اہم خبریں: انتخابی جیت کا جشن منانے پر الیکشن کمیشن ناراض، سخت کارروائی کا حکم

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

قومی آوازبیورو

02 May 2021, 1:32 PM

انتخابی جیت کا جشن منانے پر الیکشن کمیشن ناراض، سخت کارروائی کا حکم

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی گنتی کے دوران کئی پارٹیوں کے کارکنان نے ممکنہ جیت کا جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کورونا بحران کے پیش نظر کسی بھی طرح کا جیت کا جشن منانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پانچوں ریاستوں کے چیف سکریٹیریوں کو ہدایت دی ہے جیت کا جشن منانے کے ہر ایک معاملہ میں ایف آئی آر درج کی جائے اور علاقہ کے تھانہ انچارج کو معطل کرنے کے بعد ہر ایک معاملہ کی تفتیش کرائی جائے۔

02 May 2021, 11:50 AM

دہلی میں 18-45 سال کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کے لئے 77 اسکولوں میں مراکز قائم

دہلی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ راجدھانی کے 77 اسکولوں میں 18 سے 44 سال تک کے افراد کے لئے ٹیکہ کاری کے مراکز قائم کرنے کے لئے بندوبست کر لئے گئے ہیں۔ پیر یعنی کہ 3 مئی سے ان اسکولوں کو نزدیکی اسپتالوں سے منسلک کر دیا جائے گا۔

02 May 2021, 5:55 AM

مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری، 802 مریضوں کی موت

مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 63282 لوگوں کے اس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی وہیں 802 افراد زندگی کی جنگ ہار گئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں کورونا انفیکشن کا تعداد بڑھ کر 46 ہزار 754 ہوگئی ہے جبکہ 69615 مریض اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61326 مریض صحت مند ہوئےہیں اور اس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 39 لاکھ 30 ہزار 302 ہوگئی ہے۔مہاراشٹر میں ابھی تک چھ لاکھ 63 ہزار 758 سرگر معاملے ہیں اور مریضوں کا مختلف کووڈ کیئر سینٹروں اور اسپتالوں میں علاج چلرہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔