اہم خبر: عمران خان کا یو-ٹرن، کہا ’پاکستان پہلے نہیں کرے گا نیوکلیائی حملہ‘

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان
user

قومی آوازبیورو

02 Sep 2019, 9:08 PM

نیوکلیائی حملہ کی دھمکی دینے والے عمران خان نے لیا یو-ٹرن

پاکسان کے وزیر اعظم عمران خان نیوکلیائی اسلحوں کی دھمکی دینے کے بعد اب اپنا رویہ بدلنے لگے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہ بول رہے ہیں کہ پاکستان کی طرف سے کبھی بھی کسی طرح کی پیش قدمی نہیں ہوگی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے نیوکلیائی اسلحوں کا استعمال نہیں کریں گے۔

02 Sep 2019, 7:59 PM

پاکستان کے پاس 125 سے 250 گرام کے بھی ایٹم بم ہیں : وزیر ریل شیخ رشید

اسلام آباد: جموں و کشمیر كو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 اور 35-اے کو ختم کئے جانے اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کئے جانے کے حکومت ہند کے فیصلہ کے بعد سے مسلسل عجیب و غریب اور اشتعال انگیز بیان دینے والے پاکستان ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے پھر ایک بیان دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے پاس ایک اور نصف پاؤ کے بھی ایٹم بم ہیں۔
پاکستان میڈیا میں آنے والی اطلاعات کے مطابق سکھوں کے اہم مذہبی شہر ننکانہ صاحب میں ایک زیر تعمیر ریلوے عمارت کا جائزہ لینے کے بعد مسٹر رشید نے یہ عجیب و غریب بیان دیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ان کے ملک کے پاس 125 گرام اور 250 گرام کے بھی ایٹم بم ہیں، جن کا استعمال کسی خاص ہدف پر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر اس پر جنگ مسلط گیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا’’پاکستان جنگ نہیں چاہتا ہے لیکن اگر ہم پر حملہ کیا گیا تو پھر یہ آخری جنگ ہوگی‘‘۔

02 Sep 2019, 7:03 PM

محمد شامی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، 15 دن کے اندر عدالت میں حاضری کا حکم

ہندوستانی گیندباز محمد شامی اور ان کے بھائی حاسد احمد کے خلاف شامی کی بیوی حسین جہاں کے ذریعہ درج کرائے گئے گھریلو تشدد معاملہ میں کولکاتا کی علی پور عدالت نے گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ عدالت نے شامی کو 15 دن کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔


02 Sep 2019, 6:07 PM

اپنی ناکامیوں سے لوگوں کا دھیان بھٹکانے کے لیے مودی حکومت اپوزیشن لیڈروں کو بنا رہی نشانہ: کانگریس

کانگریس نے مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ حکومکت اپوزیشن لیڈروں کو اس لیے نشانہ بنا رہی ہے کیونکہ وہ اپنی ناکامیوں سے دھیان ہٹانا چاہتی ہے۔ ڈی کے شیو کمار سے جڑا معاملہ بھی اسی طرح کی ایک اور کوشش ہے۔ کانگریس اس کی مذمت کرتی ہے۔

02 Sep 2019, 5:07 PM

اتر پردیش: بلیا میں ایک لڑکی عصمت دری کی شکار، پولس نے 3 افراد کو کیا گرفتار

بلیا: اترپردیش کے ضلع بلیا کے چت بڑا گاؤں علاقے میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ اس سلسلے میں پولس نے 3 ملزموں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس سنجے یادو نے پیر کو بتایا کہ متأثرہ کا الزام ہے کہ چت بڑا گاؤں علاقے میں گذشتہ 31 اگست کی رات عابد، آشوتوش اور منو نے اسے اپنے گھر بلایا اور تینوں نے ان کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ انہوں نے بتایا کہ متأثرہ کی تحریر پر تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولس نے متأثرہ کو طبی معائنے کے لئے ضلع اسپتال بھیجنے کے بعد اتوار کی دیر شام تینوں ملزموں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ پولس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔


02 Sep 2019, 4:10 PM

گجرات میں پولس اہلکار نے کیا تین بچوں کا قتل

بھاونگر: گجرات میں بھاونگر شہر کے اے ڈویژن علاقے میں ایک پولس اہلکار کی طرف سے اپنے تین بچوں کے قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولس نے پیر کو بتایا کہ ہیڈ کوارٹر میں تعینات وديانگر کے پولس لائن کے رہنے والے کانسٹیبل سكھابھائی سیال نے گھریلو جھگڑے کے سبب اپنے تین بیٹے خشحال (7)، ادوھو (5) اور ڈھائی سال کے منو نیت کا تیز ہتھیار سے گھر میں اتوار کو قتل کر دیا۔ اس سے قبل اس نے اہلیہ کو دوسرے کمرے میں بند کر دیا تھا۔ پولس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور کاروائی شروع کر دی ہے۔

02 Sep 2019, 3:08 PM

سپریم کورٹ نے پی چدمبرم کی سی بی آئی حراست میں مزید 3 دن کا اضافہ کیا

سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم کی سپریم کورٹ نے 3 دن کے لیے سی بی آئی حراست بڑھا دی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا ہے کہ چدمبرم ٹرائل کورٹ میں ضمانت کے لیے جا سکتے ہیں۔ اس سے پہلے وکیل کپل سبل نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ سابق وزیر مالیات 74 سال کے ہیں، ان کو تہاڑ جیل نہ بھیجا جائے۔ ان کے لیے گھر میں نظر بندی ہی اچھی ہوگی۔


02 Sep 2019, 2:10 PM

دہلی میٹرو کے آگے کود کر خاتون نے کی خودکشی

نئی دہلی: دہلی میٹرو ریل سروس کے جھنڈے والان اسٹیشن پر پیر کی صبح ایک خاتون نے ٹرین کے آگے کود کر مبینہ طورپر خودکشی کرلی۔ خاتون کی عمر تقریباً 40 برس ہے۔ جھنڈے والان میٹرو اسٹیشن پر جیسے ہی ٹرین آئی خاتون نے چلتی ٹرین کے آگے کود گئی۔ یہ حادثہ صبح آٹھ بج کر 40 منٹ پر ہوا۔

پولس کے مطابق ابتدائی جانچ میں پایا گیا ہے کہ خاتون نے مبینہ طورپر خودکشی کی ہے۔ اس حادثے کے بعد بلو لائن پر کچھ دیر کے لئے میٹرو ریل سروس متاثرہوئی۔ حالانکہ کچھ وقت بعد ریلوے سروس معمول پر آگئی۔ متوفیہ کی ابھی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ پولس نے بتایا کہ متوفیہ کی لاش کو لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج اور اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ واقعہ کے سلسلے میں تفصیل کا انتظار ہے۔

02 Sep 2019, 1:10 PM

ونگ کمانڈر ابھینندن نے فضائیہ سربراہ بی ایس دھنوا کے ساتھ مگ-21 میں اڑان بھری

چیف ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا اور ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان نے آج مگ -21 جنگی طیارے میں اڑان بھری، بتا دیں، اسی سال 27 فروری کو ابھینندن ورتمان نے پاکستانی جنگی طیاروں کو مگ -21 سے بھگایا تھا۔ اس دوران ابھینندن نے نوشیرا سیکٹر میں پاکستانی ایف -16 طیارے کو مار گرایا تھا۔ تاہم، اس دوران ان کا ہوائی جہاز بھی حادثے کا شکار ہو گیا تھا ان کا جہاز پاکستانی سرحد میں جا گرا تھا۔ پاکستانی فوج نے ابھینندن کو حراست میں لے لیا تھا۔ ان کی رہائی کے بعد کئی طبی ٹیسٹ ہوئے، حال میں ہی انہیں دوبارہ طیارہ اڑانے کی اجازت ملی ہے۔


02 Sep 2019, 11:10 AM

کینیا میں سیلاب سے 5 ہندوستانی سیاحوں کی موت

نائیواشا: کینیا میں نائیواشا شہر کے سیاحتی ریزارٹ میں سیلاب کے پانی کے ریلے میں سیاحوں کی وین بہنے سے پانچ ہندوستانی سیاحوں اور ایک کینیائی ٹورسٹ گائیڈ کی موت ہو گئی۔ رفٹ ویلی کے علاقائی پولس کمانڈر مارکس اوچولا نے ہیلز گیٹ نیشنل پارک میں ہونے والے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

مارکس اوچولا نے کہا ’’گائیڈ قرب و جوار کے موسم کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکے۔ وہ اس بات کو جانتے تھے کہ سیلابی پانی اونچائی والے علاقوں سے نکلتا ہے لیکن وہ اس کا تجزیہ نہیں کر سکے۔ ہم وہاں موجود لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں ہے‘‘۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے قریب ہوا۔

مارکس اوچولا نے کہا کہ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے لیکن سیلاب کے پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے امدادی کام سست روی سے جاری ہے۔ سیاحت اور جنگلاتی حیاتیات کی وزارت نے کہا کہ سیلاب میں سیاحوں کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے، جبکہ دیگر لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔

02 Sep 2019, 10:12 AM

مالی میں عمارت کے گرنے سے 15 افراد ہلاک

بماکو: مالی کے دارالحکومت بماکو میں ایک زیر تعمیر عمارت کے گرنے سے کم از کم 15 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 26 دیگر کو بچا لیا گیا۔ حکومت اور مقامی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح دارالحکومت بماکو میں تین منزلہ عمارت تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی جس کے ملبے میں دبنے سے کم از کم 15 افراد کی موت ہو گئی تاہم 26 افراد کوبچا لیا گیا۔ اس دوران ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے تقریباً چار سال کی ایک بچی کو عمارت کے ملبے سے زندہ باہر نکالا۔

شہری دفاع کی وزارت نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے ایک خاتون کو بھی زندہ باہر نکالا ہے۔ وزارت نے عمارت کے مالک کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمارت کی سب سے اوپری منزل کے گرنے کے بعد باقی فلور بھی منہدم ہوگئے۔ مالی میں اس طرح کے واقعات عام بات ہے کیونکہ یہاں بغیر اجازت کے اکثر اس طرح کی عمارتوں کی تعمیر کی جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔