اہم خبریں : ممبئی میں 3 دن سے بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہی گیر پریشان

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

05 Jul 2020, 1:13 PM

کانپور تصادم، دیا شنکر نے بتایا، وکاس دوبے کے پاس آیا تھا تھانے سے فون

دیا شنکر اگنی ہوتری نے گرفتار ہونے کے بعد پولیس کو بتایا کہ وکاس دوبے کے پاس پولیس اسٹیشن سے فون آیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے قریب 25-30 لوگوں کو فون کر کے بلایا، جنہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔ اس نے مزید بتایا کہ انکاؤنٹر کے وقت مجھے گھر کے اندر بند کردیا گیا تھا، اس لئے مجھے کچھ نظر نہیں آیا۔

05 Jul 2020, 3:04 PM

ممبئی میں تین دن سممبئی میں 3 دن سے بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہی گیر پریشانے لگاتار ہو رہی بارش کے سبب ماہی گیر پریشان

ممبئی میں تین دن سے لگاتار بارش ہو رہی ہے جس کے سبب ماہی گیر عدم تحفظ کا شکار ہے۔ کولابا کے ایک ماہی گیر نے بتایا ، ’’کورونا سے ہمارا کاروبار تباہ ہو چکا ہے۔ بی ایم سی نے ٹھیک طرح سے نالوں کی صفائی نہیں کی ہے۔ ہماری انتظامیہ سے درخواست ہے کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ اس سے کسی کی جان نہ جائے۔‘‘

05 Jul 2020, 2:07 PM

گزشتہ 24 گھنٹے میں بی ایس ایف کے مزید 36 جوان کورونا سے متاثر

بی ایس ایف (بارڈر سکورٹی فورس) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فورس کے مزید 36 افراد کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ اس دوران 33 جوان شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ اس وقت بی ایس ایف میں کل 526 کیسز فعال ہیں اور 817 افراد اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔


05 Jul 2020, 1:41 PM

افغانستان میں 10 طالبان ہلاک

لشکر گاہ (افغانستان): افغانستان کے دو صوبوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 10 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ افغان فوج کی 215 میوند کور نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے صوبہ ہلمند کے ضلع گرشک کے علاقے یخچال میں سیکورٹی چوکیوں پر شدت پسندوں نے حملے کیے، جس کے جواب میں افغان نیشنل آرمی نے بھی فائرنگ کرکے چار طالبانیوں کو ہلاک کر دیا۔ صوبہ جبول کے ضلع شنکائے میں اسی طرح کے واقعہ میں چھ طالبان ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران سیکورٹی فورسز کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ طالبان نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

05 Jul 2020, 12:06 PM

کانپور تصادم، وکاس دوبے کا ساتھی دیا شنکر اگنی ہوتری گرفتار

کانپور: کلیان پور کا ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کا ساتھی دیا شنکر اگنی ہوتری کو کل رات تصادم کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔


05 Jul 2020, 11:41 AM

بھوپال میں کورونا کے 74 نئے معاملے

بھوپال: بھوپال میں آج کورونا متاثرین 74 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ان کی تعداد 3119 ہوگئی ہے، اگرچہ اب تک تقریباً 2450 افراد صحت مند بھی ہوئے ہوچکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کل بھوپال میں 61 کورونا متاثرین کے ملنے کے بعد آج 74 افراد کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد اب 3045 سے بڑھ کر 3119 ہوگئی ہے۔ بھوپال ضلع میں کورونا کے سبب اب تک 107 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ بھوپال کے چرایو اسپتال سے آج 40 افراد کو کورونا سے جنگ جیتنے کے بعد ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ باقی لوگوں کا اسپتال کے ادارہ جاتی کوارنٹائن سینٹر میں علاج چل رہا ہے۔

05 Jul 2020, 11:17 AM

بستی، سڑک حادثہ میں تین کی موت، دو زخمی

بستی: اترپردیش میں بستی ضلع کے شہر کوتوالی علاقے میں ایک تیز رفتار کار کے ٹرالا سے ٹکرانے کے سبب تین لوگوں کی موت جبکہ دو دیگر سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ کلواری تھانہ علاقے کے پنیری گاؤں کے پانچ افراد گزشتہ شب گورکھپور سے اپنے گھر آرہے تھے کہ بستی شہر کے پٹیل چوک پر کار ٹرالا سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار سوار رام ملن پانڈے (65)، سبھا پتی پانڈے (62) اور راج منی پانڈے (65) کی موت ہوگئی جبکہ لال چندر (48) اور آدتیہ پانڈے (45) سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


05 Jul 2020, 10:47 AM

گرو پورنیما کے موقع پر سب کو نیک خواہشات... راہل گاندھی

راہل گاندھی نے آج گرو پورنما کے موقع پر سب کو نیک خواہشات پیش کیں، اور گوتم بدھ کے قول کو ٹوئٹ کیا، ’تین چیزیں جو زیادہ وقت تک پوشیدہ نہیں رہ سکتی ہیں۔ سورج، چاند اور سچائی۔ (گوتم بودھ)

05 Jul 2020, 10:02 AM

چین نے خلائی ماحول کے مطالعے کے لئے سیٹلائٹ کا آغاز کیا

بیجنگ: چین نے خلائی ماحول کا مطالعہ کرنے اور منصوبہ بند مدار میں متعلقہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے امکانات کو دریافت کرنے کے لئے اتوار کے روز کامیابی کے ساتھ ایک مصنوعی سیارہ لانچ کیا۔ اس سیٹلائٹ کا تجربہ آج صبح صبح 7:44 بجے شمال مغربی چین کے جییوکوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے کیا گیا۔ یہ ژیان 6 سیریز کا دوسرا مصنوعی سیارہ ہے، جسے لانگ مارچ 2 ڈی راکٹ کیریئر سے لانچ کیا گیا ہے۔ اتوار کو لانچ کیا گیا سیٹلائٹ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 338 واں لانچ تھا۔


05 Jul 2020, 9:18 AM

امریکہ کے ٹیکسس میں کورونا کے 8258 نئے معاملے

واشنگٹن:امریکہ کے ٹیکسس میں ایک دن میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے 8200 نئے معاملے درج کیے گئے۔ مقامی محکمہ صحت نے بتایا کہ ہفتے کو جب ملک یوم آزادی منا رہا تھا، اس دن ٹیکسس میں کووڈ-19 کے 8258 نئے معاملے درج کیے گئے اور 33 لوگوں کی اس وجہ سے موت ہوئی۔ ٹیکسس میں کورونا سے اب تک 191790 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 2608 لوگوں نے اس کی وجہ سے جان گنوائی ہے۔ وہیں 97000 ہزار لوگ اب تک اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

05 Jul 2020, 8:40 AM

ٹرمپ نے ہنگامی وفاقی قرض پروگرام میں عارضی توسیع کو دی منظوری

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے متاثرہ چھوٹے کاروباریوں کو ابھارنے کے لئے ’پیچیک پروٹیکشن پروگرام‘ (پی پی پی) کی عارضی توسیع کو منظوری دی ہے۔

ہفتے کے روز کو وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ اب 8 اگست تک پی پی پی کے ذریعے قرضے دیئے جاسکتے ہیں۔ اس سے قبل یہ قانون 30 جون تک نافذ تھا۔ چھوٹے کاروباریوں کو قرض دینے سے متعلق بل کو منگل کے روز سینیٹ نے منظور کیا، جبکہ کانگریس (پارلیمنٹ) کے ایوان زیریں (ہاؤس آف ری پریزینٹیٹیو) میں بدھ کو ووٹنگ ہوئی تھی۔


05 Jul 2020, 6:25 AM

کورونا کے پیش نظر کرناٹک میں جاری ہے33گھنٹے کاکرفیو

کورونا کے پیش نظر کرناٹک میں سنیچر کی رات آٹھ بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک یعنی 33گھنٹے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
وزیراعلی بی ایس یدی یورپا نے تمام محکموں کو بغیر کسی خوف کے رہنما ہدایات سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے رہنما ہدایات پر عمل کرنے اور گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ کرفیو کے دوران صرف ضروری خدمات ہی دستیاب رہیں گی۔ اس دوران لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کرفیو کے دوران گاڑیاں نہیں چلیں گی۔ اس وجہ سے کے ایس آر ٹی سی یا بی ایم ٹی سی کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔ یہاں کی آٹورکشہ، اولا، ابیر اور پرائیویٹ بسیں بھی آئندہ 33گھنٹے تک نہیں چلیں گی۔
مسٹر یدی یورپا نے پھر سے لاک ڈاون نافذ کرنے کے بارے میں کہا کہ لاک ڈاون کو پھر سے نافذ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے اور ماسک پہننے، سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنے اور گھروں سے باہر نہ نکلنے جیسی رہنما ہدایات پر عمل کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔