اہم خبریں: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 94383 نئے مریض، مجموعی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز

کورونا
کورونا
user

قومی آوازبیورو

11 Oct 2020, 10:10 AM

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 94383 نئے مریض، مجموعی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز

وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74383 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی، جبکہ اسی اثنا میں 918 افراد جان بحق ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7053806 ہو گئی ہے، ان میں سے 867496 کیسز فعال ہیں جبکہ 6077977 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ اب تک 108334 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

11 Oct 2020, 8:42 AM

کچھ لوگ دلتوں، مسلمانوں اور قبائلیوں کو انسان نہیں سمجھتے، راہل

ہاتھرس کے واقعہ پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر یوپی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’یہ شرمناک حقیقت ہے کہ کئی ہندوستانی دلتوں، مسلمانوں اور قبائلیوں کو انسان نہیں سمجھتے۔ وزیر اعلی اور ان کی پولیس کہتی ہے کہ کسی کا ریپ نہیں ہوا تھا، کیوں کہ ان کے لئے اور کئی دوسرے ہندوستانیوں کے لئے متاثرہ کوئی نہیں (نو ون) تھی۔‘‘

11 Oct 2020, 7:05 AM

آج شروع ہوگی پراپرٹی کارڈ کی تقسیم

وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ ملکیت منصوبہ کے تحت دیہی علاقوں کے لوگوں کو پراپرٹی کارڈ کی تقسیم کا آج آغاز ہوگا اور یہ ان لوگوں کی زندگی میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ مودی نے اس منصوبہ کی شروعات سے پہلے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے کہا تھاکہ کل کا دن دیہی ہندستان کے لئے بڑی مثبت تبدیلی لانے والا ہے۔ صبح گیارہ بجے ملکیت اسکیم کے تحت پراپرٹی کارڈ تقسیم کرنے کی شروعات کی جائے گی۔ یہ اسکیم کروڑوں ہندستانیوں کی زندگی میں میل کا پتھر ثابت ہوگی۔

ایک دیگر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا تھاکہ ملکیت اسکیم کے تحت مرحلہ وار طریقہ سے ملک کے تقریباً 6.62لاکھ گاووں کے لوگوں کو پراپرٹی کارڈ دیئے جائیں گے۔ گاوں والوں کو اپنی املاک کی ملکیت کا سرکاری دستاویز ملے گا، جو انہیں بااختیار بنائے گا۔ اس کے ذریعہ وہ بینک لون سمیت کئی مالیاتی سہولیات کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ خیال رہے کہ مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پنچایت راج وزارت کی اس اسکیم کی شروعات کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔