اہم خبریں: گوپال گنج میں بس پلٹنے سے 12 مسافر زخمی

سڑک حادثہ / یو این آئی
سڑک حادثہ / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

30 Apr 2021, 5:52 PM

گوپال گنج میں بس پلٹنے سے 12 مسافر زخمی

گوپال گنج: بہار میں گوپال گنج ضلع کے مانجھا تھانہ علاقہ میں جمعہ کو بس کے پلٹ جانے سے 12 مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بس پر سوار لوگ نئی دہلی سے مدھو بنی جا رہے تھے، تبھی دانا پور گاﺅں کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر 27 پر ڈرائیور کے توازن کھو دینے سے بس سڑک کنارے بجلی کے کمبھے سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ اس واقعہ میں بس پر سوار 12 مسافر زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو گوپال گنج صدراسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

30 Apr 2021, 3:13 PM

تلنگانہ میں نافذ نائٹ کرفیو میں 7 دنوں کی توسیع

تلنگانہ میں نافذ کئے گئے کرفیو میں 7 دنوں کی توسیع کر دی گئی ہے اور اب یہ 8 مئی کو صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ ریاست گیر نائٹ کرفیو رات کے 9 بجے سے صبح کے 5 بجے تک نافذ العمل رہتا ہے۔

30 Apr 2021, 12:32 PM

راہل گاندھی کا کورونا متاثرین کے تئیں ہمدردی کا اظہار ’ساتھ ہیں تو آس ہے‘

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’علاج کی کمی کے سبب اپنے کنبہ کے افراد کو کھو رہے ملک کے باشندگان سے میری تعزیت۔ اس سانحہ میں آپ اکیلے نہیں ہیں۔ ملک کی ہر ریاست سے دعا اور ہمدردی آپ کے ساتھ ہے۔ ساتھ ہیں تو آس ہے۔‘‘


30 Apr 2021, 10:57 AM

ہندوستان کے سابق اٹارنی جنرل سولی سہراب جی کا انتقال

ہندوستان کے سابق اٹارنی جنرل سولی سہراب جی کا جمعہ کے روز انتقال ہو گیا۔ وہ 91 سال کے تھے۔ صدر رام ناتھ کووند نے سہراب جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’سولی سہراب جی کے انتقال کے سبب ہم نے ہندوستانی نظام عدل کی ایک عظیم شخصیت کو کھو دیا ہے۔ ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔‘‘

30 Apr 2021, 9:04 AM

الیکشن افسر اور مسلح افواج کے بھی کووڈ نیگیٹیو رپورٹ ضروری ہو، ممتا بینرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ ووٹوں کی گنتی کے وقت الیکشن افسران اور مرکزی مسلح افواج کے جوانوں کو اپنی کووڈ کی نیگیٹیو رپورٹ پیش کیا جانا ضروری کیا جائے۔
محترمہ بنرجی نے کمیشن کو لکھے خط میں کہا ہے کہ جس طرح انتخاب کے وقت ایجنٹوں اور امیدواروں کو کووڈ کی نیگیٹیو رپورٹ پیش کئے جانے کا التزام کیا گیا ہے اسی طرز پر دو مئی کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے وقت الیکشن آفیسر اور حفاظتی پر تعینات سی اے پی ایف کے جوانوں کو بھی یہ ہدایت دی جائے۔
ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے کہا کہ ہم نے ووٹوں کی گنتی کے عمل سےمتعلق ایک میمورنڈم سونپا ہے۔ انتخابی کمیشن نے کہا تھا کہ سبھی ووٹنگ ایجنٹ اور امیدواروں کو کووڈ نیگیٹیو رپورٹ پیش کرنا چاہیے لیکن ووٹنگ ایجنٹوں اور مرکزی دستوں کے لئے ایسی کوئی ہدایت نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔