بڑی خبر: ممبئی میں راج بھون سے برطانوی دور کی 2 توپیں دریافت

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

03 Nov 2018, 10:02 PM
ممبئی میں راج بھون سے برطانوی دور کی 2 توپیں دریافت

مہاراشٹر کے ممبائی میں واقع راج بھون (گورنر ہاؤس) سے برطانوی دور کی دو توپیں دریافت کی گئی ہیں۔ دنوں کا وزن 22-22 ٹن ہے اور انہیں صدیوں پہلےھ زمین کے اندر دفنایا گیا تھا۔ مہاراشٹر کے گورنر ودیاساگر راؤ نے کرین کی مدد سے توپوں کو اٹھانے اور انہیں محفوظ رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

03 Nov 2018, 8:10 PM
کرناٹک میں تین حلقہ انتخاب میں 61، 63 اور 53 فیصد پولنگ درج

کرناٹک کے تین پارلیمانی اور دو اسمبلی حلقہ انتخاب پر آج پولنگ کا عمل اختتام پزیر ہو گیا۔ شیموگا، بلاری اور مانڈیا پارلیمانی حلقہ انتخاب میں بالترتیب 61.05، 63.85 اور 59.93 فیصد پولنگ درج کیا گیا۔ ادھر راماناگرم اور جامکھنڈی اسمبلی حلقہ انتخابات میں بالترتیب 73.71 اور 81.58 فیصد پولنگ درج کیا گیا۔

قبل ازیں ووٹنگ مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ ہر چوک چوراہے پر پولس مستعد رہے۔ ووٹنگ مراکز کے آس پاس سیکورٹی کا سخت گھیرا تھا اور ووٹنگ شام چھ بجے تک چلی۔

03 Nov 2018, 6:51 PM
بی جے پی کو ایماندار امیدواروں کی ضرورت نہیں، رکن اسمبلی کا اپنی پارٹی پر الزام

مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع کے بڑاملہارا سے بی جے پی ایم ایل اے ریکھا یادو نے کہا ہے کہ میری اچھی شبیہ اور عوام کے درمیان زبردست مقبولیت کی وجہ سے بڈام لہارا علاقے کی عوام نے مجھے دو بار جیتا کر اسمبلی میں بھیجا اس کے بعد بھی پارٹی نے مجھے ٹکٹ نہیں دیا جو سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دشوار و نامساعد حالات میں 2008 اور 2013 کے انتخابات میں مسلسل جیت حاصل کی اس کےبعد بھی پارٹی نے مجھےٹکٹ نہیں دیا۔ انہوں نے بی جے پی اور ریاست کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور وزیراعلی کو ایماندار لوگوں کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی لئے انہوں نے مجھے ٹکٹ نہیں دیا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ ٹکٹ نہ دیئے جانے کے بعد وہ کس پارٹی سے انتخاب لڑیں گی۔ اس پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے خاندان اور حامیوں کے ساتھ مشورہ کرنے کے بعد ہی حکمت عملی طے کروں گی۔

(یو این آئی)


03 Nov 2018, 6:09 PM
کیشو پرساد موریہ کے بیان پر اعظم خان کا پلٹ وار

اتر پردیش کے وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ کے بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان نے کہا کہ رام کا مجسمہ بنانے کا خیال اس وقت کیوں نہیں آیا جب سردار پٹیل کا مجسمہ بنایا جا رہا تھا۔ کیوں کوئی روکے گا، ہم تو استقبال کرین گے۔ ہم چاہیں گے کہ رام پور ممیں بھی مجسمہ لگائیں۔‘‘

واضح رہے، کیشو پرساد موریہ نے آج کہا کہ ’’رام مندر تعمیر کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے لہذا اس کی تعمیر کی تاریخ نہیں بتائی جا سکتی لیکن ایدھیا میں رام کا مجسمہ نصب کیا جائے گا، جسے لگانے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔‘‘

03 Nov 2018, 5:08 PM
مندر تعمیر کے لئے 6 دسمبر کو رکھا جائے گا سنگ بنیاد، سادھوی پراچی کا دعوی

وی ایچ پی کی رہنما سادھوی پراچی نے رام مندر پر بیان دیا ہے۔ دہلی کے تالکٹورا اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب سے کہا، ’’رام جی کا مندر دھوم دھام سے بنے گا۔ 6 دسمبر کو ہی ہمیں سنگ بنیاد رکھنا ہے۔ ایودھیا کے اندر ہندوستان کے ہندوؤں کو بلاؤ، رام مندر کا اعلان کرو۔ کسی کی ضرورت نہیں، رام مندر بن جائے گا۔‘‘


03 Nov 2018, 4:10 PM
لکھنؤ میں اساتذہ پر لاٹھی چارج کی راہل نے کی مذمت

لکھنؤ میں جمعہ کے روز اساتذہ پر کئے گئے لاٹھی چارج پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا، ’’وعدہ تھا 2 کروڑ روزگار کا مگر اتر پردیش میں 68500 اسسٹنٹ ٹیچروں کی بھرتی کرائے جانے کی مانگ کر رہے نوجوانوں کے ساتھ یوگی حکومت کا برتاؤ دیکھیں۔‘‘

03 Nov 2018, 3:10 PM
شیوراج کے سالے نے تھاما کانگریس کا ہاتھ، ایم پی میں بی جے پی کو جھٹکا

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ریاست کی بی جے پی حکومت کے سربراہ شیوراج سنگھ کی بیوی سادھنا سنگھ کے بھائی سنجے سنگھ نے کانگریس کا ہاتھ تھام لیا ہے۔ سنجے نے ہفتہ کے روز دہلی میں کانگرس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

سنجے سنگھ نے دہلی میں واقع کانگریس ہیڈ کوارٹر میں مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ اور پارٹی لیڈر جیوترادتیہ سندھیا کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ مدھیہ پردیش میں 28 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں


03 Nov 2018, 1:09 PM
’مندر وہیں بنائیں گے، تاریخ نہیں بتائیں گے‘، بی جے پی کا دوغلہ پن قائم

ایک طرف آر ایس ایس اعلان کر رہی ہے کہ مندر تعمیر کے لئے 1992 کی طرز پر تحریک چلائی جائے گی ادھر بی جے پی نے اپنا دوغلہ پن بدستور قائم رکھا ہوا ہے۔ کیشو پرساش موریا نے کہا ہے رام مندر تعمیر کی تاریخ وہ ابھی نہیں بتا سکتے۔

یو پی کے نائب وزیر اعلیٰ موریا نے کہا، ’’رام مندر معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور اس کو لے کر ہم کچھ نہیں کر سکے۔ لیکن ہم ایودھیا میں رام کا وسیع مجسمہ نصب کریں گے اور اس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ اور اگر کوئی روکے گا تو اسے ہم دیکھ لیں گے۔‘‘

03 Nov 2018, 12:04 PM

ہماچل پردیش میں برف باری سے درجہ حرارت میں گراوٹ

ہماچل پردیش میں برف باری اور بارش کی وجہ سے ریاست کے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے بتایا کہ شملہ اور منالی میں بارش ہوئی ہے۔ وہیں کنور ضلع کے ہل اسٹیشن کلپا اور چتکل اور لاہول اسپیتی میں اس سیزن کی اب تک سب سے زیادہ برف پڑی ہے۔

منالی ریاست میں سب سے زیادہ 40 کلو میٹر بارش ہوئی۔ یہاں درجہ حرارت 2.2 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ ریاست کی راجدھانی شملہ میں ہلکی بارش ہوئی اور کم از کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری سلسیس درج ہوا۔


03 Nov 2018, 11:01 AM

تلنگانہ کے نظام آباد بی جے پی دفتر میں پارٹی کارکنان کا ہنگامہ

تلنگاہ کے نظام آباد بی جے پی دفتر میں ٹکٹ کے معاملے پر پارٹی کارکنان نے خوب ہنگامہ کیا۔ دھن پال سوریہ نارائن کو نظام آباد سے ٹکٹ نہیں دینے پر بی جے پی کارکنان ناراض تھے۔ جمعہ کو بی جے پی نے اسمبلی امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی تھی جس میں سوریہ نارائن کا نام شامل نہیں تھا۔ اسی تعلق سے آج پارٹی دفتر میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی۔

03 Nov 2018, 9:02 AM
3 دنوں میں مزید خطرناک سطح تک پہنچ سکتی ہے دہلی میں فضائی آلودگی

راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح آئندہ تین دنوں میں مزید بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور دیوالی تک یہ انتہائی خطرناک حد پر پہنچ سکتا ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے ادارے 24 گھنٹے آلودگی کی پیمائش کرنے کے لیے آگے آئے ہیں۔ شہریوں کے ایک گروپ نے آلودگی پر کنٹرول کرنے کے لیے ماحولیاتی آلودگی کنٹرول اتھارٹی (ای پی سی اے) کو خط لکھ کر قومی راجدھانی حلقہ میں تمام صنعتوں سے نکلنے والی آلودگی کی سطح کی اطلاع برسرعام کرنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی مالکان کو اپنے ملازمین کے 10 نومبر تک گھر سے ہی کام کرانے کے لیے راغب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */