اہم خبریں: گورنر کلراج مشرا نے کووڈ-19 کا ٹیکہ لگوایا

کلراج مشرا، تصویر آئی اے این ایس
کلراج مشرا، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

01 Mar 2021, 6:29 PM

گورنر کلراج مشرا نے کووڈ-19 کا ٹیکہ لگوایا

جئے پور: راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے پیر کے روز یہاں راج بھون میں کووڈ-19 کا ٹیکہ لگوایا۔ کلراج مشرا نے ٹیکہ لگوانے کے بعد مختصر وقت میں ہی مجموعی معیارات اور طے شدہ طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ ویکسین تیار کرنے پر سائنسدانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ- 19 ویکسین لگوانے کے لئے مرحلہ وار انداز میں طے شدہ اہل شخص بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مقررہ وقت پر ٹیکے کی دونوں خوراکیں لگوائیں۔ کلراج مشرا نے کہا کہ ٹیکے کی پہلی خوراک لگنے کے بعد بھی لاپرواہی نہ برتیں اور دوگز دوری، ماسک اور سینیٹائزیشن کا استعمال کریں۔ کلراج مشرا کو ٹیکہ ایس ایم ایس میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سدھیر بھنڈاری کی نگرانی میں لگایا گیا۔

01 Mar 2021, 5:28 PM

مرزاپور میں زہریلی شراب پینے سے چارافراد کی موت

مرزاپور: اترپردیش میں مرزاپور کے دیہات کوتوالی تھانہ علاقے کے نیو ڈھیاگھاٹ گاوں میں گزشتہ شب زہریلی شراب پینے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجے ورما نے پیر کو یہان بتایا کہ نیوڈھیاگھاٹ میں گزشتہ شب زہریلی شراب پینے سے دو لوگوں کی ضلع اسپتال میں موت ہوئی جن کے نام چھیدی نشاد اور مہیش نشاد ہیں۔ انہون نے بتایا کہ دونون ہفتہ کی شام گاون میں غیرقانونی شراب بنانے والے ایک شخص کے یہا ن شراب لے کر پی تھی۔ دونون کی طبیعت خراب ہونے پر اہل خانہ نے اسپتال مین داخل کرایا تھا۔ جہاں آج صبح سویرے ان کی موت ہوگئی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

01 Mar 2021, 4:33 PM

افغانستان میں 30 طالبانی شدت پسند ہلاک

کابل: افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ کاپیسا میں افغان سیکورٹی فورسز کی ایک مہم میں القاعدہ سے جڑے 16 انتہا پسندوں سمیت طالبان کے 30 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارت دفاع نے پیر کو بتایا کہ افغانی قومی سیکورٹی فورسز نے کاپیسا کے نزرب ضلع میں مشترکہ مہم چلائی جس مین 30 طالبانی شدت پسند مارے گئے۔ ان میں القاعدہ شدت پسند گروپ سے جڑے 16 پاکستانی شدت پسند شامل ہیں۔ اس مہم میں چھ دیگر شدت پسند زخمی ہوگئے۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ مہم کے دوران بڑی تعداد میں اسلحے بھی تباہ کیے گئے۔ اس دوران حاجین، خلیفہ جن، ذاکر کھیل کوچک اور بڑاکھیل گاووں کو طالبانیوں سے پوری طرح آزاد کرالیا گیا۔ علاقے میں ابھی مہم جاری ہے۔


01 Mar 2021, 3:47 PM

روس میں کورونا وائرس کے مزید 11571 نئے کیسز

ماسکو: روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 11571 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے اس ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4257650 ہو چکی ہے۔ یہ اطلاع کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے پیر کو دی۔ رسپانس سنٹر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے 84 خطوں سے کورونا کے 11571 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 1385 ایکٹیو کیسزہیں۔ راجدھانی ماسکو میں اسی عرصے میں کورونا کے 2097 نئے کیسز درج کیے گئے ایک دن قبل یہ تعداد 1737 تھی۔ اس کے علاوہ، سینٹ پیٹرزبرگ میں کورونا کے 943 اور ماسکو ریجن میں 629 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں 333 افراد کورونا سے سے موت ہوچکی ہے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 86455 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا سے 11277 مریض شفایاب ہوئے ہیں اور ایک دن پہلے ہی یہ تعداد 12391 تھی۔

01 Mar 2021, 2:34 PM

آئی پی ایس افسران کے ڈیپوٹیشن کے مرکز کے اختیارات کو چیلنج کرنے والی عرضی مسترد

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسروں کو اپنے پاس ڈیپوٹیشن پر بلانے کے مرکزی حکومت کے اختیارات کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی مسترد کر دی۔ جسٹس ایل ناگیشورا راؤ کی سربراہی میں بنچ نےمغربی بنگال کے رہنے والے اور پیشے سے ایک وکیل ابو سہیل کی عرضی ایک مختصر سماعت کے دوران مسترد کردی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں مغربی بنگال کے تین آئی پی ایس افسران کو مرکزی ڈیپوٹیشن پر بلانے کے بعد مرکزی اور ریاستی حکومت میں کھینچ تان ہے۔ عرضی گزار نے انڈین پولیس سروس (کیڈر) رولز 1954 کے رول 6 (1) کی آئینی جوازیت کو چیلنج کیا تھا، جس کے تحت آئی پی ایس افسران کو ڈیپوٹیشن پر بلانے کا مرکز کو اختیار ہے۔


01 Mar 2021, 1:50 PM

سری نگر میں مدھیہ پردیش کے سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

سری نگر: گرمائی دارلحکومت سری نگر میں پیر کی صبح مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے منور آباد میں واقع ابن غنی ہوٹل میں مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کو پیر کی صبح اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیاح کو بے ہوشی کے عالم میں ہی فوری طور پر خیبر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔ متوفی سیاح کی شناخت پنکج گپتا ولد اشوک گپتا ساکن مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ سیاح کی لعش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد واپس گھر بھیج دیا جائے گا۔

01 Mar 2021, 12:42 PM

امریکہ میانمار کے خلاف عائد کرسکتا ہے مزید پابندیاں

واشنگٹن: امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکہ میانمار میں حالیہ رونما ہوئے تشدد کے سلسلے میں اس کے خلاف نئی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ جیک سلیوان نے اتوار کے روز کہا ’’ہم بحر ہند خطے اور دنیا بھر کے اتحادیوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی جاری رکھیں گے۔ تا کہ تشدد کے لئے ذمہ دار لوگو ں کو پکڑ سکیں اور میانمار کے لوگوں کے تیئں اپنی حمایت کو مضبوط کر سکیں۔ ہم تشدد کے اس تازہ ترین قہر اور حالیہ بغاوت کے لئے ذمہ دار لوگوں کے خلاف اضافی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مطابق میانمار میں اتوار کو پولیس اور مظاہرین کے مابین رونما ہوئے تشدد کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


01 Mar 2021, 11:39 AM

ٹرمپ نے تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اشارہ دیا

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ تیسری بار صدر کے عہدہ کا انتخاب لڑسکتے ہیں۔ صدر کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی بڑے جلسہ عام میں شرکت کرتے ہوئے ٹرمپ نے فلوریڈا کے اورلینڈو میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) 2021 میں اتوار کے روز کہا ’’موجودہ صدر جو بائیڈن امریکی قوانین کو لاگو کرنے والے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دینے میں ناکام رہے ہیں‘‘۔ اس دوران انہوں نے ایک بار پھر انتخابی بے ضابطگیوں کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا ’’حقیقت میں آپ جانتے ہیں، وہ حال ہی میں صدر کے عہدے سے ہٹے ہیں‘‘۔ انہو ں نے کہا ’’کون جانتا ہے، میں انہیں تیسری بار ہرا بھی سکتا ہوں‘‘۔

01 Mar 2021, 9:23 AM

چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ایران پہنچی

چین سے کووڈ ویکسین کی پہلی کھیپ کو لے کر ایرانی جہاز اتوار کو تہران پہنچ گیا۔تسنیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق 250000 ویکسین کے ڈوز کے ساتھ مہان ائرلائنز صبح تہران میں اترا۔ ایران نے اس ہفتہ کی ابتدا میں چینی سرکاری کمپنی کے ذریعہ بنائے گئے ویکسین کے درآمد کو منظوری دی تھی۔
فروری کے اوائل میں ایران نے روسی ساختہ اسپوٹنک وی کا استعمال کرتے ہوئے کووڈ۔ 19 کی ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔ اس کے علاوہ ایران کے وزیر صحت سعید نماکی نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے زیر انتظام کوویکس بین الاقوامی سہولت کے ذریعہ ملک آسٹر جینیکا ویکسین کی 42 لاکھ ڈوز وصول کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔