اہم خبریں: نینی ریلوے اسٹیشن سے پہلی مرتبہ بنگلہ دیش بھیجی گئی گیہوں کی کھیپ

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

31 Oct 2020, 7:56 PM

نینی ریلوے اسٹیشن سے پہلی مرتبہ بنگلہ دیش بھیجی گئی گیہوں کی کھیپ

پریاگ راج: شمالی وسطی ریلوے کے نینی جنکشن سے پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کے لئے 42 کوچوں والی مال گاڑی میں 2484 ٹن گیہوں بھیجا گیا، جس سے پریاگ راج ڈویژن کو 32 لاکھ 88 ہزار 916 روپے کرایہ ملے گا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کورونا کے دوران پریاگ راج ڈویژن سے گہیوں ایکسپورٹ کیا جا رہا ہے۔ نینی جنکشن سے پہلی مرتبہ بنگلہ دیش کے لئے 42 کوچوں والی مال گاڑی میں 2484 ٹن گیہوں بنگلہ دیش سے بھجا گیا۔ مال گاڑی بنگلہ دیش کے روہن پور جمعہ کو بھیجی گئی۔ اس سے قبل کانپور، جھانسی اور ایٹا سے بھی گہیوں بنگلہ دیش بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں کی آمدورفت کم ہے، ریلوے مال گاڑیوں کے آپریشن پر زور دے رہی ہے۔ اس کے تحت پہلے بھی بنگلہ دیش سامان بھیجا جا چکا ہے۔

31 Oct 2020, 6:57 PM

قتل معاملہ میں دوملزمان کو عمر قید

سہارنپور: اترپردیش میں ضلع سہارنپور کی ایک عدالت نے قتل کے ایک معاملہ میں دوملزمان کو عمرقید کے ساتھ 31 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا۔ استغاثہ کے مطابق دیوبند علاقہ کے رنکھنڈی گاوں میں چارجون کو کھیت میں کام کرتے وقت دیویندر سنگھ اور سبھاش سنگھ نے ریٹائر کیپٹن ترجپال پنڈیر کی پھاوڑے سے حملہ کرکے قتل کردیا تھا۔ اس معاملہ میں ترجپال پنڈیر کے بیٹے پردیپ نے دیوبند کوتوالی میں دیویندر سنگھ اور سبھاش سنگھ کو نامزد کیا تھا۔ اس مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلپنا پانڈے نے دونوں ملزمان کو عمرقید کے ساتھ ہی 31 ہزارروپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

بریلی میں باپ نے کی نابالغہ بیٹی کی عصمت دری

بریلی: اتر پردیش میں بریلی کے پریم نگر علاقہ میں ایک نابالغہ نے اپنے باپ پر عصمت دری کا الزام عائد کیا ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ روہت سنگھ سجوان نے ہفتہ کے روز بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے اپنے رشتہ داروں کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں بتایا، جس کے بعد پولس کو واقعے کی اطلاع ملی۔ اس سلسلے میں جمعہ کی شام تھانہ پریم نگر میں ایک رپورٹ درج کی گئی ہے۔

متاثرہ لڑکی نے یہ بتایا کہ اس کے والد نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ کسی سے اس کے بارے میں بتائے گی، تو وہ اسے جان سے مار ڈالے گا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ ساجوان نے بتایا کہ گلاب نگر میں واقع غوثی والی مسجد کے قرب میں رہنے والی کمسن لڑکی نے بتایا کہ اس کی ماں دو سال قبل فوت ہوگئی تھی۔ اس کا باپ گزشتہ ایک ماہ سے اس کے ساتھ فحش حرکتیں کر رہا تھا۔ ابتدا میں وہ سمجھ رہی تھی کہ باپ اس کے ساتھ لاڈ پیار کر رہا ہے، لیکن 28 اکتوبر کی رات کو جب وہ باورچی خانے میں کھانا بنا رہی تھی تو اس کے باپ نے دروازہ بند کر کے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بعد میں اس نے کسی سے شکایت کرنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ متاثرہ لڑکی نے اگلے دن اپنے والد کی غیر موجودگی میں رشتہ داروں کے ساتھ ایس ایس پی سے ملاقات کی۔ انسپکٹر انچارج پریم نگر اونیش یادو نے بتایا کہ ایس ایس پی کے حکم پر تھانہ پریم نگر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولس ملزم کے گھر گئی لیکن وہ فرار ہوگیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے طبی معائنے میں عصمت دری کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مرادآباد میں دھار داراسلحے سے گلا کاٹ کر باپ بیٹی کا قتل

مرادآباد: اترپردیش میں مرادآباد کے ناگ پھنی علاقہ میں ہفتہ کو ایک مکان میں باپ بیٹی کی خون آلود لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی)امت کمار آنند نے بتایا کہ جھبو کے نالے کے نزدیک مکان میں دھار داراسلحے سے باپ بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آج صبح پڑوسیوں کے گھر جانے پر واقعہ کا علم ہوا تو اطلاع ملنے پر فوری پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کسرول محلہ میں گنجان آبادی کے درمیان نذرالحسین عرف نذرو (56) اپنی بیٹی ثمرین (28) کے ساتھ مکان کی پہلی منزل پر رہتے تھے۔ بیوی کی موت ہوچکی ہے۔ چاربیٹیاں ہیں، تین کی شادی ہوچکی ہے۔ یہاں ایک ہی گھر میں تقریباً دس کنبہ ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔عید میلادالنبی کے سبب رات تک گہماگہمی رہی۔ لوگوں نے انہیں بھی رات تقریباً 12 بجے تک باہر دیکھا تھا۔ جشن منانے کے بعد سبھی لوگ سونے چلے گئے۔ ہفتہ کی صبح جب ان کا دروازہ نہیں کھلا تو پڑوسیوں نے دروازہ توڑا، کمرے میں باپ بیٹی کی خون آلود لاش پڑی تھی اور کمرے میں خون پھیلا ہواتھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ پولیس اس دوہرے قتل کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ ابھی قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہو پایا ہے۔ جلد از جلد معاملہ کا انکشاف ہوجائے گا۔

ممبئی میں کرین حادثہ، ایک خاتون ہلاک، دو زخمی

ممبئی: ممبئی کے مضافاتی علاقے اندھیری میں ایک دل دہلانے والے سانحہ میں کرین کا کنٹرول بگڑ جانے اور میٹرو ریل کے ستون سے ٹکرانے کے سبب ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ مغربی ایکسپریس ہائی وے کے قریب اندھیری میں گنڈا والی بس اسٹاپ پر سانحہ پر پیش آیا، جب متاثرہ خاتون بس اسٹاپ بس کی منتظرتھی اس وقت وہاں جاری تعمیراتی کام کے لئے کرین استعمال کی جا رہی تھی اچانک ہی مبینہ طور پر کرین کے ڈرائیور نے کرین کا کنٹرول کھو دیا ہے جسکی وجہ سے خاتون کرین کے عقبی پہیوں کے نیچے پھنس گئی اور موقع واردات پر ہی اس نے دم توڑ دیا، مزید دو افراد زخمی ہوے جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سانحہ کے بعد ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہوگیا، اس کی تلاش کی جاری ہے، نیز تفتیش جاری ہے۔

تلنگانہ میں کووڈ- 19 کے 1445 نئے معاملات درج

حیدرآباد: تلنگانہ میں کووڈ- 19 کے 1445 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 238612ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1336 ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 6 اموات ہوئی ہیں۔ ہفتہ کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.56 فیصد ہے۔ ریاست میں 18,409سرگرم معاملات ہیں جن میں 15,439 گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41,254 کووڈ- 19 کے معائنے کیے گئے تاہم 914 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بہ حیثیت مجموعی 42,81,991 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 286 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔ ضلع رنگاریڈی میں 107، میڑچل ملکاجگری میں 122، نلگنڈہ میں 102 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کیے گئے۔

بدمعاشوں کی فائرنگ میں ٹرک ڈرائیور زخمی

پرتاپ گڑھ: ضلع ہیڈکواٹر سے تیس کلومٹر مسافت پر تھانہ رانی گنج علاقے کے امہٹا گاوں کے نزدیک کل رات بائیک سوار بدمعاشوں کی فائرنگ میں گولی لگنے کے سبب ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ جسے علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے بتایا کہ بھیسونہ گاوں کا باشندہ عتیق 35 ٹرک ڈرائیور ہے۔ جمعہ کو وہ رانی گنج بازار آیا تھا، جہاں سب تقریباً 8 بجے گھر جاتے وقت ریلوئے کراسنگ امہٹا گاوں کے نزدیک بائیک سوار دو بدمعاشوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی، وہیں گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے علاج کے لئے زخمی کو مقامی اسپتال پہونچایا ،ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا ۔وقوعہ کی تحقیقات کی ہدایت ڈی ایس پی رانی گنج کو دی گئی ہے ۔

31 Oct 2020, 5:56 PM

بریلی میں باپ نے کی نابالغہ بیٹی کی عصمت دری

بریلی: اتر پردیش میں بریلی کے پریم نگر علاقہ میں ایک نابالغہ نے اپنے باپ پر عصمت دری کا الزام عائد کیا ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ روہت سنگھ سجوان نے ہفتہ کے روز بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے اپنے رشتہ داروں کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں بتایا، جس کے بعد پولس کو واقعے کی اطلاع ملی۔ اس سلسلے میں جمعہ کی شام تھانہ پریم نگر میں ایک رپورٹ درج کی گئی ہے۔

متاثرہ لڑکی نے یہ بتایا کہ اس کے والد نے اسے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ کسی سے اس کے بارے میں بتائے گی، تو وہ اسے جان سے مار ڈالے گا۔ پولس سپرنٹنڈنٹ ساجوان نے بتایا کہ گلاب نگر میں واقع غوثی والی مسجد کے قرب میں رہنے والی کمسن لڑکی نے بتایا کہ اس کی ماں دو سال قبل فوت ہوگئی تھی۔ اس کا باپ گزشتہ ایک ماہ سے اس کے ساتھ فحش حرکتیں کر رہا تھا۔ ابتدا میں وہ سمجھ رہی تھی کہ باپ اس کے ساتھ لاڈ پیار کر رہا ہے، لیکن 28 اکتوبر کی رات کو جب وہ باورچی خانے میں کھانا بنا رہی تھی تو اس کے باپ نے دروازہ بند کر کے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بعد میں اس نے کسی سے شکایت کرنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ متاثرہ لڑکی نے اگلے دن اپنے والد کی غیر موجودگی میں رشتہ داروں کے ساتھ ایس ایس پی سے ملاقات کی۔ انسپکٹر انچارج پریم نگر اونیش یادو نے بتایا کہ ایس ایس پی کے حکم پر تھانہ پریم نگر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولس ملزم کے گھر گئی لیکن وہ فرار ہوگیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے طبی معائنے میں عصمت دری کی تصدیق ہوگئی ہے۔

31 Oct 2020, 4:56 PM

مرادآباد میں دھاردار اسلحے سے گلا کاٹ کر باپ بیٹی کا قتل

مرادآباد: اترپردیش میں مرادآباد کے ناگ پھنی علاقہ میں ہفتہ کو ایک مکان میں باپ بیٹی کی خون آلود لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی)امت کمار آنند نے بتایا کہ جھبو کے نالے کے نزدیک مکان میں دھار داراسلحے سے باپ بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آج صبح پڑوسیوں کے گھر جانے پر واقعہ کا علم ہوا تو اطلاع ملنے پر فوری پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کسرول محلہ میں گنجان آبادی کے درمیان نذرالحسین عرف نذرو (56) اپنی بیٹی ثمرین (28) کے ساتھ مکان کی پہلی منزل پر رہتے تھے۔ بیوی کی موت ہوچکی ہے۔ چاربیٹیاں ہیں، تین کی شادی ہوچکی ہے۔ یہاں ایک ہی گھر میں تقریباً دس کنبہ ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔عید میلادالنبی کے سبب رات تک گہماگہمی رہی۔ لوگوں نے انہیں بھی رات تقریباً 12 بجے تک باہر دیکھا تھا۔ جشن منانے کے بعد سبھی لوگ سونے چلے گئے۔ ہفتہ کی صبح جب ان کا دروازہ نہیں کھلا تو پڑوسیوں نے دروازہ توڑا، کمرے میں باپ بیٹی کی خون آلود لاش پڑی تھی اور کمرے میں خون پھیلا ہواتھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ پولیس اس دوہرے قتل کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ ابھی قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہو پایا ہے۔ جلد از جلد معاملہ کا انکشاف ہوجائے گا۔

31 Oct 2020, 4:03 PM

ممبئی میں کرین حادثہ، ایک خاتون ہلاک، دو زخمی

ممبئی: ممبئی کے مضافاتی علاقے اندھیری میں ایک دل دہلانے والے سانحہ میں کرین کا کنٹرول بگڑ جانے اور میٹرو ریل کے ستون سے ٹکرانے کے سبب ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ مغربی ایکسپریس ہائی وے کے قریب اندھیری میں گنڈا والی بس اسٹاپ پر سانحہ پر پیش آیا، جب متاثرہ خاتون بس اسٹاپ بس کی منتظرتھی اس وقت وہاں جاری تعمیراتی کام کے لئے کرین استعمال کی جا رہی تھی اچانک ہی مبینہ طور پر کرین کے ڈرائیور نے کرین کا کنٹرول کھو دیا ہے جسکی وجہ سے خاتون کرین کے عقبی پہیوں کے نیچے پھنس گئی اور موقع واردات پر ہی اس نے دم توڑ دیا، مزید دو افراد زخمی ہوے جنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سانحہ کے بعد ڈرائیور موقع واردات سے فرار ہوگیا، اس کی تلاش کی جاری ہے، نیز تفتیش جاری ہے۔

31 Oct 2020, 2:52 PM

تلنگانہ میں کووڈ- 19 کے 1445 نئے معاملات درج

حیدرآباد: تلنگانہ میں کووڈ- 19 کے 1445 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 238612 ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1336 ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 اموات ہوئی ہیں۔ ہفتہ کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.56 فیصد ہے۔ ریاست میں 18,409سرگرم معاملات ہیں جن میں 15,439 گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41,254 کووڈ- 19 کے معائنے کیے گئے تاہم 914 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ بہ حیثیت مجموعی 42,81,991 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 286 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔ ضلع رنگاریڈی میں 107، میڑچل ملکاجگری میں 122، نلگنڈہ میں 102 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔ بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کیے گئے۔

31 Oct 2020, 1:31 PM

بدمعاشوں کی فائرنگ میں ٹرک ڈرائیور زخمی

پرتاپ گڑھ: ضلع ہیڈکواٹر سے تیس کلومٹر مسافت پر تھانہ رانی گنج علاقے کے امہٹا گاوں کے نزدیک کل رات بائیک سوار بدمعاشوں کی فائرنگ میں گولی لگنے کے سبب ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ جسے علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے بتایا کہ بھیسونہ گاوں کا باشندہ عتیق 35 ٹرک ڈرائیور ہے۔ جمعہ کو وہ رانی گنج بازار آیا تھا، جہاں سب تقریباً 8 بجے گھر جاتے وقت ریلوئے کراسنگ امہٹا گاوں کے نزدیک بائیک سوار دو بدمعاشوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی، وہیں گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے علاج کے لئے زخمی کو مقامی اسپتال پہونچایا ،ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا ۔وقوعہ کی تحقیقات کی ہدایت ڈی ایس پی رانی گنج کو دی گئی ہے ۔

31 Oct 2020, 12:30 PM

یو پی کے بجنور میں سڑک حادثہ، کار سوار چار افراد ہلاک

اتر پردیش کے ضلع بجنور کے نھاٹور علاقے میں ایک تیز رفتار کار کے الٹ جانے سے اس میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ بریلی کے بارہ دری علاقہ کے رواڈی ٹولہ کے رہنے والے پانچ افراد جمعہ کی شب ایک کار میں روڑکی جا رہے تھے۔ اسی درمیان نہٹورکے علاقے میں تیز رفتار کار بے قابو ہوگئی اور گڑھے میں الٹ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں چار افرادکی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں اور کار میں پھنسے ہوئے لوگوں کی لاشیں نکالیں۔ ان لاشوں کی شناخت اسرار، راجو ، تنویر اور چھوٹو کے نام سے ہوئی ہے ۔ شدید زخمی حنیف عرف ببلو کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کار میں سوار تمام افراد بریلی سے روڑکی جا رہے تھے۔ پولیس نے اس امکان کا اظہار کیا ہے کہ اچانک موڑ آنے کے سبب کار حادثے کا شکار ہوگئی۔ یہ حادثہ رات میں تقریبا ایک بجے پیش آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔