آئی پی ایل فائنل LIVE: ممبئی انڈینز بنی چیمپین، دہلی کو پانچ وکٹ سے دی شکست

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
user

قومی آوازبیورو

10 Nov 2020, 10:54 PM

ممبئی انڈینز بنی چیمپین، دہلی کو پانچ وکٹ سے دی شکست

دبئی میں کھیلے جا گئے آئی پی ایل کے فائنل مقابلہ میں ممبئی انڈینز نے دہلی کیپٹلز کو 5 وکٹ سے شکست دے کر کپ کو اپنے نام کر لیا۔ کپتان روہت شرما نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 51 گیندوں میں 65 رن اسکور کئے، اس کے علاوہ ایشان کشن نے 33 رن بنائے۔ اس سے پہلے دہلی کیپٹلز نے 156 رنز بنائے تھے اور ممبئی کو 157 رن کا ہدف دیا تھا، جسے ممبئی انڈینز نے 18 اوور اور چار گیندوں میں حاصل کر لیا۔

10 Nov 2020, 10:50 PM

ممبئی کو لگا چوتھا جھٹکا، ربادا 9 رن بناکر آؤٹ

10 Nov 2020, 10:17 PM

ممبئی کو 90 کے اسکور پر لگا دوسرا جھٹکا، ایس یادو 19 رن پر آؤٹ

ایس یادو کے طور پر 90 رن کے اسکور پر دوسرا جھٹکا لگا۔ یادو نے 20 گیندوں میں 19 رن اسکور کئے اور پروین دوبے نے انہیں رن آؤٹ کر کے پویلین کی طرف روانہ کیا۔

فی الحال 12 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور ممبئی انڈینز نے 100 رن بنا لئے ہیں جبکہ اس کے 8 وکٹ ابھی باقی ہے۔


10 Nov 2020, 9:53 PM

ممبئی انڈین کو 45 رن پر لگا پہلا جھٹکا، ڈی کاک 20 رن بنا کر آؤٹ

دہلی کیپٹلز کے خلاف 157 رنوں کا تعاقب کرنے اتری ممبئی انڈینز کو پہلا جھٹکا کوئنٹن ڈی کاک کے طور پر لگا، انہیں 20 کے نجی اسکور پر مارکس اسٹوئینس نے رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا، ڈی کاک نے 12 گیندوں کا سامنا کیا۔

فی الحال ممبئی انڈینز کا اسکور 6 اوورز کے بعد ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رن ہے۔ سوریہ کمار 13 جبکہ کپتان روہت شرما 24 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ یہاں سے میچ ممبئی انڈینز کی طرف جاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

10 Nov 2020, 9:16 PM

دہلی کیپٹلز نے ممبئی کو دیا 157 رنز کا ہدف

دہلی کیپٹلز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 156 رنز بنائے اور ممبئی انڈینز کو جیت کے لئے 157 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کپتان شرئیس نے 50 گیندوں میں 65 جبکہ رشبھ پنت نے 38 گیندوں میں 56 رنز بنائے۔ ممبئی انڈینز کے لئے ٹرینٹ بولٹ نے 3 وکٹ حاصل کئے جبکہ ناتھن کوٹلر نے 2 اور جینت یادو نے ایک وکٹ حاصل کیا۔


10 Nov 2020, 8:51 PM

دہلی کیپٹلز کو لگا چوتھا جھٹکا، رشبھ 56 رن بنا کر آؤٹ، اسکور 118

تین وکٹ گر جانے کے بعد 38 گیندوں میں 56 رن بنا کر رشبھ پنت کے طور پر دہلی کیپٹلز کو چوتھا جھٹکا لگا ہے۔ پنت کو ناتھن کوٹلر نائل نے ہاردک پنڈیا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیجا۔

10 Nov 2020, 8:28 PM

تین وکٹ گرنے پر دہلی کیپٹلز کی محتاط بلے بازی، اسکور 10 اوور میں 81 رن

دہلی کیپٹلز کے بلے باز 3 وکٹ جلدی گر جانے کے بعد محتاط بلے بازی کر رہے ہیں اور 10 اوور کے بعد اسکور 81 رن پہنچ گیا ہے۔ شرئیس ایئر 26 گیندوں میں 30 جبکہ رشبھ پنت 22 گیندوں میں 34 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔


10 Nov 2020, 7:56 PM

دہلی کیپٹلز کی خراب شروعات، 22 رن پر 3 کھلاڑی آؤٹ

دبئی میں کھیلے جا رہے آئی پی ایل 2020 کے فائنل مقابلہ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کے لئے اتری دہلی کیپٹلز نے خراب شروعات کی ہے اور اس کے 3 کھلاڑی 3.3 اوورز میں محض 22 رن پر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ دہلی کیپٹلز کو شروعات دو جھٹکے ٹرینٹ بولٹ نے دئے، انہوں نے میچ کی پہلی ہی گیند پر مارک اسٹوئنس کو صفر کے اسکور پر کیچ آؤٹ کرایا جبکہ میچ کے تیسرے اوور میں آجنکہ رہانے کو دو کے اسکور پر کیچ آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ دہلی کیپٹلز کو تیسرا وکٹ جینت یادو نے شکھر دھون کو بولڈ کر کے دلایا، شکھر نے 13 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔

دیلی کیپٹلز کا اسکور فی الحال 6 اوور کے بعد 3 وکٹ کے نقصان پر 41 رن ہے۔ کپتان شریئس ایئر 19 جبکہ رشبھ پنت 5 رن بنا کر موجود ہیں۔

10 Nov 2020, 7:19 PM

آئی پی ایل فائنل: دہلی کیپٹلز نے جیتا ٹاس، پہلے بلے بازی کا فیصلہ

دہلی کیپٹلز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں آئی پی ایل 2020 کے فائنل میچ میں مقابلہ کر رہی ہیں۔ دہلی کے کپتان شرئیس ایئر نے ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دہلی آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے اور وہ ہر حال میں خطاب کو اپنے نام کرنا چاہتی ہے جبکہ ممبئی انڈینز کی تیسری بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے اور اسے کافی مضبوظ ٹیم مانا جا رہا ہے۔


10 Nov 2020, 10:04 AM

آذربائیجان اور آرمینیا میں پھر جنگ بندی کا معاہدہ

یروان/باکو: ہلاکت خیز طور پر متصادم آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان متنازع سرحدی علاقے ناگورنو کاراباخ میں آج سے پھر جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔ اس سے پہلے جنگ بندی کی دونوں طرف سے خلاف ورزیوں نے ہلاکت خیز لڑائی کو طول دیدیا تھا

آرمینیا کے وزیر اعظم نے بہر حال جنگ بندی کے معاہدے کو تکلیف دہ بتا یا ہے۔ باوجودیلہ انہون نے کہا ہےکہ آذربائیجان اورروس کےساتھ معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ روسی صدر پیوٹن نے بھی معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔ قبل ازیں غلطی سے آذری فوج نے ایک روسی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا، جس پر سوار دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ آذر بائیجان نے روس سے غلطی پر معذرت کی تھی۔

10 Nov 2020, 6:08 AM

این سی بی نے اداکارارجن رامپال کو طلب کیا

بالی ووڈ پر کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے پیر کے روز بالی ووڈکے مشہور ماڈل اوراداکار ارجن رامپال کے باندرہ گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں بدھ کے روز تحقیقات کے لئے طلب کیا ہے ، جبکہ ممتاز فلمساز فیروز ندیاڈ والا نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ۔
ذرائع کے مطابق کئی گھنٹوں تک جاری چھاپوں میں ، این سی بی نے رامپال کے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کے علاوہ لیپ ٹاپ ، موبائل فون ، گولیاں اور کچھ دستاویزات بھی قبضے میں لئے ہیں۔
پچھلے تین ماہ بالی ووڈ اور منشیات مافیا کے مابین گٹھ جوڑ کی تحقیقات جاری ہے ۔نڈیاڈوالا فلم بینوں کا ایک مشہور خاندان ہے جس کو کئی بلاک بسٹر فلموں کا سہرا دیا جاتا ہے اور پچھلے تین دہائیوں میں بالی ووڈ میں بڑے بڑے اسٹارز کا تعارف کرایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔