اہم خبر: کشمیر میں رنبیر پینل کوڈ کا تجدید شدہ اردو ترجمہ جاری

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

06 Jul 2019, 8:10 PM

کشمیر: رنبیر پینل کوڈ کا تجدید شدہ اردو ترجمہ جاری

سری نگر: انسپکٹر جنرل آف پولیس (کرائم) سید احفاد المجتبیٰ نے ہفتہ کے روز سری نگر کے کاٹھی دروازہ علاقے میں ایک تقریب کے دوران رنبیر پینل کوڈ کا تجدید شدہ اردو ترجمہ جاری کیا۔

تجدید شدہ ایڈیشن جس میں 2013ء اور 2018ء کی ترامیم بھی درج ہیں کا ترجمہ ریاست کے کسٹوڈین جنرل فارو ق احمد شاہ ( بخاری) نے کیا ہے۔ اس کتاب کا پہلا شمارہ 2010ء میں جاری کیا گیا تھا۔

اس موقعہ پر کلچرل اکیڈیمی کے سابق سیکرٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی، صحافی امداد ساقی، ہائی کورٹ کے وکیل محمد اقبال کھانڈے اور مختلف غیر سرکاری رضا کار تنظیموں اور لیگل انجمنوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

06 Jul 2019, 7:10 PM

شمیم فیضی سیکڑوں سوگواروں کے درمیان سپرد خاک

ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے قومی سکریٹری شمیم فیضی کو آج ہفتہ کے روز سیکڑوں سوگواروں کے درمیان دہلی گیٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شمیم

فیضی کا جمعہ کی دیر رات انتقال ہوگیا ۔وہ 73 سال کے تھے اور گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کے خاندان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں ہیں۔

فیضی 3 مارچ 1946کو مہاراشٹر کے ناگ پور میں پیدا ہوئے تھے ۔ ان کی موت پر جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی نے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔ فیضی کے جسد خاکی کو پارٹی کے آفس اجے بھون لوگوں کے دیدار کے لئے رکھا گیا تھا جہاں ڈی راجہ، اتل کمار انجان ، امرجیت کور، دینش وارشنیہ نے اسے دلی اور جذباتی خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس کے بعد مسٹرفیضی کو دہلی گیٹ کے قبرستان میں سیکڑوں کے لوگوں کے درمیان سپرد کیا گیا ۔

فیضی نےآنجہانی جنرل سکریٹری اے بی بردھن کے ساتھ طالب علم رہنما کے طور پر پارٹی سے منسلک ہوئے تھے ۔ وہ 1969 میں ’ہت واد‘ میں سب ایڈیٹر بن گئے اور 1972 ء میں دہلی آگئے۔ وہ پارٹی کےاہم اخبار ’حیات‘ سے منسلک ہوگئے اور بعد میں انگریزی اخبار ’ نیو ایج‘ کے ایڈیٹر بن گئے۔ وہ پی پی ایچ پبلشنگ کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی رہے۔

06 Jul 2019, 5:07 PM

جے پور یونیسکو کےعالمی ثقافتی ورثہ میں شامل

نئی دہلی: گلابی شہر کے نام سے مشہور جے پور کو یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ والے مقامات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ آذر بائیجان میں اس وقت جاری یونیسکو کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیاہے۔
ثقافت اور سیاحت کے وزیر پرہلاد پٹیل نے اس پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے لئے باعث فخر قرا ردیا ہے۔ جے پور کے آمیر قلعہ اور جنتر منتر کو خصوصی وراثت کی فہرت میں پہلی کی جگہ مل چکی ہے۔ جے پور شہر کا قیام 1727 میں راجہ جے سنگھ نے کی تھی۔ یہ اپنے فن تعمیرات کی وجہ سے سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہے۔ یہاں کا کلچر‘ لباس اور لوک گیت لوگوں کو کافی لبھاتے ہیں۔


06 Jul 2019, 4:08 PM

آئین بچانے کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی: راہل گاندھی

بہار کی راجدھانی پٹنہ پہنچے راہل گاندھی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو بھی آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اس کے خلاف عدالتی معاملے تھوپ دیے جاتے ہیں۔ ہماری لڑائی آر ایس ایس اور مودی کے نظریہ سے ہے۔ ہماری لڑائی آئین بچانے کی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ہم غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

06 Jul 2019, 3:10 PM

تلنگانہ: نماز جمعہ کے لئے جانے والے لاپتہ بچوں کی لاشیں برآمد

حیدرآباد: اسکول سے جمعہ کی نماز کے لئے روانہ ہوکر اچانک لاپتہ ہونے والے تین کمسن بچوں کی لاشیں ایک کنٹہ سے برآمد ہوئی۔ یہ المناک واقعہ تلنگانہ کے نظام آباد کے قریب واقع ناگارام گورنمنٹ اردو میڈیم اسکول کے قریب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ناگارام گورنمنٹ اردو میڈیم اسکول میں زیر تعلیم تیسری اور چوتھی جماعت کے تین طلبا محمد اظہر، ارباز خان اور سلیم گزشتہ روز اسکول ٹیچر سے اجازت لے کر جمعہ کی نماز کے لئے روانہ ہوئے تھے لیکن شام ہونے کے بعد بھی یہ تینوں اسکول واپس نہیں ہوئے جس پر اسکول ٹیچر نے تینوں بچوں کے سرپرستوں کو ان کے لاپتہ ہوجانے کی اطلاع دی اور پولیس میں بھی شکایت درج کروائی گئی۔بتایا گیا ہے کہ اسکول کے قریب میں واقع گراونڈ کے پاس ایک بڑا کنٹہ ہے جس میں بارش کا پانی جمع ہوتا ہے۔ جمعہ کی رات اس کنٹہ سے ایک بچہ کی لاش برآمد ہوئی اور آج ہفتہ کو اسی کنٹہ سے مزید دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ حادثہ اتفاقی طور پر ہوا یا اس کی کوئی اور وجہ ہے پولیس اس کی جانچ کررہی ہے۔


06 Jul 2019, 1:04 PM

مغربی بنگال: ٹی ایم سی اور بی جے پی حامیوں کے درمیان تصادم، 13 بی جے پی کارکنان گرفتار

مغربی بنگال میں سیاسی تشدد کا دور جاری ہے۔ جمعہ کو ریاست کے بردھمان ضلع میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان زبردست تشدد ہوئی۔ اس تشدد میں دو لوگ سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ پولس نے اس پورے معاملے میں 13 بی جے پی کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔

06 Jul 2019, 12:10 PM

تیونس: سرکاری دفاتر میں کام کرنے والی مسلم خواتین اب نہیں پہن پائیں گی برقع

تیونیسیا: تیونس میں حال ہی میں ہونے والے خودکش حملوں کے پیش نظرتیونس کے وزیر اعظم نے سرکاری دفاتر میں مسلمان خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم یوسف شاہد نے سرکاری سرکلر پر دستخط کر دیئے جس کے تحت عوامی انتظامیہ اور اداروں کے دفاتر میں چہرہ چھپا کر داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ 27 جون کو شمالی افریقی ملک تیونس میں 2 خودکش دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔ نقاب، جو آنکھوں کے علاوہ پورے چہرے کو ڈھانک دیتا ہے، پر پابندی خودکش حملوں کے بعد سیکورٹی سخت کرنے کے پیش نظر سامنے آئی۔


06 Jul 2019, 10:18 AM

سی پی آئی کے سینئر لیڈر شمیم فیضی کا انتقال

نئی دہلی: بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے سینئر لیڈر شمیم فیضی کا جمعہ کو یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ 73 سال کے تھے۔ فیضی کے خاندان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور چار بیٹیاں ہیں۔ مہاراشٹر کے ناگپور میں تین مارچ 1946 کو پیدا ہوئے فیضی کینسر میں مبتلا تھے اور دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ انہوں نے جمعہ کو رات سوا 11 بجے اپنے گھر پر آخری سانس لی۔ فیضی سی پی آئی کے قومی سکریٹری تھے اور وہ پارٹی کے ترجمان اخبار نیو ایج کے ایڈیٹر بھی رہے تھے۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری سدھاکر ریڈی، اتل انجان اور دنیش نے فیضی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں سے فیضی نے بائیں بازوں تحریکوں میں اہم کردار نبھایا تھا اور ان کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا ہے۔

06 Jul 2019, 9:16 AM

بجٹ کے بعد بڑھ گئیں پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں، مزید مہنگائی کا خدشہ

جمعہ کو وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ذریعہ بجٹ میں پٹرول و ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھائے جانے کے بعد عام آدمی کی جیب پر بوجھ اچانک سے بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ پٹرول و ڈیزل پر ایک روپے اضافی ایکسائز ڈیوٹی اور ایک روپے روڈ و انفراسٹرکچر سیس لگنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں زبردست اچھال دیکھنے کو ملا ہے۔ راجدھانی دہلی میں 6 جولائی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 2.45 روپے اور 2.36 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح پٹرول کی قیمت اب 72.96 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 66.69 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔