کورونا UPDATES: کیا کورونا سے جنگ میں مددگار ہوگی ’اسٹیم سیل تھراپی‘، امریکہ میں کلینکل ٹرائل کی منظوری

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

قومی آوازبیورو

02 May 2020, 1:02 PM

امریکہ میں کورونا انفیکشن کے علاج کے لیے اسٹیم سیل تھراپی کے کلینکل ٹرائل کی منظوری

واشنگٹن: دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس انفیکشن کے علاج کے لئے مختلف ویکسینز اور دیگر علاج کے طریقوں پر تحقیق اور کام کیا جا رہا ہے۔ اسی حوالہ سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے اسٹیم سیل تھریپی کے کلینکل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی بائیو ٹیک کمپنی نے انسانی پلیسینٹا سے اسٹیم سیل حاصل کیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسٹیم سیل تھریپی کا تجربہ کورونا سے نبرد آزما چھیاسی مریضوں پر کیا جائے گا۔

ادھر متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی کورونا وائرس کے متاثرین کے علاج کے لیے نئی دریافت میں پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات ابوظہبی کے اسٹیم سیل سینٹر میں کی جارہی ہیں۔ نئے طریقٗ علاج سے 73 مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔

02 May 2020, 10:40 AM

مہاراشٹر سے سرکاری بس میں اتر پردیش کے بستی پہنچے 7 مزدوروں میں کورونا کی تشخیص

اتر پردیش واقع بستی کے ضلع مجسٹریٹ نے میڈیا کو بتایا کہ مہاراشٹر سے جو بس مزدوروں کو لے کر جھانسی ہوتے ہوئے بستی پہنچی، ان میں 7 مزدوروں میں کورونا انفیکشن کا پتہ چلا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ بس سے آنے والے مزدوروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جن میں سے 7 کا ریزلٹ پازیٹو آیا ہے۔

02 May 2020, 10:11 AM

سی آر پی ایف کے مزید 68 جوان کورونا پازیٹو

سی آر پی ایف کے 68 مزید جوانوں میں کورونا انفیکشن پایا گیا ہے۔ یہ سبھی جوان اس بٹالین سے جڑے ہیں جس کا کیمپ ایسٹ دہلی میں ہے۔ بٹالین میں اب کل پازیٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 122 ہو گئی ہے اور سی آر پی ایف میں کورونا کے کل معاملے بڑھ کر 127 ہو گئے ہیں۔ ان میں سے ایک جوان ٹھیک ہو گیا ہے جب کہ ایک کی موت واقع ہو گئی ہے۔


02 May 2020, 9:19 AM

امریکہ: کورونا انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1883 افراد کی موت

عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر پوری دنیا پر چھایا ہوا ہے۔ امریکہ پر اس وائرس انفیکشن کا حملہ سب سے زیادہ ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ذریعہ پیش کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 1883 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے 65 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ کے پار پہنچ چکی ہے۔

02 May 2020, 8:42 AM

ناسک سے چلی مزدور اسپیشل ٹرین مسرود اسٹیشن پہنچی

مدھیہ پردیش کے مہاجر مزدوروں کو لے کر ناسک سے چلی مزدور اسپیشل ٹرین مسرود ریلوے اسٹیشن (بھوپال کے پاس) پہنچ گئی ہے۔ سبھی مسافروں کو ریاست میں ان کے متعلقہ ضلعوں کے لیے روانہ کرنے سے پہلے ہیلتھ افسر ان کی اسکریننگ کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔