اہم خبریں: کورونا ویکسین ملک کی ضرورت، آپ بھی اس کے لئے آواز اٹھائیں... راہل گاندھی

راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
راہل گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

12 Apr 2021, 1:29 PM

کورونا ویکسین ملک کی ضرورت، آپ بھی اس کے لئے آواز اٹھائیں... راہل گاندھی

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ایک بار پھر سبھی کو ویکسین لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، "کورونا ویکسین ملک کی ضرورت ہے۔ آپ بھی، اس کے لئے آواز اٹھائیں- ہر ایک شخص کو ہے محفوظ زندگی کا حق ہے۔ "

12 Apr 2021, 1:37 PM

قرآنی آیات کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل عرضی خارج، وسیم رضوی پر 50 ہزار کا جرمانہ عائد

سپریم کورٹ نے قرآنی آیات کے خلاف دائر عرضی مسترد کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے پچاس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ یہ درخواست شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے دائر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء ان آیات کو پڑھ کر گمراہ ہو رہے ہیں۔

12 Apr 2021, 12:31 PM

پرینکا گاندھی نے کیا مودی سرکار پر حملہ، کہا سب کے لئے ویکسین بھی جملہ نہ بنے

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سب کے لئے ویکسین جملہ نہ بنے جائے، حکومت کو عوام پر توجہ دینی چاہیے۔ کیونکہ سب کو یہ جاننے کا حق ہے کہ وزیر اعظم کیئر فنڈ کے نام پر جمع کی جانے والی رقوم کہاں خرچ ہو رہی ہیں۔ ویکسین باہر بھیجنے کے بجائے حکومت کو ہر ہندوستانی کو ویکسین دینے پر توجہ دینی چاہیے۔


12 Apr 2021, 12:00 PM

کورونا کے 10774 معاملے آنے کے بعد وزیراعلی کیجریوال نے طلب کی اہم میٹنگ

نئی دہلی: قومی راجدھانی دلی میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر وزیراعلی اروند کیجریوال نے پیر کو یک اہم میٹنگ طلب کی ہے۔ دوپہر 12 بجے ہونے والی اس میٹنگ میں ریاست کے وزیر صحت ستیندر جین کے علاوہ صحت محکمہ کے اعلی افسران بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت اس میٹنگ میں کووڈ۔ 19 کی روک تھام سے متعلق کئی اہم فیصلے کرسکتی ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 10774 نئے معاملے سمانے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 725197 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 5158 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 679573 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لئے کی جارہیں کوششوں کے تحت پہلے نائٹ کرفیو لگانے کے بعد کئی طرح کی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

12 Apr 2021, 11:03 AM

سپریم کورٹ کا 50 فیصد سے زیادہ اسٹاف کورونا متاثر، جج گھر سے کام کریں گے

کورونا کا قہر پورے ملک میں پھیلتا جا رہا ہے ۔ نیوز 18 پر شائع خبر کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کا پچاس فیصد اسٹاف کورونا متاثر ہو گیا ہے جس کی وجہ سےعدلیہ کا کام متاثر ہو رہا ہے اور اب عدالت میں ہونے والی سنوائی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہو گی۔


12 Apr 2021, 9:58 AM

جھارکھنڈ میں کورونا سے 21 مریضوں کی موت، 2296 نئے معاملے

رانچی: جھارکھنڈ میں اتوار کے روز 2296 کورونا سے متاثر مریض سامنے آئے ہیں اور 635 مریض اس بیماری سے صحتیاب ہوئے جبکہ 21 لوگوں کی اس خطرناک بیماری سے موت ہوچکی ہے۔ مرنے والوں میں رانچی سے 14، دھن آباد سے ایک، ایسٹ سنگھ بھوم (جمشید پور) سے چار، گوڈا سے ایک اور پاکوڑ سے ایک مریض شامل ہے۔

12 Apr 2021, 7:24 AM

مہاراشٹرا میں ریکارڈ 63ہزار سے زائد کورونا کے معاملے

ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 63 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے اور فعال معاملوں میں 27,000 سے زائد کا اضافہ درج کیا گیا جو پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔اس دوران ، فعال معاملوں کی تعداد میں 27،427 کا اضافہ ہونے سے اتوار کے روز ان کی تعداد بڑھ کر 5،65،587 ہوگئی۔
ریاست میں اس دوران وائرس کے سب سے زیادہ ریکارڈ (پورے ملک میں) 63294 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 34 لاکھ کے پار 3407245 پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے سنیچر کو 55411 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔