اہم خبریں LIVE: اتر پردیش محکمہ سیاحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ممبئی میں عمارت سے کود کر کی خودکشی

لاش برآمد، تصویر آئی اے این ایس
لاش برآمد، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

21 Feb 2023, 6:21 PM

اتر پردیش محکمہ سیاحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ممبئی میں عمارت سے کود کر کی خودکشی

ممبئی میں یوپی محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر وملیش کمار اودچیہ نے منگل کے روز ایک عمارت سے کود کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق 59 سالہ وملیش نے تلک نگر علاقے میں بلڈنگ کی منزل سے کود کر خودکشی کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تلک نگر تھانہ نے اس معاملے میں اے ڈی آر کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ فی الحال خودکشی کی وجہ کا پتہ نہیں چلا ہے، جانچ جاری ہے۔

21 Feb 2023, 4:14 PM

بی جے پی مستقبل کے لئے خالی وعدوں کے سوا کچھ نہیں دے رہی! سچن پائلٹ

سچن پائلٹ نے میگھالیہ کے شیلانگ میں کہا ’’بی جے پی مستقبل کے لئے خالی وعدوں کے سوا کچھ نہیں دے رہی۔ انہوں نے 8 سال پہلے دہلی میں اور 5 سال پہلے یہاں اقتدار میں آنے کے بعد کیا کیا؟ آپ کے ان شراکت داروں کو کیا ہوا جنہوں نے 5 سال تک اقتدار میں شراکت داری کی اور اچانک ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے لگے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ ایک خود غرضی کا طاقت کا کھیل ہے۔ کون کہہ سکتا ہے کہ انتخابات کے بعد وہ دوبارہ متحد نہیں ہوں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ بی جے پی بھی کسی کو نا نہیں کہہ رہی۔ سیاسی چالبازی اور لوگوں کی خرید و فروخت کا یہ کھلا کھلا کھیل - ریاست اسے کافی دیکھ چکی ہے۔‘‘

21 Feb 2023, 1:07 PM

کٹھ پتلی ایجنسیوں کا ڈر دکھا کر آپ ملک کی آواز نہیں دبا سکتے، پرینکا گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر حملہ

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’وزیر اعظم صاحب کے دوست گوتم اڈانی پر شیل کمپنیوں کے ذریعے گھپلہ اور دیگر کئی سنگین الزامات عائد ہوئے۔ لیکن کیا آپ کو کوئی بھی ایجنسی اس کی جانچ کرتے نظر آئی؟ لیکن کانگریس کنونشن میں رخنہ ڈالنے کے لئے مودی جی اور ان کے دوست کے بیچ کی سانٹھ گانٹھ پر اٹھ رہی آوازوں پر ایجنسیاں لگا دی گئی ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا ’’انڈین نیشنل کانگریس نڈر ہو کر ملک کے مسائل پر آواز اٹھاتی رہے گی۔ کانگریس کے اجلاس میں ہم مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی کے خلاف بلند آواز اٹھانے کا عزم کریں گے۔ کٹھ پتلی ایجنسیوں کا خود دکھا کر آپ ملک کی آواز کو دبا نہیں سکتے۔‘‘


21 Feb 2023, 12:37 PM

ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لئے معاہدہ

ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لئے معاہدہ قرار پا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ کی ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران ہندوستان کے یو پی آئی اور سنگاپور کے پے ناؤ کے لنکیج کا آغاز ہوا۔ اس دوران آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس اور سنگاپور کی مانیٹری اتھارٹی کے ایم ڈی روی مینن بھی موجود رہے۔

21 Feb 2023, 11:18 AM

شیوسینا کا نام اور نشان شندے دھڑے کو دئے جانے کا معاملہ، سپریم کورٹ ادھو ٹھاکرے کی عرضی پر سماعت کے لئے تیار 

سپریم کورٹ نے ادھر ٹھاکرنے کی قیادت والے دھڑے کی اس عرضی کو قبول کر لیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے شیو سینا کا نام اور نشان (تیر اور کمان) ایکناتھ شندے دھڑے کو فراہم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے اس عرضی پر کل یعنی بدھ 22 فروری 2023 کو سہ پہر 3.30 بجے سماعت کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔