اہم خبریں: نرسنگ کالج کی طالبہ نے پھندہ لگا کر کی خودکشی

خودکشی
خودکشی
user

قومی آوازبیورو

18 Sep 2020, 9:45 PM

ہماچل پردیش: نرسنگ کالج کی طالبہ نے پھندہ لگا کر خودکشی کی

شملہ: ہماچل پردیش کے سرمور ضلع میں پچھاد اسمبلی حلقہ کے بڈو صاحب اکال نرسنگ کالج کی طالبہ نے اپنے کمرے میں آج پھندہ لگا کر خودکشی کر لی۔ پولس نے بتایا کہ طالبہ پانوٹہ صاحب سب ڈویزن کی رہنے والی تھی۔ طالبہ نے ہوسٹل میں اپنے کمرے میں پنکھے سے دوپٹہ کا پھندہ لگاکر خودکشی کی۔ خودکشی کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور جانچ جاری ہے۔

پولس کے مطابق طالبہ صبح کی شفٹ میں ڈیوٹی کرکے اپنے کمرے میں آئی تھی۔ اس کی دیگر دو روم میٹ میں سے ایک شام کی شفٹ میں ڈیوٹی کرنے اور دوسری کسی دیگر کام سے باہرگئی ہوئی تھی۔ جب ایک۔ طالبہ ریسرچ بک لینے کمرے میں گئی تو اس نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن دروازہ نہیں کھلا۔ طالبہ نے اس کی اطلاع کالج انتظامیہ کو دی۔ جس کے بعد دروازہ توڑا گیا توطالبہ کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ سرمور ضلع کے پولس سپرنٹنڈنٹ اجے کرشن شرما نے بتایا کہ پولس نے معاملہ درج کرکے طالبہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد رشتہ داروں کے سونپ دی۔

18 Sep 2020, 8:12 PM

سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی حاضی افضال احمد کا انتقال

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں صدر اسمبلی حلقے سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سابق رکن اسمبلی حاضی افضال احمد کا جمعہ کو دوپہر بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ مرحوم 66 برس کے تھے۔ ضلع جونپور میں کوتوالی تھانہ علاقے کے محلہ میرمست باشندہ افضال احمد سال 1996 میں جونپور صدر سے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ جونپور نگر کے مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ سابق رکن اسمبلی کے انتقال کی خبر ملتے ہی ان کے خیر خواہان میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

18 Sep 2020, 7:22 PM

شروع سے ہی مودی جی کی 'کتھنی اور کرنی' میں فرق رہا ہے: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے کسان مخالف ٹھہرایا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ "کسان کا مودی حکومت سے یقین اٹھ چکا ہے کیونکہ شروع سے مودی جی کی کتنی اور کرنی میں فرق رہا ہے- نوٹ بندی، غلط جی ایس ٹی اور ڈیزل پر بھاری ٹیکس۔" ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ "بیدار کسان جانتا ہے- زرعی بل سے مودی حکومت بڑھائے گی اپنے 'متروں' کا کاروبار اور کرے گی کسان کی روزی روٹی پر وار۔"


18 Sep 2020, 2:59 PM

بے روزگاری اور ناقص بھرتی نظام، یو پی کے لاکھوں نوجوان ناانصافی کا شکار، پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’12460 ٹیچروں کی بھرتی صفر ضلع کے امیدواروں سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بہترین نمبرات کے ساتھ امتحان میں کامیابی حاصل کی لیکن بھرتی نہیں ملی۔ بے روزگاری اور بھرتی کے عوام میں ناقص نظام کے سبب یو پی کے لاکھوں نوجوان ناانصافی کا شکار ہی۔‘‘

پرینکا گاندھی نے مزید کہا، ’’روزگار ان کا حق ہے۔ سرکار کو ان نوجوان کو ان کا حق دینا پڑے گا۔‘‘

18 Sep 2020, 12:40 PM

مودی سرکار! کورونا واریئر کی اتنی توہین کیوں؟ راہل گاندھی کا سوال

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا نریندر مودی حکومت پر حملہ بلا روک ٹوک جاری ہے اور جمعہ کے روز انہوں نے کوروناواریئر کا ڈیٹا نہیں ہونے کے معاملے میں گھیرا ۔

وایناڈ کے رکن پارلیمنٹ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ ڈیٹا سے پاک مودی سرکار، تھالی بجانے،دیا جلانے سے زیادہ ضروری ہے ان کا تحفظ اور احترام ۔ مودی سرکار کورونا واریئر کی اتنی توہین کیوں؟‘‘

واضح رہے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود اشونی کمار چوبے نے کورونا واریئرکے ڈیٹا کے متعلق راجیہ سبھا میں کہا تھا کہ طبی خدمات ریاستی حکومت کے ماتحت ہیں۔ اس لئے مرکز کے پاس اس تعلق سے کوئی اعداد وشمار نہیں ہیں ۔


18 Sep 2020, 11:52 AM

این ڈی اے حکومت مزدور، کسان، غریب مخالف حکومت ہے، تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا، ’’میں شروع سے کہتا آیا ہوں کہ این ڈی اے سرکار کسان، مزدور، غریب مخالف سرکار ہے۔ یہ لوگ جابرانہ قانون کو زبردستی مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ یہ قانون پوری طرح سے کسان مخالف قانون ہے، جس سے کسانوں کو لگاتار نقصان ہوگا اور اس کا اثر ہمارے ملک پر پڑے گا۔‘‘

18 Sep 2020, 11:01 AM

ہرسمرت کور نے استعفی دینے میں کافی دیر کر دی، کسان مزدور کمیٹی

مودی حکومت میں وزیر ہرسمرت کور نے گزشتہ شام اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا لیکن پنجاب کے کسانوں کی ان کے تئیں ناراضگی کم نہیں ہوئی ہے۔ کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے جنرل سکریٹری سرون سنگھ پنڈھیر نے کہا، ’’ہرسمرت کور بادل نے کا استعفیٰ کافی دے سے آیا ہے۔ یہ سب لوگوں کے غصہ کو کم کرنے کے لئے ہے۔ اگر سکھبیر بادل آج بھی اعتراف کرتے ہیں تو انہیں لاکھوں کارکنان کے ساتھ پارلیمنٹ کا محاصرہ کرنا چاہئے۔‘‘


18 Sep 2020, 9:44 AM

ملک میں کورونا کے 96 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، مجموعی تعداد 52 لاکھ سے تجاوز

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 96424 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 52 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی اثنا میں 1174 افراد کی جان چلی گئی۔

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5214678 ہو چکی ہیں جن میں سے 1017754 کیسز فعال ہیں جبکہ 4112552 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 84372 اموات واقع ہو چکی ہیں۔

18 Sep 2020, 7:56 AM

زرعی بلوں پر غور کرنے کے موڈ میں نہیں وزیر اعظم ،کہا کسانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کہا کہ کسانوں کو کل لوک سبھا میں زراعت سے متعلق منظور کردہ دو بلوں کے بارے میں گمراہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ منڈیوں میں کم از کم امدادی قیمت اور سرکاری خریداری جاری رہے گی مسٹر مودی نے ٹویٹر پر کہا کہ لوک سبھا میں تاریخی زرعی اصلاحات کے بلوں کی منظوری ملک کے کسانوں اور زرعی شعبے کے لئے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ بل کسانوں کو صحیح معنوں میں بچولیوں اور تمام رکاوٹوں سے آزاد کر دےگے۔
انہوں نے کہا کہ ان زرعی اصلاحات سے کاشتکاروں کو اپنی پیداوار کو فروخت کرنے کے نئے مواقع میسر آئیں گے جس سے ان کے منافع میں اضافہ ہوگا۔ اس سے ہمارے زراعت کے شعبے کو جدید ٹکنالوجی کا فائدہ ملے گا، وہیں کاشتکار بااختیار ہوں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کسانوں کو گمراہ کرنے میں بہت ساری طاقتیں لگی ہوئی ہیں۔ میں اپنے کسان بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ایم ایس پی اور سرکاری خریداری کا نظام جاری رہے گا۔ یہ بل کسانوں کو درحقیقت کئی متبادل فراہم کرتا ہے اور انہیں صحیح معنوں میں بااختیار بنانے والے ہیں‘‘۔
مسٹر مودی نے کہا کہ کسانوں اور زراعت کے شعبے سے وابستہ سبھی لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ لوک سبھا میں زرعی اصلاحات کے بلوں پر بحث کے دوران وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کی تقریر سنیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔