرل سکریٹری اور امارت شرعیہ بہار ،اڑیسہ ،جھارکھنڈ کے امیر شریعت تھے ۔ 5جون 1943 میں آپ کی ولادت ہوئی تھی ۔ آپ ہندوستان ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام میں کافی مقبول تھے اور اپنی ذہانت کے لئے جانے جاتے تھے جس کی وجہ سے وہ متعد د اداروں کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھے۔ ان کا اس دنیا سے جانا ملت کے لئے ایک عظیم نقصان ہے۔

03 Apr 2021, 2:18 PM

بی جے پی امیدوار کی کار سے ای وی ایم برآمدگی کے خلاف کانگریس کا گوہاٹی میں مظاہرہ

آسام انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے دوران بی جے پی امیدوار کی کار سے ای وی ایم برآمد ہونے کا معاملہ طول پکڑ رہا ہے۔ کانگریس لیڈران اور کارکنان نے اس کے خلاف آج گوہاٹی میں مظاہرہ کیا۔ پارٹی لیڈر سشمتا دیو نے کہا، ’’بی جے پی کے تمام امیدوار غیر قانونی طریقہ اختیار کر رہے ہیں۔ عوام ہمارے ساتھ ہیں، بی جے پی بوکھلا چکی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کرشیندو پال کے خلاف کیا کارروائی کی، جن کی گاڑی سے ای وی ایم برآمد ہوئی۔‘‘


03 Apr 2021, 1:14 PM

کترینہ کیف ٹائیگر 3 کے لئے سخت محنت کررہی ہیں

بالی ووڈ اداکار کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کے لئے سخت محنت کررہی ہیں۔ وہ فٹنیس کے معاملے میں کافی چوکس رہتی ہیں اور اکثر سوشل میڈیاپر ورک آوٹ کرتے ہوئے ویڈیو شیر کرتی رہتی ہیں۔ کترینہ جلد ہی ٹائیگر 3 کی شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں اور اس فلم کے لئے وہ سخت محنت بھی کررہی ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ سخت محنت کرتی نظرآرہی ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کترینہ نے لکھا ،’’ میں نئی چیزیں سیکھ رہی ہوں۔ اپنی رفتار کو حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہوں، کچھ بھی زبردستی نہیں کررہی ہوں اور سب اپنے آپ سےہورہا ہے۔ ‘‘
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور سلمان خان فلم ٹائیگر 3 میں نظرآنے والی ہیں۔ اس فلم میں عمران ہاشمی نگٹیو کردار میں نظرآئیں گے۔

03 Apr 2021, 7:57 AM

آر ایس ایس اور بی جے پی نے تمام اداروں پر قبضہ کر لیا ہے، راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہارورڈ کینیڈی اسکول کے نکولس برنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں تمام اداروں پر بی جے پی اور آ ر ایس ایس قابض ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں آر ایس ایس نے تمام اداروں میں گھس پیٹھ کر لی ہے اور اب اس سے نجات کا واحد حل عوامی تحریک ہیں ۔یہ ایک اچھی بات ہے کہ دھیرے دھیرے عوامی تحریک زور پکڑ رہی ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔