اہم خبریں: سی بی ایس ای نے 9ویں سے بارہویں کا نصاب 30 فیصدی کم کیا

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

07 Jul 2020, 6:09 PM

ایمس میں ترن سے موبائل کیوں لیا گیا، پریس کلب کے باہر صحافیوں کا احتجاج

دہلی: صحافی ترن کی موت کو لے کر آج پریس کلب آف انڈیا کے باہر صحافیوں نے دھرنا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسپتال نے صحافی ترن کا موبائل آخر کیوں لیا گیا؟ صحافیوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کی چھان بین کی جائے۔" وہیں خبروں کے مطابق مرکزی وزیر صحت نے اس معاملے کو لے کر ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جو 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

07 Jul 2020, 8:11 PM

سی بی ایس ای نے 9ویں سے بارہویں کا نصاب 30 فیصدی کم کیا

نئی دہلی: کووڈ-19 کے بڑھتے معاملات کے درمیان اسکول کے نہ کھل پانے کی وجہ سے نظام تعلیم پر اثر اور کلاسز کے اوقات میں بھی آئی کمی کے پیش نظر سی بی ایس ای نے منگل کو تعلیمی سال 21-2020 کے لئے 9ویں -12ویں کا نصاب 30 فیصدی تک کم کر دیا ہے۔ سی بی ایس ای کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق کورسز میں بنیادی تصورات کو برقرار رکھا گیا ہے اور کم کیے گئے کورسز سال کے آخر میں بورڈ امتحانات اور داخلی تشخیص کے لئے مقرر کردہ مضامین کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اسکول کے سربراہ اور اساتذہ بھی مختلف موضوعات کو یکجا کرنے کے لئے طالب علموں کو کم کیے گئے مواد کی بھی وضاحت کرنے کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وابستہ اسکولوں میں متبادل تعلیمی کیلنڈر اور این سی ای آر ٹی کے دیگر اِن پٹ بھی درس تدریس کا حصہ ہوں گے۔ اسکول ابتدائی کلاس اول سے ہشتم کے لئے این سی ای آر ٹی کے ذریعہ مخصوص متبادل تعلیمی کیلنڈر پر عمل کریں گے۔ ترمیم شدہ نصاب سی بی ایس ای کی تعلیمی ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ سی بی ایس ای اکیڈمک ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان پر دستیاب ہے۔

07 Jul 2020, 7:07 PM

تالاب میں ڈوبنے سے ایک بچے کی موت

ستنا: مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں ایک دس سالہ بچے کی تالاب میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ پولس ذرائع کے مطابق نگود تھانہ علاقہ کے گاوں پتھرودھا تالاب میں نہاتے وقت پانی میں ڈوبنے سے ابھیشیک پانڈے کی موت ہوگئی۔ وہ کل صبح سے لاپتہ تھا۔


07 Jul 2020, 5:27 PM

مدھیہ پردیش کی حکومت سودے بازی سے تشکیل دی گئی... کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے سابق ​​وزیر اعلی کمل ناتھ نے شیوراج حکومت میں وزارت کے محکموں کی تقسیم کو لے کر کہا کہ سودے بازی کرکے حکومت بنی ہے، سودے ہی سے کابینہ تشکیل دی گئی اور اب سودے بازی ہی سے محکمہ تقسیم کیے جائیں گے، ریاست کی یہ حالت ہوگئی ہے۔

07 Jul 2020, 1:49 PM

اتر پردیش: نظامِ قانون کے خلاف گورنر کو عرضداشت پیش کرنے جا رہے یو پی کانگریس صدر گرفتار

اتر پردیش میں نظامِ قانون کی حالت انتہائی خراب ہے۔ اس کے خلاف یو پی کانگریس صدر اجے کمار للو نے گورنر کو عرضداشت پیش کرنے کا فیصلہ کیا اور سینکڑوں کارکنان کے ساتھ وہ گورنر ہاؤس پہنچ رہے تھے لیکن پولس نے انھیں گرفتار کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں آرادھنا مشر مونا، نسیم الدین صدیقی، آلوک پرساد سمیت سینکڑوں پارٹی کارکنان شامل ہیں۔


07 Jul 2020, 12:49 PM

سوشانت جس بلڈنگ میں رہتے تھے، پولیس نے حاصل کی اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج

ممبئی پولیس کے ڈی سی پی زون-9 نے بتایا کہ پولیس نے اس بلڈنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو اپنے قبضہ میں لیا ہے جہاں سوشانت سنگھ راجپوت قیام کرتے تھے۔ واضح رہے کہ سوشانت کے فلیٹ کے باہر کوئی سی سی ٹی وی کیمرلے نصب نہیں تھا۔ تاہم پولیس کو فارینسک رپورٹ کا انتظار ہے۔

07 Jul 2020, 12:09 PM

راہل گاندھی نے چین معاملہ پر مرکزی حکومت سے پھر پوچھے سوال

کانگریس لیڈر راہل گاندھی گلوان وادی میں چینی فوج کے ساتھ تصادم میں شہید ہوئے 20 ہندوستانی جوانوں کا معاملہ لگاتار اٹھا رہے ہیں اور مرکز کی مودی حکومت سے سوال پوچھ رہے ہیں۔ آج ایک بار پھر انھوں نے مودی حکومت سے سوال کیا ہے کہ آخر ہماری زمین پر 20 غیر مسلح جوانوں کے قتل کو چین کیسے درست ٹھہرا رہا ہے؟ ساتھ ہی یہ سوال بھی پوچھا ہے کہ گلوان وادی کی علاقائی سالمیت کا کوئی تذکرہ کیوں نہیں ہے؟


07 Jul 2020, 11:09 AM

مہاراشٹر: پونے کوارنٹائن سنٹر میں 60 سالہ کورونا پازیٹو مریض نے کی خودکشی

کورونا مریضوں کے ذریعہ خودکشی کے کئی معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ اب مہاراشٹر کے کونڈھا میں پونے میونسپل کارپوریشن کے کوارنٹائن سنٹر میں ایک 60 سالہ کورونا پازیٹو مریض نے خودکشی کر لی۔ اس کا اور اس کے بیٹے کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔ خودکشی کے اسباب کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

07 Jul 2020, 10:14 AM

امریکہ: مائک پومپیو نے چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی سے متعلق دیا بڑا بیان

امریکی لیڈر مائک پومپیو نے چینی سوشل میڈیا ایپس سے متعلق ایک انتہائی اہم بیان دیا ہے۔ ہندوستان کے ذریعہ کئی چینی ایپس پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد اب امریکہ نے بھی اس طرف قدم اٹھانے کا عزم کیا ہے۔ مائک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکہ ٹک ٹاک سمیت چینی سوشل میڈیا ایپس پر پابندی عائد کرنے کے متعلق غور کر رہا ہے۔


07 Jul 2020, 9:33 AM

کورونا انفیکشن: گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22252 نئے کیسز درج، 467 اموات

ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے ریکارڈ معاملے سامنے آئے ہیں۔ جاری کردہ تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 22252 نئے معاملوں کے ساتھ ہندوستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ کے پار پہنچ چکی ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 467 اموات بھی ہوئیں جس کے بعد مجموعی طور پر اس وبا سے ہندوستان میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 20160 ہو گئی ہے۔

07 Jul 2020, 8:51 AM

ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 21 دنوں تک اضافہ ہونے کے بعد گزشتہ 8 دنوں تک کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا، لیکن آج ایک بار پھر ڈیل کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق منگل کو سرکاری تیل کمپنیوں نے ڈیزل کی قیمت میں تبدیلی کرتے ہوئے 25 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔ راجدھانی دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 80.43 روپے ہے جب کہ ایک لیٹر ڈیزل کے لیے 80.78 روپے خرچ کرنے ہوں گے۔


07 Jul 2020, 5:50 AM

وزارت داخلہ نے یونیورسٹیز کو امتحانات منعقد کرنے کی اجازت دی

وزارت داخلہ نے اعلی تعلیم کے مرکزی سکریٹری کو مکتوب لکھ کر یونیورسٹیز اور اداروں کے ذریعہ امتحانات منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔
امتحانات کے لئے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی ہدایات کے مطابق اور یونیورسٹی کے لئے تعلیمی کیلینڈر اور مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کے ذریعہ منظور شدہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق آخری سیشن کے امتحانات منعقد کر نا لازمی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */