اہم خبریں: مزاحیہ اداکار جگدیپ عرف سورما بھوپالی نہیں رہے

تصویر شوشل میڈیا
تصویر شوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

08 Jul 2020, 11:10 PM

مزاحیہ اداکار جگدیپ عرف سورما بھوپالی نہیں رہے

ہندوستان کے مشہور مزاحیہ اداکار اور 400 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کرنے والے سید اشتیاق احمد جعفری جو کہ فلمی دنیا میں جگدیپ کے نام سے مشہور تھے آج 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

08 Jul 2020, 8:27 PM

افغانستان میں کار بم دھماکہ، دو پولیس اہلکار کی موت، چار زخمی

قندھار/افغانستان: افغانستان کے جنوبی قندھار صوبہ میں ایک پولیس اسٹیشن کے نزدیک ہوئے کار بم دھماکہ میں دو پولیس اہلکار کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئی۔صوبہ کندھار کے ضلع ولی کوٹ کے گورنر فضل محمد غریب شاہ نےبتایا کہ منگل دیر شب چند شدت پسندوں نے پولیس اسٹیشن کے نزدیک ایک کار کو بم دھماکہ اے اڑا دیا۔دھماکہ کی جانچ جاری ہے۔ایک افسر نے نام ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر بتایا کہ اس بم دھماکہ میں ضلع کے پولیس چیف بادشاہ خان سمیت تین پولس اہلکاروں کی موت ہوگئی جبکہ 20دیگر زخمی ہوگئے۔ابھی تک کسی بھی شدت پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمے داری نہیں لی ہے۔

08 Jul 2020, 7:39 PM

بیوی کی ناک کاٹ کر شوہر فرار

بڑوانی: مدھیہ پردیش کے ضلع بڈوانی کے سلاود تھانہ علاقہ کے جھون جھرا گاوں میں معمولی جھگڑے میں شوہر اور جیٹھ کے بیٹے نے مل کر خاتون کی ناک کاٹ دی۔ سلاود تھانہ کی پولس افسر سی پاٹل نے بتایا کہ 30 سالہ پریمل بائی کی ناک کاٹنے کے الزام میں اس کے شوہر جگدیش اور جیٹھ کے لڑکے انل کے خلاف مختلف دفعات کے تحت رپورٹ درج کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کا شوہر اور جیٹھ کا بیٹا اسے اپنے ساتھ لینے آئے تھے لیکن پریمل بائی کے اگلے دن جانے کے مشورے پر دونوں ناراض ہوگئے۔ خاتون جب پیاز کاٹ رہی تھی تو دونوں ملزمین نے مل کر اس کی ناک کاٹ دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاتون کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی ناک کو آپریشن سے جوڑنا ممکن نہیں ہے۔


08 Jul 2020, 5:53 PM

پٹنہ میں 10 تا 16 جولائی، 7 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر بہار کی راجدھانی پٹنہ میں سات دن کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن جمعہ 10 جولائی سے شروع ہو کر جمعرات 16 جولائی تک نافذ رہے گا۔ واضح رہے کہ بہار میں کورونا وائرس کے 12 ہزار سے زیادہ کیسز ہیں اور اب تک 104 افراد اس کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ بہار میں فی الحال 3 ہزار سے زیادہ کیسز فعال ہیں اور اب تک 9 ہزار سے زیادہ افراد علاج کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

08 Jul 2020, 5:22 PM

آئی ٹی بی پی کے 17 جوان کورونا پازیٹو

گزشتہ 24 گھنٹوں میں آئی ٹی بی پی کے 17 جوان کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آئی ٹی بی پی میں سرگرم معاملات کی مجموعی تعداد 166 ہوگئی ہے اور اب تک 282 کارکن ٹھیک ہوچکے ہیں۔


08 Jul 2020, 4:26 PM

کانپور انکاؤنٹر معاملے میں فریدآباد سے گرفتار 3 لوگوں کو عدالت میں پیش کیا گیا

فرید آباد: کانپور انکاؤنٹر کے مرکزی مجرم وکاس دوبے کا ساتھ دینے کے الزام میں گرفتار 3 لوگوں کو فریدآباد کی ضلع عدالت میں پیش کیا گیا۔

08 Jul 2020, 3:26 PM

بنگلور میں معاشی بحران کی وجہ سے بڑے برانڈ کی دکانیں ہو رہیں بند

کرناٹک: بنگلورو کی برگیڈ روڈ پر واقع بڑے برانڈ کی کئی بڑی دکانیں معاشی وجوہات کی بناء پر بند ہوگئیں۔ شاپ اینڈ ایشٹیبلیشمنٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری نے بتایا کہ "یہاں کی دوکانوں کا کرایہ بہت زیادہ ہے، کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے دکانیں بند ہو رہی ہیں۔ یہاں کی 25 دکانیں پہلے ہی بند ہو چکی ہیں اور 10 دکانیں مزید بند ہونے کی تیاری کر رہی ہیں۔"


08 Jul 2020, 1:46 PM

وکاس دوبے کی انعامی رقم میں اضافہ، اب خبر دینے والے کو ملیں گے 5 لاکھ روپے

کانپور تصادم کے اہم ملزم وکاس دوبے پر انعامی رقم بڑھا دی گئی ہے۔ اب پولس نے اعلان کیا ہے کہ وکاس دوبے کی خبر دینے والے کو 5 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ کانپور تصادم میں یو پی پولس کے 8 اہلکار شہید ہو گئے تھے اس کے بعد سے ہی وکاس دوبے کی تلاش جاری ہے لیکن اس کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حالانکہ وکاس دوبے کا قریبی امر دوبے ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہو گیا ہے اور تین دیگر جرائم پیشوں کو پولس نے گرفتار بھی کیا ہے۔

08 Jul 2020, 11:58 AM

منی منجری کی فیملی کو انصاف ملنا چاہیے، معاملہ کی غیر جانبدارانہ جانچ ضروری: پرینکا

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے 30 سالہ پی سی ایس افسر منی منجری کی مبینہ خودکشی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ان کی فیملی کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے لکھا ہے کہ ”بلیا میں تعینات غازی پور باشندہ نوجوان افسر منی منجری کے بارے میں افسوسناک خبر ملی۔ خبروں کے مطابق انھوں نے انتظامیہ کے طریقہ کار پر سوال اٹھائے تھے۔“ پرینکا گاندھی نے مزید لکھا ہے کہ ”منی منجری کی فیملی کو انصاف ملے اس کے لیے سبھی باتوں کا سامنے آنا اور غیر جانبدارانہ جانچ بہت ضروری ہے۔“


08 Jul 2020, 10:56 AM

سچن تندولکر نے ممبئی کے اسپتال میں پلازمہ ڈونیشن سنٹر کا کیا افتتاح

کورونا وبا کے بڑھتے اثرات کے درمیان سابق ہندوستانی کرکٹر سچن رمیش تندولکر نے ممبئی واقع سیون ہلز اسپتال میں پلازمہ ڈونیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سچن تندولکر نے کہا کہ ”پلازمہ تھیراپی کے لیے ضرور خون عطیہ کریں۔ ایک ہندوستانی دوسرے ہندوستانی کی مدد کرے، اس سے بڑی چیز نہیں ہو سکتی۔“

08 Jul 2020, 10:10 AM

کورونا انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہندوستان میں 482 اموات

ہندوستان میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 482 افراد کی اس وبا کی وجہ سے موت ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22752 کورونا انفیکشن کے نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد ہندوستان میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 742417 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں مہلوکین کی مجموعی تعداد ہندوستان میں 20642 تک پہنچ گئی ہے۔


08 Jul 2020, 9:29 AM

بہار: نتیش حکومت پر طلبا کو مڈ-ڈے میل نہیں دینے کا الزام

بہار کی نتیش حکومت پر سرکاری اسکولوں میں پڑھ رہے طلبا کے سرپرستوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وعدہ کرنے کے باوجود ریاستی حکومت مڈ-ڈے میل فراہم نہیں کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول بند ہیں لیکن حکومت نے کہا تھا کہ بچوں کو مڈ-ڈے میل فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک سرپرست نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کر رہی، بچوں کو کھانا نہیں مل رہا ہے۔

08 Jul 2020, 7:34 AM

سڑک کنارے پر سورہے لوگوں پر چڑھا ٹرک،5 ہلاک

آگرہ کے سکندرا علاقہ میں ہائی وےنمبر دو پر سڑک کے کنارے سو رہے لوگوں پرایک بے قابو ٹرک چڑھ گیا اور نیوز 18 ویبسائٹ کے مطابق اس دردناک حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ دو شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیاگیاہے۔خبر ہےکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہےاور ایک ٹرک کوبھی قبضہ میں لے لیا ہے۔

اس حادثہ کے تعلق سے بتایا جا رہا ہے کہ یہ رات دو بجے پیش آیا اور جن لوگوں پر ٹرک چڑھا ان میں زیادہ تر کباڑ بیننے والے لوگ تھے۔


08 Jul 2020, 6:31 AM

معاشی بربادی کو خاموشی سے برداشت نہیں کیا جائے گا: راہل

کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے حکومت پر معاشی بربادی کا الزام لگاتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ اسے خاموشی سے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مسٹر گاندھی نے تاخیر شب ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہندوستان کی معاشی بدحالی ایک المیہ ہے جس سے کروڑوں کنبے برباد ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’’اسے خاموشی سے برادشت نہیں کیا جائے گا‘‘
واضح رہے کہ مسٹر گاندھی مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی سخت تنقید کررہے ہیں۔ انہوں نے جی ایس ٹی نافذ کرنے پر ردعمل، نوٹ بندی اور ڈس انوسٹمنٹ پالیسی کی سخت مخالفت کی ہے۔

08 Jul 2020, 6:07 AM

ایئر ٹکٹ ریفنڈ معاملے پر مرکز، ڈجی جی سی اے سے جواب طلب

سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران فلائٹ ٹکٹوں کا پورا ریفنڈ کرنے کے حکم سے متعلق عرضی پر منگل کے روز مرکزی حکومت اورشہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) سےے جواب طلب کیا۔
جسٹس اشوک بھوشن کی صدارت والی بنچ نے شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعہ مرکزی حکومت اور ڈی جی سی اے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے۔
عرضی میں الزام لگایا گیا کہ ایئر لائن کمپنیوں نے کووڈ۔ 19 لاک ڈاؤن کے دوران بک کئے گئے ٹکٹوں پر ریفنڈ نہیں دیا اور وہ مسافروں پر غیر قانونی طور سے ’کریڈٹ شیل‘ میکانزم تھوپ رہی ہیں۔بنچ نے معاملے کی سماعت اسی معاملے پر ایک دیگر عرضی کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔