اہم خبریں : وکاس دوبے کی کون حمایت کر رہا تھا، کیسے پتا چلے گا، شہید کانسٹیبل کی بیوی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

10 Jul 2020, 12:11 PM

وکاس دوبے کی کون حمایت کر رہا تھا، کیسے پتا چلے گا، شہید کانسٹیبل کی بیوی

کانپور کے بیکرو گاؤں میں ایک مقابلے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے کانسٹیبل سلطان سنگھ کی اہلیہ ارمیلا ورما نے کہا کہ "میں مطمئن ہوں۔ لیکن اب یہ کیسے پتہ چلے گا کہ کون اس کا (وکاس دبے) ساتھ دے رہا تھا؟ کیونکہ اب اس سے پوچھ گچھ کرکے یہ انکشاف نہیں ہوسکتا ہے۔

10 Jul 2020, 10:59 AM

کانپور انکاؤنٹر: زخمی پولیس اہلکاروں کو لالہ لاجپت رائے اسپتال لایا گیا

کانپور انکاؤنٹر کے مرکزی ملزم وکاس دوبے کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو لالہ لاجپت رائے اسپتال لایا گیا۔ کانپور کے آئی جی موہت اگروال کے مطابق اس مقابلے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

10 Jul 2020, 9:47 AM

مجرم ختم ہوگیا ،جرم اور اس کی سرپرستی کرنے والوں کا کیا، پرینکا گاندھی کا سوال

وکاس دوبے کے مڈبھیڑ میں مارے جانے کی خبر پرسیاسی پارٹیوں کے رد عمل آرہے ہیں۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’مجرم ختم ہوگیا، جرم اور اس کی سرپرستی کرنے والوں کا کیا‘‘۔


10 Jul 2020, 9:33 AM

وکاس دوبے کی کار نہیں پلٹی، سرکار پلٹنے سے بچائی گئی ہے، اکھیلیش یادو

کانپور میں آٹھ پولیس والوں کوشہید کرنے والےگروہ کے سرغنہ وکاس دوبے کو پولیس مڈ بھیڑ میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔اس مڈبھیڑ پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ ’’دراصل یہ کار نہیں پلٹی ہے ،راز کھلنے سے سرکار پلٹنے سےبچائی گئی ہے۔‘‘ واضح رہے وکاس دوبے کی ہلاکت کے تعلق سے یہ بیان آیا ہے کہ وکاس دوبے کوجس گاڑی میں لایاجا رہا تھا وہ پلٹ گئی تھی اور وکاس نے بھاگنے کی کوشش کی جس پرپولیس نے اپنےبچاؤ میں گولی چلائی جس میں وکاس مارا گیا۔

10 Jul 2020, 9:10 AM

کانپورمیں وکاس دوبے پولیس مقابلے میں ہلاک

کانپور: اترپردیش کے کانپور کے علاقے برا میں پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کا کلیدی ملزم وکاس دوبے کو ہلاک کردیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اجین سے کانپور لا رہی پولیس گاڑی برا علاقہ کے کانپور بھونتی روڈ پر پلٹ گئی۔ حادثہ کے بعد بھاگ رہے وکاس کی پولیس کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔


10 Jul 2020, 7:09 AM

جنوبی کوریا میں سیول کے لاپتہ میئر کی لاش ملی

جنوبی کوریا میں جمعرات کے روز سیول کے میئر کے لاپتہ ہوجانے کی اطلاع کے بعد پولیس انہیں تلاش کررہی تھی اور تلاش کے سات گھنٹے بعد ان کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے ان کی موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے لیکن یہ بتایا کہ کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا ہے۔ واضح رہے سیول کے میئر کو جنوبی کوریا کی سیاست میں دوسرا سب سے طاقتور شخص مانا جاتا ہے۔
اس سے قبل ان کی بیٹی نے اپنے 64 سالہ والد پارک وان سان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد سےڈرون اور تلاش کرنے والے کتوں کی مدد سے پولیس انہیں تلاش کررہی تھی۔
مسٹر پارک کی بیٹی نے کچھ الفاظ لکھے ایک کاغذ ملنے کے بعد پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی تھی۔ اس نے بتایا تھا کہ اس کے والد چار پانچ گھنٹے سے باہر ہیں اور ان کا فون بند تھا۔
سیول انتظامیہ نے کہا کہ میئر کا شام 4 بجکر 40 منٹ پر آپوائنٹمنٹ تھا، جسے ناگزیر حالات کے سبب منسوخ کردیا گیاتھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔