اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر ’شکتی استھل‘ پہنچ کر راہل گاندھی نے پیش کیا خراج عقیدت

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

19 Nov 2020, 9:23 AM

اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر ’شکتی استھل‘ پہنچ کر راہل گاندھی نے پیش کیا خراج عقیدت

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج اپنی دادی اور سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ’شکتی استھل‘ پہنچ کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

19 Nov 2020, 8:40 AM

جموں و کشمیر: نگروٹہ علاقہ میں فوجی دستوں اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم، 2 جنگجو ہلاک

جموں و کشمیر میں جموں۔سری نگر قومی شاہراہ پر واقع نگروٹہ علاقے میں جمعرات کی صبح سلامتی دستوں اور جنگجوؤں کے مابین مڈبھیڑ ہوئی۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اس تصادم میں دو جنگجوؤں کو سلامتی دستوں نے ہلاک کر دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو علیٰ الصبح نگروٹہ علاقے میں سلامتی دستوں اور جنگجوؤں کے مابین یہ مڈبھیڑ ہوئی۔ یہ مڈبھیڑ علی الصباح تقریباً ساڑھے پانچ بجے نگروٹہ کے جنگلاتی علاقے میں ٹول پلازہ کے قریب شروع ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔