اہم خبریں: کانپور انکاؤنٹر معاملہ میں ممبئی اے ٹی ایس نے 2 افراد کو گرفتار کیا

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

11 Jul 2020, 5:09 PM

ممبئی: کانپور انکاؤنٹر معاملہ میں جوہو اے ٹی ایس نے دو لوگوں کی کیا گرفتار

میڈیا ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی کے جوہو اے ٹی ایس نے خفیہ جانکاری کی بنیاد پر کانپور انکاؤنٹر کے دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اے ٹی ایس جوہو یونٹ کو پتہ چلا تھا کہ ایک ملزم ٹھانے میں ہے۔ خبر ملتے ہی پولس نے کولشیٹ روڈ، ٹھانے میں ایک جال بچھایا اور ملزم اروند عرف گڈن رام ولاس تریویدی اور اس کے ڈرائیور سونو تیواری کو گرفتار کر لیا۔

11 Jul 2020, 4:25 PM

جھارکھنڈ: کورونا ٹیسٹ کے لیے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور ان کی بیوی کا لیا گیا سیمپل

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین پر اس وقت کورونا انفیکشن کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ انھوں نے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لیے آج کورونا ٹیسٹ کرایا۔ ساتھ ہی ان کی بیوی نے بھی اپنا سیمپل کورونا ٹیسٹ کے لیے دیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹیسٹ کا ریزلٹ آج شام تک برآمد ہو جائے گا۔

11 Jul 2020, 3:00 PM

پولس اہلکار کو وکاس دوبے نے دی تھی دھمکی، کہا تھا 'یو پی ہوتا تو گھر میں آگ لگوا دیتا'

مدھیہ پردیش واقع اجین کے مہاکال تھانہ میں کام کرنے والے کانسٹیبل وجے راٹھور نے وکاس دوبے کے تعلق سے ایک اہم انکشاف کیا ہے۔ اس نے کہا کہ ”جب ہم وکاس دوبے کو تھانے لائے تھے تو وہ بہت غصہ میں تھا۔ اس نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ’میں اتر پردیش میں ہوتا تو تمھارے گھروں میں آگ لگوا دیتا۔ تمھارے ہاتھ-پیر کٹوا دیتا۔ تمھیں برباد کر دیتا۔‘ میں نے اسے ہتھکڑی لگائی تھی اس لیے مجھ سے زیادہ ناراض تھا۔“


11 Jul 2020, 2:02 PM

کانپور: بکرو گاؤں میں آر اے ایف تعینات، وکاس دوبے کے خلاف لوگ کر رہے شکایت

گینگسٹر وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے بعد کانپور واقع بکرو گاؤں میں کچھ مقامی لوگوں نے وکاس کے خلاف آواز اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ اس درمیان گاؤں میں ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کی ایک ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ اس درمیان ایک مقامی باشندہ نے کہا کہ ”ہماری 80-70 سال پرانی باپ-دادا کے زمانے کی زمین تھی۔ وکاس دوبے نے زبردستی ہم سے چھین کر دوسری پارٹی کو دے دی تھی۔ اس کے جانے سے خوف کچھ کم ہوا ہے اس لیے پولس کو بتا پائے۔ اگر پہلے کہتے تو مارے جاتے۔“

11 Jul 2020, 12:27 PM

کورونا گزشتہ 100 سالوں میں سب سے خراب صحت و معاشی بحران: آر بی آئی گورنر

7ویں ایس بی آئی بینکنگ اور اکونومکس کنکلیو میں آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ کووڈ-19 گزشتہ 100 سالوں میں سب سے خراب صحت اور معاشی بحران ہے جس نے پروڈکشن اور ملازمتوں پر منفی اثر ڈالا ہے۔ اس نے دنیا بھر میں موجودہ نظام، لیبر اور کیپٹل کے موومنٹ کو کم کیا ہے۔


11 Jul 2020, 12:09 PM

ہندوستان: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 27114 نئے معاملے درج، 519 اموات

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے پھر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں 27114 نئے کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں اور 519 اموات بھی ہوئی ہیں۔ اس طرح سے مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد ہندوستان میں 820916 ہو گئی ہے اور مجموعی اموات کی تعداد 22123 تک پہنچ گئی ہے۔

11 Jul 2020, 11:17 AM

کرناٹک میں گئوکشی مخالف قانون نافذ کرنے کی تیاری چل رہی: پربھو چوہان

کرناٹک کے وزیر برائے مویشی پروری پربھو چوہان نے کہا ہے کہ کئی ریاستوں نے گئوکشی کے خلاف قانون پاس کیا ہے اور ہم اسے کرناٹک میں بھی نافذ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت جلد ہی کئی دیگر ریاستوں کی طرح گئوکشی، فروخت اور گائے کا گوشت استعمال کرنے پر پابندی عائد کرے گی۔


11 Jul 2020, 10:18 AM

راہل گاندھی نے پی ایم مودی کے لیے لکھا 'استیاگرہی'

آج پی ایم نریندر مودی نے ریوا میں سولر پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ”آج ریوا نے واقعی تاریخ رقم کر دی۔ ریوا کی شناخت ماں نرمدا کے نام سے اور سفید باگھ سے رہی ہے۔ اب اس میں ایشیا کے سب سے بڑے سولر پاور پروجیکٹ کا نام بھی جڑ گیا ہے۔“ پی ایم مودی کے اس بیان کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی کے بیان پر صرف ایک لفظ لکھا ہے اور یہ لفظ بہت کچھ کہہ جاتا ہے۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ”استیاگرہی“۔ ہندی کے اس لفظ کا مطلب ہوتا ہے جھوٹ۔ دراصل پی ایم مودی نے ریوا کے سولر پاور پروجیکٹ کو ایشیا کا سب سے بڑا پاور پروجیکٹ بتایا ہے جو کہ درست نہیں ہے۔

11 Jul 2020, 9:29 AM

فلپائن میں محسوس کیا گیا شدید زلزلہ کا جھٹکا، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 درج

فلپائن کے صوبہ ڈاواؤ ڈیل سور میں ہفتہ کے روز لوگوں نے زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ فلپائن جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ نے یہ اطلاع دی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 2.16 بجے شہر کبلہ وان کے جنوب مشرق میں 11 کلومیٹر دور محسوس کیے گئے۔ انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے بانسالان اور میگسیسے میں بھی محسوس کیے گئے۔


11 Jul 2020, 8:38 AM

ممبئی: بوریولی ویسٹ واقع شاپنگ سنٹر میں زبردست آتشزدگی، 14 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود

ممبئی کے بوریولی ویسٹ واقع ایک شاپنگ سنٹر میں زبردست آتشزدگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ کی 14 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

11 Jul 2020, 6:36 AM

ترون خودکشی معاملہ: ایمس ٹراما سینٹر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہٹایا گیا

دارالحکومت کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں کورونا کے زیرعلاج صحافی ترون سسودیا کی خودکشی کے معاملےمیں ایمس ٹروما سنٹر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو میں جمعہ کی رات ہٹا دیا گیا۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ کرکے اس بارے میں مطلع کیا۔ مسٹر ہرش وردھن نے کہا ’’کورونا سے متاثرہ صحافی ترون سسودیا کی خودکشی کے معاملے می ایمس ٹروما سنٹر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے‘‘۔

صحت کےمرکزی وزیر نے کہا ’’صحافی ترون کی خودکشی کے معاملے کی تحقیقات کے لئے قائم چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے آج اپنی رپورٹ پیش کی۔ کمیٹی کو ترون کی موت میں کسی غلط ارادے کے ثبوت نہیں ملے ہیں۔ اس کے علاوہ کووڈ ۔19 کے ٹریٹمنٹ پروٹوکول میں بھی کمیٹی کو کوئی نقص نظر نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ایمس انتظامیہ میں مناسب تبدیلیوں کے مشورے کے لئے ایک ماہر کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مجھ سے اس معاملے پر 27 جولائی سے پہلے رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔