اہم خبریں: بائڈن اور ہیرس کی حلف برداری کے بعد راہل گاندھی نے پیش کی مبارکباد

جو بائیڈن اور کملا ہیرس / تصویر یو این آئی
جو بائیڈن اور کملا ہیرس / تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

20 Jan 2021, 11:02 PM

بائڈن اور ہیرس کی حلف برداری کے بعد راہل گاندھی نے پیش کی مبارکباد

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جو بائڈن اور کملا ہیرس کی حلف برداری کے بعد انھیں مبارکباد پیش کی ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’جمہوریت کے نئے باب کی شرعات کے لیے امریکہ کو مبارکباد۔ صدر بائڈن اور نائب صدر ہیرس کو نیک خواہشات۔‘‘

20 Jan 2021, 10:24 PM

بائڈن بنے 46ویں امریکی صدر، عہدہ اور رازداری کا حلف مکمل

جو بائڈن نے امریکہ کے نئے صدر کی شکل میں عہدہ اور رازداری کا حلف لے لیا ہے۔ اس کے ساتھ بائڈن امریکہ کے 46ویں صدر بن گئے ہیں۔ بائڈن کی حلف برداری سے قبل مشہور و معروف گلوکارہ لیڈی گاگا نے قومی ترانہ گایا اور پھر تالیوں کی گونج کے درمیان بائڈن نے حلف برداری کی۔

20 Jan 2021, 10:19 PM

امریکہ: کملا ہیرس نے نائب صدر عہدہ کا حلف لیا

امریکہ میں ’ٹرمپ دور‘ کا خاتمہ ہو چکا ہے اور اب ’بائڈن دور‘ کی شروعات ہو گئی ہے۔ کملا ہیرس نے امریکہ کی نائب صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ امریکہ کی تاریخ میں پہلی سیاہ فام نائب صدر، پہلی ہند نژاد نائب صدر اور پہلی خاتون نائب صدر ہیں۔


20 Jan 2021, 10:13 PM

جو بائڈن اور کملا ہیرس کا یو ایس کیپٹل میں ہوا استقبال، حلف برداری تھوڑی دیر می

امریکہ میں اب سے تھوڑی دیر بعد نومنتخب صدر جو بائڈن کی حلف برداری ہوگی۔ جو بائڈن اور کملا ہیرس حلف برداری تقریب کے لیے یو ایس کیپٹل پہنچ چکے ہیں۔ دونوں کا وہاں تالیوں کی گڑگڑاہٹ کے درمیان استقبال کیا گیا۔

20 Jan 2021, 7:31 PM

پنا میں ایک لاکھ کی رشوت لینے کے الزام میں تحصیلدار گرفتار

پنا: مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں لوک آیکت پولیس نے آج اجے گڑھ تحصیلدار امیش تیواری کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ساگر لوک آیوکت پولیس کے مطابق شکایت کنندہ انکیت مشرا سے اس کے چچا کے پلاٹ میں عمارت کی تعمیر کی منظوری کے بدلے تحصیلدار کی جانب سے ایک لاکھ روپے رشوت مانگی گئی تھی۔ اس سلسلے میں ایک شکایت شکایت کنندہ نے لوک آیوکت پولیس کو کی تھی۔ نتیجہ کے طور پر آج ریسٹ ہاؤس میں تحصیلدار امیش تیواری کو رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ لوک آیوکت پولیس نے ملزم تحصیلدار کے خلاف بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے معاملے کو نوٹس میں لیا ہے۔


20 Jan 2021, 6:23 PM

اورنگ آباد میں کسان کا گولی مار کرقتل

اورنگ آباد: بہار میں اورنگ آباد ضلع کے داﺅد نگر تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے ایک کسان کا گولی مار کرقتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ نونار گاﺅں باشندہ کسان سداما شرما(85) منگل کی دیرر ات اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے، تبھی بدمعاشوں نے ان کا گولی مار کرقتل کر دیا۔ قتل کی وجہ زمینی تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اورنگ آباد صدر اسپتال بھیج دی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

20 Jan 2021, 5:29 PM

راج پتھ کی رکھوالی کرے گا آئی ٹی بی پی کا خصوصی ’ڈاگ اسکواڈ‘

نئی دہلی: یوم جمہوریہ پر راجپتھ کی سیکورٹی نظام کو چاک چوبند بنانے کے لئے ہندوستان تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے خصوصی ’ڈاگ اسکواڈ‘ کے-9 کو تعینات کیا گیا ہے، آئی ٹی بی پی کے ترجمان نے آج بتایا کہ دستہ کا کے -9 دستہ دہلی پولیس کے ساتھ مل کر انڈیا گیٹ اور راجپتھ کے ساتھ ساتھ متعلقہ علاقوں کی سخت نگرانی کر رہا ہے۔ آئی ٹی بی پی کے یہ خصوصی طور پر ٹرینڈ ڈاگ دہلی پولیس کے ساتھ پچھلے کئی برسوں سے بڑے انعقاد میں سیکورٹی کے لئے استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔


20 Jan 2021, 4:32 PM

لاک ڈاؤن کے دورانیہ کی ’اسکول فیس‘ نہیں لی جائے گی، حکومت کا نوٹیفکیشن جاری

اوڈیشہ کی حکومت نے نجی اسکولوں سے کووڈ-19 لاک ڈاؤن کی مدت کی اسکول فیس نہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ اس حوالہ سے محکمہ اسکول اینڈ ماس ایجوکیشن کی جانب سے ایک سرکاری نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ کی طرف سے یہ نوٹیفکیشن اوڈشہ ہائی کورٹ کے 7 جنوری کے فیصلہ کی روشنی میں جاری کیا ہے۔

20 Jan 2021, 2:43 PM

کورونا کے سبب آسام انتخابات کے لئے پولنگ مراکز کی تعداد میں 5 ہزار کا اضافہ، الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنر سنول ارورا نے کہا، ’’کووڈ سوشل ڈسٹنسنگ کے اصولوں کو پیش نظر خصوصی طور پر کچھ ضوابط میں تبدیلی کی ہے۔ اس کے سبب ایک پولنگ مرکز پر اب 1500 کی بجائے 1000 رائے دہندگان ہی ووٹ ڈالیں گے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’آسام میں پولنگ مراکز کی تعداد پہلے سے 5 ہزار زیادہ ہو کر 33 ہزار ہونے کی توقع ہے۔‘‘


20 Jan 2021, 1:29 PM

آگ میں نامعلوم شخص زندہ جھلس کر ہلاک

حیدرآباد: ٹہری ہوئی لاری میں آگ کے نتیجہ میں ایک نامعلوم شخص زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں کل شب پیش آیا۔ پولیس نے اس شخص کی خودسوزی کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔ اس زندہ جھلس کر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق لاری کے مالک مجاہد نے اپنے مکان کے باہر لاری کو ٹہرایا جو پولیس اسٹیشن کے قریب ہے۔ وہ کام کے سلسلہ میں حیدرآباد روانہ ہوئے۔ مقامی افراد نے کہا کہ انہوں نے ایک نامعلوم شخص کو نصف شب اس علاقہ میں گھومتا ہوا پایا۔ پولیس نے اس نامعلوم شخص کو وہاں سے چلے جانے کا مشورہ دیا۔ شبہ کیاجاتا ہے کہ وہ لاری کے کیبن میں گیا اور خود کو آگ لگالی۔ مقامی فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

20 Jan 2021, 12:31 PM

آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم کو سونیا گاندھی نے دی مبارک باد 

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا، ’’برسبین میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی، جہاں آسٹریلیا گزشتہ 30 برسوں سے کوئی میچ نہیں ہارا، قابل ستائش رہی۔ نسلی تبصرے اور قرنطینہ جیسے تمام طرح کی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود آپ جو کامیابی حاصل کی ہے اس پر قوم آپ کا احترام کرتی ہے۔‘‘


20 Jan 2021, 10:29 AM

گئو رکشکوں کے خلاف درج تمام مقدمے واپس ہوں گے، کرناٹک کے وزیر

کرناٹک کے وزیر برائے مویشی پروری نے کہا، ’’گئو رکشکوں کے خلاف اب سے پہلے درج کئے گئے تمام مقدمات واپس ہوں گے کیونکہ اب کرناٹک انسداد گئو کشی قانون وجود میں آ چکا ہے۔ میں نے محکمہ پولیس کو ہدایت دے دی ہے کہ ’کرناٹک رکشنا ویدیکے‘ کے کارکنان کے خلاف درج مقدمات کو واپس لیا جائے۔‘‘

20 Jan 2021, 9:49 AM

ہندوستان میں کورونا کے 13823 نئے مریض، 16988 افراد شفایاب، 162 لقمہ اجل

ہندوستان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16988 کیسز درج کئے گئے، جبکہ اس دوران 16988 افراد شفایاب ہو گئے اور 162 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

کورونا کے مجموعی معاملے - 10595660

فعال کیسز - 197201

شفایاب ہونے والے افراد - 10245741

اموات کی تعداد - 152718


20 Jan 2021, 9:42 AM

امریکہ کا جرمنی سے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکی انتظامیہ جرمنی سے امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کے رخصت پذیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔ منگل کے روز امریکی نامزد وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یہ اطلاع سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو دی۔ انہوں نے کہا ’’نومنتخب صدر بائیڈن نے ہمیں درپیش خطرات کے مقابلہ میں ہماری عالمی فوجی طاقت کا ایک جامع جائزہ لینے کا وعدہ کیا تھا اور اگر اجازت دی جاتی ہے تومیں اس کوشش کی رہنمائی کرنے کے لئے تیار ہوں اور اس بات کی تفتیش کرنا چاہتا ہوں کہ وقت کے ساتھ اس میں کس طرح تبدیلی آنی چاہئے۔ میں نے ابھی تک اس حوالہ سے پوری طرح سے جائزہ نہیں لیا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مجھے اس جائزے کا حصہ بننا چاہئے۔ اگر اجازت دی جاتی ہے تو میں بھی جائزہ لینا چاہوں گا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جرمنی سے امریکی فوج کی نمایاں تعداد میں واپس لینے کا فیصلہ کیوں کیا؟

20 Jan 2021, 8:48 AM

اٹلی: کونٹے نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا

روم: اٹلی میں وزیر اعظم جوزیف کونٹے کی سربراہی میں حکومت نے سینیٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں دی۔ اس طرح جوزیف مسٹر کونٹے اٹلی کے وزیر اعظم رہیں گے کیونکہ انہوں نے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرلی ہے۔

نتائج کا اعلان کرتے ہوئے سینیٹ کی اسپیکر ماریہ ایلیسابیٹا کاسلیٹی نے کہا حمایت میں 156 ووٹ پڑے جبکہ 1400 سینیٹرز اس عمل میں حصہ لیا اور 16 سینیٹرز غیر حاضر رہے‘‘۔ اس طرح 321 رکنی سینیٹرز میں ووٹنگ کے دوران 312 سینیٹرز موجود تھے۔ ووٹنگ کا عمل براہ راست ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا۔ اس سے قبل پیر کے روزچیمبر آف ڈپٹیز میں مسٹر کونٹے کے حق میں 321 اور مخالفت میں 259 ووٹ ڈالے گئے تھے۔


20 Jan 2021, 8:47 AM

بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں مائیک پینس کا شرکت کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکی نائب صدر مائیک پینس آج نومنتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ذریعہ منگل کو جاری کردہ مسٹر پینس کے بارے میں کہا گیاہے کہ ’’نائب صدر مائک پینس اور ان کی اہلیہ 59 ویں تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔

20 Jan 2021, 8:46 AM

بائیڈن انتظامیہ کا شمالی کوریا کے بارے میں جائزہ لینے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکہ کے نامزد وزیر خارجہ انٹون بلنکن نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ شمالی کوریا کے حوالے سے ملکی رویے اور پالیسی کا جائزہ لے گی۔ بلنکن نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی سے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ ہمیں شمالی کوریا کے بارے میں امریکی نقطہ نظر کا جائزہ لینا ہے۔ ہم اس پورے نقطہ نظر اور پالیسی کا جائزہ لینا چا ہتے ہیں کیونکہ وہ ایک مشکل مسئلہ ہے جس نے انتظامیہ کو پریشان کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں بہتری نہیں آئی ہے۔ حقیقت میں یہ اور بھی بد تر ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن آج اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔


20 Jan 2021, 8:45 AM

جرمنی میں ٹرانسپورٹ اوردکانوں میں فیس ماسک پہننا لازمی

برلن: جرمنی میں دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں میڈیکل فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے منگل کے روز اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایف پی 2 ماسک پہننے کے بجائے ایک شہری اقدامات کی شروعات کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل ماسک عام طور پر ایف ایف پی 2 ماسک سے سستا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا ’’ہم کوڈ 19 سے بہتر تحفظ کے لئے میڈیکل ماسک پہننے کو او پی ماسک کے ساتھ ساتھ ایف ایف پی 2 ، کے 95 اور این 95 ماسک کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔ یہ ضابطہ دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ اور ان مقامات پر لاگو ہوں گے جہاں عام طور پر لوگ ایک دوسرے کے ساتھ طویل وقت تک رابطےمیں ہوتا ہے‘‘َ۔

20 Jan 2021, 7:53 AM

پارلیمنٹ میں نہیں ملے گا سستا کھانا، رعایت ختم

پارلیمنٹ کی کینٹین میں کیٹرنگ سے متعلق مراعات کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کل نامہ نگاروں کو بتایا کہ پارلیمنٹ کی کینٹین میں کیٹرنگ سے متعلق سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے ممبران نے لوک سبھا کی ورکنگ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں اس مراعات کو ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اب کینٹین میں ملنے والا کھانا ایک مقررہ قیمت پر دستیاب ہوگا۔

مسٹر برلا نے کہا کہ اب پارلیمنٹ کی کینٹین ناردرن ریلوے کے بجائے انڈیا ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (آئی ٹی ڈی سی) کے ذریعہ چلائے گی۔پارلیمنٹ کی کینٹین میں تقریبا 17 کروڑ کی سبسڈی دی جارہی تھی۔ اس کینٹین میں کیٹرنگ کی سہولت پارلیمنٹ ہاؤس آنے والے مہمانوں کے ساتھ پارلیمنٹ کے عملہ ، میڈیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو فراہم کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */