اہم خبریں: مشہور بھجن گلوکار نریندر چنچنل کے انتقال پر راہل گاندھی نے کیا ’ٹیلی گرام‘

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

22 Jan 2021, 7:04 PM

مشہور بھجن گلوکار نریندر چنچنل کے انتقال پر راہل گاندھی نے کیا ٹیلی گرام

آج مشہور و معروف بھجن گلوکار نریندر چنچل کا انتقال ہو گیا جس پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ نریندر چنچل کے انتقال کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی افسوس کا اظہار کیا اور ’ٹیلی گرام‘ پر اسے دنیائے موسیقی کے لیے ناقابل تلافی نقصان ٹھہرایا۔ انھوں نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ ’’اپنی سریلی آواز سے متعدد بھجن کو مقبول بنانے والے نریندر چنچل جی کا انتقال دنیائے موسیقی کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ افسوس کی اس گھڑی میں میری ہمدردی ان کے اہل خانہ اور شیدائیوں کے ساتھ ہے۔‘‘

22 Jan 2021, 4:54 PM

ملک کی 12 ریاستوں میں برڈ فلو کی تصدیق

مویشی پروری کی وزارت نے کہا ہے کہ ملک کی 12 ریاستوں میں برڈ فلو کی تصدیق کی گئی اور اب تک متعدد کووے، مہاجر پرندے اور جنگلی پرندے اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک مدھیہ پردیش، ہریانہ، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، گجرات، اتر پردیش، اتراکھنڈ، دہلی، راجستھان، جموں و کشمیر اور پنجاب کے پرندوں میں برڈ فلو پایا گیا ہے۔

22 Jan 2021, 3:20 PM

افغانستان میں 16 جنگجو ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں 16 طالبان اسلامی گروپ کے عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ علاقائی عہدیداروں نے جمعہ کے روز بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ننگرہار کے ضلع خوگیانی اور شیرزاد میں کارروائی کی۔ اس کارروائی میں طالبان کے پانچ سینئر ارکان سمیت 16 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجووں کے علاقے میں سیکورٹی دستوں پر حملے کے بعد یہ مہم چلائی گئی تھی۔


22 Jan 2021, 2:55 PM

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کسانوں اور واٹس ایپ چیٹ کیک معاملہ قرارداد منظور

کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ میں کسانوں کے معاملہ پر قرارداد منظور کی گئی۔ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے لئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے سائنسدانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اسی کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ لیک معاملہ کی جانچ پارلیمانی کمیٹی سے کرائے جانے کی بھی قرارداد منظور کی گئی۔

22 Jan 2021, 1:39 PM

کرناٹک میں مزدوروں کی موت پر مودی کا اظہارغم

شیموگا: وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک کے شہر شیموگا کے نواح میں پتھر کی کان میں ہوئے ایک دھماکے میں 8 افراد کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ اس حادثے میں کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ٹوئیٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں، مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا ، “شیموگا میں مزدوروں کی موت سے میں دکھی ہوں ۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ انہوں نے حادثے کے متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔


22 Jan 2021, 11:53 AM

بہت سے عوامی مساسئل ہیں جن پر بحث کی ضرورت ہے، سونیا گاندھی

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شروع ہونے والی سی ڈبلیو سی کی میٹنگ کے دوران سونیا گاندھی نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر پارلیمانی اجلاس طلب ہونے والا ہے۔ عوامی تشویش کے ایسے بہت سے مسائل ہیں جن پر جامع بحث کی ضرورت ہے۔ کیاں حکومت اس سے متفق ہوگی یہ دیکھنا باقی ہے۔ کسانوں کی تحریک جاری ہے اور حکومت نے حیران کن غیر حساسیت اور تکبر کا مظاہرہ کیا ہے۔

22 Jan 2021, 11:50 AM

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس شروع


22 Jan 2021, 9:57 AM

کورونا کے 14.5 ہزار نئے معاملے، 18 ہزار افراد شفایاب، 163 لقمہ اجل

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے 14545 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں، اسی اثنا میں 18002 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 163 لقمہ اجل بن گئے۔

کیسز کی مجموعی تعداد - 10625428

فعال کیسز کی تعداد - 188688

شفایاب ہونے والے افراد - 10283708

اموات کی مجموعی تعداد - 153032

ٹیکہ لگوانے والے افراد - 1043534

22 Jan 2021, 9:37 AM

آئی ایس نے لی بغداد میں ہوئے حملے کی ذمہ داری

بغداد: انتہاپسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے عراق کی راجدھانی بغداد میں ہوئے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ فرانس پریس نے آئی ایس میڈیا ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ بغداد کے باب الشرقی علاقے میں جمعرات کی صبح دو خودکش حملے ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے ب عد عراق کے کمانڈر انچیف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز آلات کا دھماکہ کیا تھا۔ اس وقت سلامتی دستوں نے ان کا تعاقب کیا تھا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں 32 لوگ ہلاک اور 110 افراد زخمی ہوئے۔


22 Jan 2021, 8:52 AM

’کورونا کا نیا اسٹرین امریکہ کی 20 یا اس سے زیادہ ریاستوں میں موجود!‘

واشنگٹن: برطانیہ میں سامنے آیا کورونا وائرس کا نیا اسٹرین امریکہ کے 20 یا اس سے زیادہ ریاستوں میں موجود ہے۔ امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر فوسی کا یہ کہنا ہے ۔ انہوں نے جمعرات کو صحافیوں سے کہا ’’کورونا کا برطانیہ والا ویریئنٹ امریکہ کی 20 سے ریاستوں میں ہے‘‘۔

واضح رہے کہ برطانیہنے گزشتہ دسمبر میں عالمی صحت تنظیم نے کووڈ۔ 19 کے نئے ویریئنٹ کے بارے میں مطلع کیا تھا، جو پرانے ویریئنٹ سے 70 فیصد تیزی سے پھیلتا ہے۔ کورونا کے نئے اسٹرین کے پیش نظر کئی ممالک نے سرحدیں بند کردی اور برطانیہ کے سفر کو معطل کر دیا، جس سے سبب یہ زیادہ نہیں پھیل سکا۔

22 Jan 2021, 8:48 AM

بائیڈن نے روس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا کام خفیہ محکمے کو سونپا

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے خفیہ محکمے کو روس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا کام سونپا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین ساک نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا ’’چونکہ ہم امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے روس کے ساتھ کام کرتے ہیں، اس لئے ہم اس کے لاپرواہ اور غیر مناسب کامون کا پتہ لگانے کا بھی کام کرتے ہیں۔ صدر نے 2020 کے انتخابات میں روسی مداخلت اور اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کے خلاف کیمیکل اسلحہ کا استعمال جیسے کام خفیہ محکمہ کو سونپے ہیں‘‘۔


22 Jan 2021, 8:24 AM

شموگا میں دھماکہ خیز مواد لے جا رہے ٹرک میں دھماکہ، 8 مزدور ہلاک

کرناٹک کے ضلع شموگا میں اس ٹرک میں دھماکہ ہوگیا جو دھماکہ خیز مواد لے کر جا رہا تھا ۔ اس دھماکے میں8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔شموگا ضلع کرناٹک کی راجدھانی بینگلورو سےساڑھے تین سو کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔واضح رہےدھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پا س کی سڑک بھی ٹوٹ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔