اہم خبریں: مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے بنائی دوری

بین اسٹوکس، تصویر iplt20.com
بین اسٹوکس، تصویر iplt20.com
user

قومی آوازبیورو

30 Jul 2021, 11:30 PM

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے لیا بریک

انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے بین الاقوامی کرکٹ سے غیر معینہ مدت کے لیے بریک لے لیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ نے اس کی تصدیق بذریعہ ٹوئٹ کی ہے۔ بین اسٹوکس ہندوستان کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ انھوں نے اپنی ذہنی حالت میں بہتری کو ترجیح دینے اور اپنے بائیں ہاتھ کے انڈیکس فنگر کو آرام دینے کے لیے یہ فیصلہ لیا ہے۔

30 Jul 2021, 9:39 PM

بنگال: پی اے سی کی پہلی میٹنگ میں نہ مکل رائے شریک ہوئے، نہ ہی بی جے پی اراکین اسمبلی

کلکتہ: قیاس آرائیوں کے مطابق پی اے سی کے چیرمین مکل رائے نے جمعہ کو بنگال قانون ساز اسمبلی میں منعقد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی پہلی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ بی جے پی ممبران بھی اس میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔ بی جے پی مکل رائے کو پی اے سی کے چیرمین کے طور پر قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔ اس لئے بی جے پی کے ممبران نے آج کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مکل جمعرات کی رات تک دہلی میں تھے۔ توقع تھی کہ وہ آج سہ پہر تک کلکتہ پہنچ جائیں گے۔ دریں اثناء پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کی دوپہر 12 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔ اس لیے مکل رائے اس میٹنگ میں شریک نہیں ہو سکے۔ اسمبلی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ میٹنگ مکل رائے کی عدم موجودگی میں ہورہا ہے اور بی جے پی کے ممبران اسمبلی کی عدم موجودگی کے باوجود اس میٹنگ کی قانونی حیثیت پر فرق نہیں پڑتا ہے ۔ آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمبلی کا اسپیکر پی اے سی کے چیرمین کی موجودگی کے بغیر اجلاس منعقد کر سکتا ہے۔

30 Jul 2021, 8:17 PM

مودی حکومت شترمرغ جیسا رویہ کب چھوڑے گی؟ پیگاسس معاملہ پر چدمبرم کا سوال

کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’میڈیاپارٹ‘ وہ میڈیا ادارہ ہے جس نے اس خبر کا انکشاف کیا تھا کہ فرانس میں رافیل طیارہ سودے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیا حکومت اپنا شترمرغ جیسا رویہ چھوڑ کر ہندوستان میں پیگاسس اسپائی ویئر کے غلط استعمال پر پارلیمنٹ میں مکمل بحث کے لیے اپوزیشن کا مطالبہ قبول کرے گی۔ پی چدمبرم نے کہا کہ ’’اپوزیشن پارٹیاں اس معاملے پر بحث کرنا چاہتی ہے۔ ایسے میں حکومت کب تک خاموش رہ سکتی ہے اور چھپ چھپ کر بھاگ سکتی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */