اہم خبریں: متوسط ​​طبقے کو کچل کر غریب طبقے تک پہنچایا، بی جے پی حکومت نے تباہ کرکے دکھایا... راہل گاندھی

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

22 Apr 2021, 6:30 PM

متوسط ​​طبقے کو کچل کر غریب طبقے تک پہنچایا، بی جے پی حکومت نے تباہ کرکے دکھایا... راہل گاندھی

45 سال کے بعد ہندوستان غربت والے ممالک کے اجتماعی زمرے میں شامل ہوگیا ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا اور کہا، "غریب صرف نمبر نہیں ہیں، وہ جیتے جاگتے لوگ ہیں، سیکڑوں مجبور خاندان ہیں۔ متوسط طبقے کو کچل کر غریب طبقے تک پہنچایا، بی جے پی حکومت نے تباہ کر کے دکھایا۔

https://twitter.com/RahulGandhi/status/1385186420625661952?s=20

22 Apr 2021, 5:29 PM

جموئی میں نکسلی نریش یادو گرفتار

جموئی: بہار کے نکسل متاثرہ جموئی ضلع کے چرکا پتھر تھانہ کی پولیس نے جمعرات کو نکسلی نریش یادو کو گرفتار کرلیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود کمار منڈ ل نے یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ نکسلی نریش یادو چرکا پتھر گاﺅں واقع اپنے گھر آیا ہوا ہے۔ اسی بنیاد پر کھیرا تھانہ، چرکا پتھر تھانہ کی پولیس اور ایس ایس بی کے جوانون نے مشترکہ طور سے چھاپے ماری کر کے نریش یادو کو گرفتار کرلیا۔ منڈل نے بتایا کہ گرفتار نکسلی کی پولیس کو کئی نکسلی واردات میں طویل عرصے سے تلاش تھی۔ اسے عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

22 Apr 2021, 3:18 PM

دہلی میں آکسیجن کے بحران کا سبب ہریانہ اور یوپی کا جنگل راج! منیش سسودیا

منیش سسودیا نے کہا، ’’دہلی میں آکسیجن کے بحران کی سب سے بڑی وجہ ہریانہ اور یوپی کا آکسیجن کے چل رہا جنگل راج ہے۔ ان کی حکومت، عہدیداران اور پولیس پلانٹوں سے دہلی کے لئے آکسیجن لانے کی اجازت نہیں دے رہی۔ ہمارے عہدیداران نے ان سے بات کی ہے، میں نے بھی مرکزی حکومت سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن زمینی حالات میں تبدیلی نہیں آ رہی۔‘‘


22 Apr 2021, 12:47 PM

’ٹیکہ کاری پالیسی میں تبدیلی کی اشد ضرورت‘ وزیر اعظم کے نام سونیا گاندھی کا خط

کورونا بحران کے دوران کانگریس صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی مکتوب ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری کورونا ٹیکہ کاری میں تبدیلی کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا، ’’ملک میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو ٹیکہ دیا جانا چاہیئے، خواہ ان کے مالی حالات کیسے بھی ہوں۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ نئی ٹیکہ کاری پالیسی میں فوری مداخلت کریں۔‘‘

22 Apr 2021, 11:21 AM

ہندوستان میں کورنا وائرس کے 3 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ معاملے، 2104 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں کورونا وائرس کے 314835 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران 2104 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ 178841 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔


22 Apr 2021, 9:18 AM

سیتارام یچوری کے بیٹے کا کورونا کے سبب انتقال

مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری کے بیٹے آشیش یچوری کا کورونا وائرس کے سبب انتقال ہو گیا۔ سیتارام یچوری نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بڑے بیٹے کا کورونا وائرس کی وجہ سے آج صبح انتقال ہو گیا ہے۔

یچوری نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’میں ان سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں امید دی اور اس کا علاج کیا۔ ڈاکٹر، نرسیں، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، صفائی کارکن اور بے شمار دیگر لوگ جو ہمارے ساتھ کھڑے رہے ان سبھی کا شکریہ۔‘‘

22 Apr 2021, 7:56 AM

کانگریس کےسینئر رہنما اور دہلی کےسابق وزیر صحت ڈاکٹر اشوک کمار والیہ کا انتقال

دہلی کے سابق وزیر صحت اور خزانہ ڈاکٹر اشوک کمار والیہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ اپولو اسپتال میں کووڈ کے لئے زیر علاج تھے۔ڈاکٹر اشوک کمار والیہ سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی کابینہ میں اہم وزارتوں کی ذمہ داری سنبھال چکےہیں۔ وہ وزیر خزانہ اور وزیر صحت جیسے قلمدان سنبھال چکے ہیں ۔وہ سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی کابینہ میں دوسرے نمبر کے رہنما تھے۔ وہ لکشمی نگر سے رکن اسمبلی رہے تھے اور اپنے حلقہ میں بہت مقبول تھے۔


22 Apr 2021, 7:33 AM

بنگال میں چھٹے مرحلے کے لئے پولنگ شروع، 43اسمبلی سیٹوں کےلئے پولنگ

مغربی بنگال کے چار اضلاع شمالی دیناج پور، ندیا، شمالی24پرگنہ اور مشرقی بردوان کے 43 حلقوں میں پولنگ شروع ہو گئی ۔شمالی 24پرگنہ کی 17سیٹوں پر،شمالی دیناج اور ندیا کی 9سیٹوں پر اور مشرقی بردوان کی 8سیٹوں پر پولنگ شروع ہو گئی ۔307امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ایک کروڑ تین لاکھ آٹھ ہزار 791 ووٹرس کریں گے ۔ترنمول کانگریس اور بی جے پی نے تمام 43 اسمبلی حلقوں میں امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد14,480ہے۔
ووٹنگ کے دوران ، نگرانی کے لئے 28 جنرل مبصرین ، 13 خصوصی پولیس سپروائزر اور 13 اخراجات کے نگران افراد کو مقرر کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق اب تک 52 کروڑ ، 38 لاکھ نقد رقم برآمد ہوئی ہے ، جبکہ 33 کروڑ ، 27 لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی شراب ضبط کرلی گئی ہے۔ 119 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرلی گئی ہیں۔
ووٹنگ کے چھٹے مرحلے کے دوران بہت سے ہیوی ویٹ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ان میں بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے ، بی جے پی کے سینئر لیڈر راہل سنہا ، ممتا بنرجی کے وزیر جیوتری پریہ ملک ، ریاستی وزیر چندریما بھٹاچاریہ ، فلم ڈائریکٹر راج چکورورتی ، کوسانی مکھرجی سمیت دیگر شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */