اہم خبریں : بنگال بی جے پی سربراہ دلیپ گھوش پر الیکشن کمیشن نے لگائی 24 گھنٹے کی پابندی

دلیپ گھوش، تصویر یو این آئی
دلیپ گھوش، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

15 Apr 2021, 7:50 PM

بنگال بی جے پی سربراہ دلیپ گھوش پر الیکشن کمیشن نے لگائی 24 گھنٹے کی پابندی

مغربی بنگال بی جے پی کے سربراہ دلیپ گھوش پر الیکشن کمیشن نے سخت کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے لیے انتخابی تشہیر پر پابندی عائد کردی ہے۔ دلیپ گھوش کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر یہ سزا سنائی گئی ہے۔ اب وہ 15 اپریل کی شام 7 بجے سے 16 اپریل کی شام 7 بجے تک کسی بھی انتخابی تشہیر میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔

15 Apr 2021, 6:10 PM

یو پی میں بڑی لاپروائی، بزرگ کو پہلی خوراک ’کوویکسن‘ کی دی گئی اور دوسری ’کووی شیلڈ‘ کی

اتر پردیش کے مہاراج گنج ضلع میں محکمہ صحت کی ایک بڑی لاپروائی سامنے آئی ہے۔ خبروں کے مطابق سی ڈی او کے گاڑی ڈرائیور کو کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا جس میں پہلی خوراک اسے ’کوویکسن‘ کی دی گئی، لیکن دوسری خوراک ’کووی شیلڈ‘ کی لگا دی گئی۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ کورونا کا ٹیکہ تبھی کامیاب ہوگا جب دونوں خوراک ایک ہی کمپنی کا ٹیکہ ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔