اہم خبریں: اکالی دل اور عآپ کے کئی لیڈران اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل

کانگریس
کانگریس
user

قومی آوازبیورو

23 Oct 2020, 8:45 PM

اکالی دل اور عآپ کے کئی لیڈران اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل

فلور: شرومنی اکالی دل اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کچھ سینئر لیڈران آج اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوگئے۔ ان لیڈروں میں کوٹ گریوال کے سرپنچ پرگن سنگھ جن کا خاندان گزشتہ چالیس سال سے اکالی دل میں رہا ہے۔ سابق پنچ سکھویندر سنگھ سکھا (عآپ)، یوتھ اکالی دل کوٹ گریوال گور نیک سنگھ گریوال، امریک سنگھ، تیجندر سنگھ، سکھویندر شندر، بلبیر سنگھ، تیجندر رائے، شندرپال کالے، منگت رام اور کئی دوسرے لیڈروں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

شرومنی اکالی دل لیڈروں نے کہا کہ وہ مودی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں سے نالاں ہیں۔ اس کے پہلے سابق ​​اکالی حکومت گرنتھ صاحب کی بے ادبی معاملے میں انصاف نہیں دلا سکی اور کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا۔ اکالی اور عآپ کے لیڈروں نے کہا کہ وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت والی ریاستی حکومت نے کسانوں کے مفاد میں اقدامات کئے ہیں۔ ہمیں وکرم سنگھ چودھری کی سربراہی میں فلور کانگریس کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔

23 Oct 2020, 7:21 PM

بہار: بکسر میں مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملہ میں بی جے پی امیدوار پر ایف آئی آر

بکسر: بہار میں بکسر اسمبلی حلقہ سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) امیدوار پرشورام چترویدی کے خلاف مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں جمعہ کو نگر تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ نگر تھانہ صدر رنجیت کمار نے اس سلسلے میں بتایا کہ بی جے پی امیدوار پرشورام چترویدی نے بغیر اجازت کے سینچائی محکمہ کی عمارت پر اپنا بینر لگایا ہے۔ بغیر اجازت کے بینر لگانے پر انتظامیہ نے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ نگر تھانے میں درج کرایا ہے۔ رنجیت کمار نے بتایا کہ پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

23 Oct 2020, 3:17 PM

بی جے پی نتیش کو ریٹائر کر کے بہار میں اپنا سی ایم چاہتی ہے، اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اوسی نے کہا، ’’وزیر اعظم نے ریلی میں ایل جے پی کا نام نہیں لیا۔ وہ ایک بار میں دو گھوڑوں کی سواری کرنے کی کوشش میں ہے اور ان میں سے ایک کے ذریعے بہار پر راج کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے 19 لاکھ نوکریوں کو وعدہ کرتے ہوئے ایک انتخابی منشور جاری کیا ہے۔ یہ واضح اشارہ ہے کہ بی جے پی بہار میں اپنا سی ایم چاہتی ہے اور نتیش کمار کو رٹائر کرنا چاہتی ہے۔ یہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا منصوبہ ہے۔‘‘


23 Oct 2020, 1:15 PM

لاک ڈاؤں میں مزدروں کو سڑک پر چھوڑنے والے مودی-نتیش کو عوام جواب دیں گے، راہل

راہل گاندھی اس وقت بہار میں ہیں اور انہوں نے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، ’’مودی جی نے کہا تھا کہ وہ دو کروڑ بے روزگاروں کو روزگار دیں گے، سوال یہ ہے کہ کیا انہوں نے نوجوانوں کو روزگار دیا؟ نہیں، وہ آپ کے سامنے سر جھکاتے ہیں اور چند صنعت کاروں کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے تو نوٹ بندی کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ لڑائی کالے دھن کے خلاف ہے۔ مودی جی نے عام لوگوں کا پیسہ چھین لیا اور چند صنعت کاروں کا قرض معاف کردیا۔ "

راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’جب غریب مزدور بھوکے، پیاسے اور پیدل آ رہے تھے تو مودی جی نے مزدوروں کی مدد نہیں کی۔ آپ بھوکے پیاسے مرے، آپ ہزاروں کلومیٹر پیدل چلے لیکن حقیقت یہ ہے کہ مودی جی نے آپ کی مدد نہیں کی۔ جب آپ سچائی کو جانیں گے تبھی بہار آگے بڑھے گا۔ اس بار بہار کے عوام مودی جی اور نتیش کمار کو جواب دینے جا رہے ہیں۔‘‘

اہم خبریں: اکالی دل اور عآپ کے کئی لیڈران اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل
23 Oct 2020, 11:39 AM

وزیر اعظم مودی نے کورونا کے نام پر مانگے ووٹ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے ساسارام میں اپنی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کیا اور کورونا وبا کے حوالہ سے عوام سے ووٹ مانگے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بڑے بڑے امیر ممالک کی حالت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اگر بہار میں تیزی سے کام نہ ہوتا تو یہ وبا نہ جانے کتنے ساتھیوں کی، ہمارے اہل خانہ کی جان لے لیتی۔ انہوں نے کہا کہ کتنا بڑا ہاہاکار مچتا اس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔


23 Oct 2020, 10:09 AM

بہار دورے سے قبل ’ناقص حکمرانی‘ پر راہل کا حملہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج بہار میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اپنے دورے سے عین قبل انہوں نے فرضی اعداد و شمار کے حوالہ سے حکومت پر شاعرانہ انداز میں حملہ بولا ہے۔

ادم گونڈوی کی مشہور غزل کے مطلع میں ذرا تبدیلی کر کے انہوں نے لکھا، ’’تمہارے دعووں میں بہار کا موسم گلابی ہے، مگر یہ آنکڑے جھوٹے ہیں یہ دعوی کتابی ہے۔ کورونا ہو یا بیروزگاری، جھوٹے آنکڑوں (اعداد و شمار) سے پورا ملک پریشان ہے۔ آج بہار میں آپ کے بیچ رہوں گا۔ آئیے اس جھوٹ اور کُشاسن (ناقص حکمرانی) سے پیچھا چھڑائیں۔‘‘

23 Oct 2020, 8:17 AM

ٹرمپ نے ہندوستان کو کہا گندگی والا ملک

دوسرے ٹاون ہال یعنی دوسرے صدارتی مباحثہ میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جہاں چین، روس کوگندگی والا ملک قرار دیا وہیں انہوں نے اس بحث میں ہندوستان کو بھی گندگی والا ملک قرار دیا۔ واضح رہے وزیر اعظم نریندر مودی ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنا دوست قرار دیتے ہیں اور ان کے لئے امریکہ میں جا کر کہا تھا کہ اب کی بار ٹرمپ سرکار۔ ٹاؤن ہال جو پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے اس پلیٹ فارم پر پاکستان اور ایران جیسے ممالک کوگندگی والا ملک نہ کہہ کر ہندوستان کو کہنا ہندوستان کی شبیہ کے لئے اچھا نہیں ہے۔


23 Oct 2020, 7:56 AM

ریڈیو پاکستان نے 749ملازمین کو نکالا

پاکستان کے سرکاری ’ریڈیو پاکستان‘ نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 749ملازمین کو ملازمت سے برخاست کردیا ہے۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جی) اور اس کی ساتھی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) نے بڑے پیمانہ پر ملازمین کی چھٹنی کی سخت مذمت کرتے ہوئے جمعرات کو حکومت سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے اور فیصلے کو واپس لینے کی درخواست کی۔
پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن (پی بی سی) کی طرف سے 20اکتوبر کو جاری ایک میمورنڈم میں 177نیوز اسٹاف، 531پروگرام ملازمین اور این سی اے سی ریڈیواسٹیشن اور دیگر ویب ڈیسک کے 41ملازمین کی خدمات کو ختم کردیا۔
میمورنڈم میں بجٹ کی کمی اور کانٹریکٹ پر رکھی گئی انسانی قوت کو غیر ضرور ی قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانہ پر ملازمین کو ملازمت سے ہٹائے جانے کی وجہ بتایا گیاہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔