اہم خبریں: بدایوں کے ایس ڈی ایم کا کورونا سے انتقال

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

29 Apr 2021, 8:50 PM

بدایوں کے ایس ڈی ایم کا کورونا سے انتقال

بدایوں: اترپردیش کے بدایوں سب ڈویژنل مجسٹریٹ سہسوان کا جمعرات کو بریلی کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران کورونا سے انتقال ہوگیا۔ ایس ڈی ایم کشور گپتا کا علاج بریلی کے رام مورتی میموریل میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ہو رہا تھا۔ انہوں نے صبح پانچ بجے آخری سانس لی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ضلع کے کسی انتظامی افسر کی موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ جس نے پوری انتظامیہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایس ڈی ایم کشور گپتا کی وفات پر تحصیل اسٹاف اور وکلا نے اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایس ڈی ایم کا ضلع بلیا سے تعلق تھا۔ وہ 30 جون کو ریٹائر ہونے والے تھے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بدایوں دیپا رنجن نے بتایا کہ کشور گپتا سہسوان تحصیل میں سب ڈویژنل آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے۔ وہ پنچایت انتخابات کے دوران کووڈ سے متاثر ہوئے تھے۔ دیر رات ان کو سانس لینے میں تکلیف ہوئی اور ان کی موت ہوگئی۔

29 Apr 2021, 5:36 PM

برازیل میں کورونا کے تقریباً 80 ہزار نئے کیسز، 3163 افراد فوت

ریو ڈی جنیرو: برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے 79,726 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1,45,21,289 ہوگئی۔ قومی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق اس عرصے کے دوران اس وبا کے انفیکشن سے مزید 3163 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,98,185 ہوگئی ہے۔ ملک میں جب سے کورونا وبا کا قہر شروع ہوا ہے تب سے لے کر اب تک 1.30 کروڑ سے زیادہ افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔

تلنگانہ میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد کو دیا گیا ٹیکہ

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست میں گزشتہ روز ایک ہی دن میں تقریباً ایک لاکھ 38 ہزار152 افراد کو کورونا ٹیکہ دیا گیا۔ ریاست بھر میں گزشتہ روز1200 سے زائد ٹیکہ اندازی کے مراکز کے ذریعہ یہ ٹیکے دیئے گئے، جس کے بعد ریاست بھر میں کووڈ کا ٹیکہ لینے والوں کی تعداد 45 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ ریاستی حکومت نے یہ بات بتائی۔

وہیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے توئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوپی پنچایت انتخابات میں ڈیوٹی میں مصروف تقریباً 500 اساتذہ کی ہلاکت کی خبر افسوسناک اور خوفناک ہے۔ جب انتخابی ڈیوٹی کرنے والوں کی سیکورٹی کے انتظامات ناقص تھے، تو پھر انہیں کیوں بھیجا گیا؟ میں تمام اساتذہ کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے معاوضہ اور متاثرہ اساتذہ کے گھر والوں کا ملازمت کے مطالبے کی بھر پور حمایت کرتی ہوں۔

29 Apr 2021, 4:40 PM

تلنگانہ میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد کو دیا گیا ٹیکہ

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست میں گزشتہ روز ایک ہی دن میں تقریباً ایک لاکھ 38 ہزار152 افراد کو کورونا ٹیکہ دیا گیا۔ ریاست بھر میں گزشتہ روز1200 سے زائد ٹیکہ اندازی کے مراکز کے ذریعہ یہ ٹیکے دیئے گئے، جس کے بعد ریاست بھر میں کووڈ کا ٹیکہ لینے والوں کی تعداد 45 لاکھ 26 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ ریاستی حکومت نے یہ بات بتائی۔


29 Apr 2021, 11:34 AM

اہلیہ کے بعد وزیر اعلی گہلوت بھی ہوئے کورونا متاثر

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی کورونا وائرس کی جانچ رپورٹ پازیٹو آئی ہے ۔ اس سے قبل ان کی اہلیہ کی رپورٹ بھی پازیٹو آئی تھی۔ اشوک گہلوت نے ٹویٹ کے ذریعہ اپنے پازیٹو ہونے کی اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ٹھیک محسوس کر رہے ہیں اور جو لوگ بھی اس دوران ان کے رابطہ میں آئے ہیں وہ اپنی جانچ کرا لیں ۔ رپورٹ آنے کے بعد انہوں نے خود کو سب سےعلیحدہ کر لیا ہے۔

29 Apr 2021, 10:26 AM

ہندوستان میں کورونا کے ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری، 3 لاکھ 79 ہزار نئے مریض، 3645 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے 379257 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3645 مریضوں کی جان چلی گئی۔ نئے کیسز اور اموات کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ وہیں، ایک دن میں 269507 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔

ہندوستان میں مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 18376524 ہو گئی ہے، جن میں سے 15086878 افراد شفایابی حاصل کر چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 24832 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ملک میں فی الحال 3084814 کیسز فعال ہیں اور 150020648 افراد کی ٹیکہ کاری مکمل ہو چکی ہے۔


29 Apr 2021, 6:09 AM

روس نے کئی یورپی ممالک کے سفارتکاروں کو ملک بدر کیا

روس کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز متعدد یورپی ممالک کے سفارت کاروں کو ایک ہفتے کے دوران ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔ ان میں سلوواکیہ کے تین ، لتھوانیا کے دو اور ایسٹونیا اور لاتویا کےایک ایک سفارتکار شامل ہیں۔ ان ممالک نے حال ہی میں روسی سفارتکاروں کو اپنے اپنے ممالک سے نکال دیا تھا۔ بدلے میں ، روس نے یہ کارروائی کی ہے۔
گزشتہ ہفتے روس اور کچھ مغربی ممالک کے مابین ایک دوسرے کے ممالک سے سفارت کاروں کے انخلا کا ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے حکومت کو ’غیر دوست ممالک‘ کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ان ممالک کے خلاف ضروری پابندیاں عائد کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔