اہم خبریں: بہار الیکشن انچارج کے طور پر فڑنویس کی تقرری

دیوندر فڑنویس
دیوندر فڑنویس
user

قومی آوازبیورو

30 Sep 2020, 7:56 PM

بہار الیکشن انچارج کے طور پر فڑنویس کی تقرری

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی انچارج مقرر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق بہار میں تین مرحلوں میں 28 اکتوبر، تین اور سات نومبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔

30 Sep 2020, 5:56 PM

سی بی آئی عدالت کا فیصلہ، سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئین کے منافی ہے... سرجے والا

کانگریس کے ترجمان رندیپ سورجے والا نے کہا کہ بابری مسجد انہدام کے ملزمین کو رہا کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئین کے منافی ہے، سپریم کورٹ کی 5 رکنی بنچ نے مسجد انہدام کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

30 Sep 2020, 4:43 PM

ہاتھرس متاثرہ کی آخری رسومات، ڈی ایم نے کی اہل خانہ کے الزامات کی تردید

ہاتھرس کے ڈی ایم نے بتایا کہ "رات 12.45 بجے کے قریب لاش گاؤں لائی گئی، میری متاثرہ کے والد اور بھائی سے بات ہوئی، انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ متاثرہ کی آخری رسومات رات کے وقت ہی ادا کی جائیں۔ متاثرہ کی لاش جس گاڑی میں تھی وہ تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک اس کے گھر پر کھڑی رہی اور پورا کنبہ وہاں موجود تھا جب آخری رسومات ادا کی گئیں۔ متاثرہ کی آخری رسومات 3 بجے کے قریب ادا کی گئیں۔ "


30 Sep 2020, 11:52 AM

احتجاجاً دکان بند کرا رہے کانگریس کارکنان پر پولیس کا لاٹھی چارج

ہاتھرس: اترپردیش کے ہاتھرس میں جواں سال خاتون کے ساتھ ہونے والی بربریت کے بعد صورتحال کشیدہ بنی ہوئی ہے اور اب جھڑپ کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، کانگریس کے کچھ کارکن اور مقامی افراد تالاب کے چوراہے کے قریب احتجاجاً دکانیں بند کر رہے تھے۔ جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو پتھر شروع ہو گیا۔ اس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک موٹرسائیکل کو نذر آتش کر دیا گیا۔ حالانکہ اب صورتحال قابو میں بتائی جا رہی ہے۔

30 Sep 2020, 10:46 AM

ہاتھرس معاملہ پر مودی نے یوگی سے کی بات، ’ماں باپ سے آخری رسومات کا حق کیوں چھینا!‘ کانگریس

ہاتھرس گینگ ریپ کی متاثرہ کی موت کے ایک طرف جہاں حزب اختلاف یوگی حکومت پر حملہ آور ہے وہیں دوسری طرف وزیر اعظم مودی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کر کے حالات کا جائزہ لیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کر کے اطلاع دی، ’’وزیر اعظم مودی نے ہاتھرس کے واقعہ پر گفتگو کی اور کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس معاملہ کی جانچ کے لئے اتر پردیش حکومت نے ایس آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

قبل ازیں، کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا، ’’ہاتھرس میں والمیکی سماج کے کنبہ پر ظلم و بربریت کی تمام حدود پار۔ ماں باپ سے بیٹی کے انتم سنسکار کا حق کسیے اور کیوں چھینا؟ رات کے اندھیرے میں ڈھائی بجے انتم سنسکار کیوں کیا؟ یوگی استعفیٰ دو۔‘‘


30 Sep 2020, 7:54 AM

ہاتھرس کی بیٹی کی رات کو ہی پولیس نے آخری رسومات ادا کر دیں

اتر پردیش کے ہاتھرس میں 19 سالہ لڑکی کی مبینہ اجتماعی عصمت دری کے بعد موت سے پہلے ہی عوام میں غصہ تھا لیکن موت کے بعد اس کی لاش کو کو اس کے اہل خانہ کو نہ دے کر اس غصہ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ نیوز 18 میں شائع خبر کے مطابق اس لڑکی کے انتقال کے بعد پولیس اور ضلع انتظامیہ کا شرمناک چہرا سامنے آیا ہے۔خبر کے مطابق دہلی سے اس لڑکی کی میت کو اس کے اہل خانہ کو نہیں دیا اور رات کو دو بجے کے بعد ہی اس کی آخری رسومات ادا کر دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔