اہم خبر: یو این سلامتی کونسل کا اجلاس ختم، پاکستان کو چین اور ہندوستان کو روس کی حمایت

اقوام متحدہ سلامی کونسل (یو این ایس سی) میں چین کی مانگ پر جموں و کشمیر کے مسئلہ پر منعقدہ اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ سلامتی کونسل میں کشمیر پر روس ہندوستان جبکہ چین پاکستان کے حق میں کھڑا نظر آیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

16 Aug 2019, 9:45 PM

یو این سلامتی کونسل کا اجلاس ختم، پاکستان کو چین اور ہندوستان کو روس کی حمایت

اقوام متحدہ سلامی کونسل (یو این ایس سی) میں چین کی مانگ پر جموں و کشمیر کے مسئلہ پر منعقدہ اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ سلامتی کونسل میں کشمیر پر روس ہندوستان جبکہ چین پاکستان کے حق میں کھڑا نظر آیا۔

اجلاس کے ختم ہونے کے بعد چینی سفیر نے کہا کہ ہندوستان نے جو آئینی ترمیم کی ہے اس سے موجودہ صورت حال تبدیل ہو گئی ہے۔ چین نے کہا کہ کشمیر میں حالات تشویش ناک ہیں اور کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر کارروائی نہ کرے، ایسی کارروائی جائز نہیں ہوگی۔

وہیں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مندوب سید اکبر الدین نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہندوستان کا اندورنی معاملہ ہے۔ اس میں بیرونی لوگوں کی ضرورت نہیں ہے۔ جموں و کشمیر کی سماجی و معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت رفتہ رفتہ کشمیر سے پابندیاں اٹھا رہی ہے۔ پاکستان کا نام نہ لیتے ہوئے اکبر الدین نے کہا کہ ایک ملک جہاد اور تشدد کی بات کر رہا ہے جبکہ ہم اپنی پالیسی پر ہمیشہ کی طرح قائم ہے۔ تشدد کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔

16 Aug 2019, 6:10 PM

صدرکووند جیٹلی کی خیریت معلوم کرنے ایمس پہنچے

نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووندایمس میں زیر علاج سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما ارون جیٹلی کی خیریت معلوم کرنے کے لئے آج اسپتال پہنچے۔ جیٹلی کی حالت’نازک‘ ہے اور وہ نو اگست سے ہی ایمس کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔

ایمس کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر کووند کے ساتھ مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن اور صحت کے وزیر مملکت اشونی چوبے بھی تھے۔ جیٹلی کی صحت کے سلسلے میں ایمس سے نو اگست کو ایک بیان جاری کیا گیا تھا۔اس کے بعد سے ایمس کی جانب سے جیٹلی کی صحت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹر جیٹلی کے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہوجانے سے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہورہی ہے اس لئے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو بھی مسٹر جیٹلی کی خیریت معلوم کرنے ایمس گئے تھے۔ اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے علاوہ متعدد رہنما بھی ان کی خیریت معلوم کرنے کے لئے ایمس گئے تھے۔

جیٹلی کے گردے کی پیوند کاری ہوچکی ہے۔ وہ ذیابیطس کے مریض ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ کو سافٹ ٹشو سرکوما بھی ہے جو ایک طرح کا کینسر ہوتا ہے۔

16 Aug 2019, 3:10 PM

امریکہ کے مونٹگومری شہر میں فائرنگ، دو افراد ہلاک، تین زخمی

مونٹگومری: امریکہ کےشہر مونٹگومری میں الباما اسٹیٹ یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کے ایک واقعہ میں دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے ، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی میڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ پولس نے بتایا کہ اس نے ایک نوجوان شدید زخمی حالت میں ملاجس نے بعد میں دم توڑ دیا۔ پولس نے بعد میں دوسرے متاثر کی بھی موت کی اطلاع دی۔ اس کے علاوہ، تین دیگر شدید زخمی نوجوانوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ پولس اس فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔


16 Aug 2019, 2:10 PM

افغان فوج کی کارروائی میں طالبانی کمانڈر ڈھیر

پل عالم: افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں فوج کی کارروائی میں طالبان کا ایک کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔ فوج کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صوبائی دارالحکومت پل عالم کے بیرونی حصے پر پدخاب میں سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو دہشت گردوں کے خلاف مہم چلائی تھی۔ مہم کے دوران طالبان کا ایک کمانڈر ماولاوی ڈھیر ہو گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد لوگر صوبے میں دہشت گردانہ حملوں کے منصوبے بنانے میں ملوث تھا۔ طالبان نے ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

16 Aug 2019, 1:10 PM

رام پور انتظامیہ نے اعظم خان کے ریزورٹ کو توڑا

اتر پردیش کے رامپور سے سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کے غیر قانونی تعمیر پر ضلع انتظامیہ نے کارروائی کی ہے، اعظم خاں کے رامپور واقع ہمسفر ریزورٹ کے غیر قانونی قبضہ والے حصہ کو توڑ دیا گیا ہے، الزام ہے کہ اعظم خان نے ریزورٹ کے لئے ایک ہزار میٹر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا تھا، جسے جے سی بی کے ذریعہ توڑ دیا گیا۔


16 Aug 2019, 12:10 PM

لیبیا کے مرزق میں پرتشدد جھڑپ، 90 شہریوں کی موت

اقوام متحدہ: لیبیا کے مرزق شہر میں ہونے والی فرقہ وارانہ پرتشدد جھڑپوں میں کم از کم 90 شہریوں کی موت ہو گئی اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ جنوبی لبیا کے مرزق شہر میں اس ماہ کے آغاز میں فضائی حملوں سمیت پرتشدد جھڑپوں میں کم از کم 90 شہریوں کی موت ہو گئی اور 200 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ مرزق شہر کے علاقے میں 4 اگست کو ہوائی حملے کے بعد مسلسل پرتشدد جھڑپوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عید الاضحی کے دوران بھی لڑائی جاری رہی۔ اقوام متحدہ نے 10۔11 اگست کو جنگ بندی کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان پر تشدد جھڑپوں کی وجہ سے مغربی افریقہ سے 6426 افراد اور 270 مہاجر بے گھر ہو گئے ہیں۔ مرزق شہر کے بنیادی ڈھانچے اور بازاروں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

16 Aug 2019, 10:09 AM

برطانیہ کے ساتھ بہتر تجارتی معاہدے کی امید: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو امید ہے کہ یورپی یونین کے بریگزٹ سے برطانیہ کے باہر آنے کے بعد اس کے ساتھ اچھا کاروبار سمجھوتہ ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ نے گزشتہ روز کو کہا کہ ہم برطانیہ کے ساتھ بہتر تعلقات بنانے جا رہے ہیں اور ساتھ ہم اس کے ساتھ بہت اچھا سمجھوتہ کرنے جا رہے ہیں اور ہم اس سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم برطانیہ کے ساتھ اچھا کاروباری سمجھوتہ کرنے جا رہے ہیں۔

امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے بدھ کے روز کہا کہ اگر برطانیہ یورپی یونین سے آئر لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے ساتھ 1998 کا گڈ فرائیڈی معاہدے واپس لیتے ہیں تو کانگریس میں امریکہ اور برطانیہ کے درمیان کسی بھی طرح کا تجارتی معاہدہ ناکام ہو جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔