اسمبلی انتخابات: شام 6 بجے تک بنگال میں 80 اور آسام میں 73 فیصد سے زیادہ پولنگ

آسام میں ووٹ ڈالنے کے بعد انگلی کا نشان دکھاتیں خواتین / یو این آئی
آسام میں ووٹ ڈالنے کے بعد انگلی کا نشان دکھاتیں خواتین / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

01 Apr 2021, 6:17 PM

شام 6 بجے تک بنگال میں 80 اور آسام میں 73 فیصد سے زیادہ پولنگ درج

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے دوران آسام اور مغربی بنگال میں بالترتیب 73.3 فیصد اور 80.4 فیصد پولنگ درج کیا گیا۔

01 Apr 2021, 4:12 PM

ڈیبرا کے بوتھ پر ہنگامہ آرائی، بی جے پی امیدوار کے خلاف نعرے بازی

ڈیبرا کے بوتھ پر بی جے پی کے منڈل صدر کو پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانے کے بعد سے ہنگامہ آرائی لگاتار جاری ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر باہری لوگ آ کر گڑبڑی پھیلا رہے ہیں۔ مقامی لوگ اب کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی کی بھارتی گھوش یہاں سے فوری چلی جائیں۔ یہاں سے ہمایوں کبیر ٹیم ایم سی کے امیدوار ہیں۔

01 Apr 2021, 3:27 PM

’لوگوں کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا جا رہا‘ ممتا بنرجی کی گورنر سے شکایت

وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے نندی گرام کے ایک پولنگ بوتھ پر گورنر جگدیپ دھنکر سے فون پر بات کر کے پولنگ میں گڑبڑی کی شکایت کی۔ ممتا بنرجی نے فون پر کہا، ’’...وہ نندی گرام کے بوتھ پر مقامی لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روک رہا ہیں۔ میں صبح سے شکایت کر رہی ہوں، اب میں آپ سے اپیل کرتی ہوں۔ براہ کرم اس معاملہ کو دیکھیں...‘‘


01 Apr 2021, 1:34 PM

ٹی ایم سی نے نندی گرام میں بی جے پی پر بوتھ پر قبضہ کرنے کا لگایا الزام

ترنمول کانگریس نے نندی گرام میں بی جے پی پر بوتھ پر قبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے، اس کو لے کر ٹی ایم سی رہنما ڈیرک اوبرائن نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے، مغربی بنگال کی سب سے مشہور نندی گرام اسمبلی سیٹ پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے، جہاں سے ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے سابق وزیرشوبھندوں آدھیکاری آمنے سامنے ہیں۔

01 Apr 2021, 12:31 PM

آسام میں دوپہر 12 بجے تک 27.45 فیصد اور بنگال میں 37.14 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے

مغربی بنگال اور ٓاسام میں دوسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ خبروں کے مطابق آسام میں دوپہر 12 بجے تک 27.45 فیصد اور بنگال میں 37.14 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالا ہے۔


01 Apr 2021, 11:35 AM

بنگال کے کیش پور کے بوتھ نمبر 173 پر بی جے پی کی پولنگ ایجنٹ کی پٹائی

مغربی بنگال کے کیش پور میں بوتھ نمبر 173 پر بی جے پی کی ایک خاتون پولنگ ایجنٹ کے ساتھ مبینہ طور پر ٹی ایم سی کارکنان نے مار پیٹ کی۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے مقامی رہنما تنمئے گھوش کی کار کو بھی توڑ دیا گیا۔

01 Apr 2021, 10:31 AM

آسام میں صبح 9 بجے تک 10.51 فیصد اور بنگال میں 13.14 فیصد رائے دہندگان نے ڈالے ووٹ

مغربی بنگال اور ٓاسام میں دوسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ خبروں کے مطابق آسام میں صبح 9 بجے تک 10.51 فیصد اور بنگال میں 13.14 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالا ہے۔


01 Apr 2021, 9:38 AM

میدنا پور ضلع کے داد پور گاؤں میں ٹی ایم سی کارکن کا قتل

مغربی بنگال کے میدنا پور ضلع کے داد پور گاؤں میں گزشتہ رات نامعلوم شرپسندوں نے ٹی ایم سی کارکن کو ایک تیز دھار ہتھیار سے ہلاک کر دیا۔ ایس پی ویسٹ میدنا پور نے کہا کہ "اس قتل کے سلسلے میں 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔"

01 Apr 2021, 7:58 AM

بنگال اور آسام میں دوسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ جاری، نندی گرام میں لمبی قطاریں

مغربی بنگال اور ٓاسام میں دوسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ خبروں کے مطابق مغربی بنگال کے اسمبلی حلقہ نندی گرام میں ووٹروں میں زبردست جوش دیکھا جا رہا ہے۔ ووٹنگ مراکز کے باہرلمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ نندی گرام سے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی میدان میں ہیں اور ان کے خلاف بی جے پی کے امیدوار اور ترنمول کے سابق رہنما شوبھیندو ہیں۔ واضح رہے مغربی بنگال میں 2019 کے عام انتخابات کے بعد حالات بدل گئے ہیں اور وہاں بی جے پی نظر آ نے لگی ہے اس لئے سب کی نظریں بنگال کےانتخابات پر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔