اہم خبر: میڈیا نے مسعود اظہر کو مار دیا، جیش نے کہا زندہ ہے؟

ایک وائرل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسعود ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے بالاکوٹ میں کی گئی فضائی کارروائی کے دوران مارا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

03 Mar 2019, 10:10 PM

مسعود اظہر کو میڈیا نے مار دیا، جیش نے کہا زندہ ہے؟

اہم خبر: میڈیا نے مسعود اظہر کو مار دیا، جیش نے کہا زندہ ہے؟

جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو میڈیا نے مار گرایا. کسی نے اسے گردے فیل ہونے سے مارا تو کسی نے تو براہ راست بالاكوٹ بمباری میں اس کی موت ہونے کا دعوی کر دیا. لیکن جن میڈیا اداروں نے مسعود اظہر کو مارا وہی اب جیش محمد کے ذرائع کے حوالے سے اس کے زندہ ہونے کی بات کر رہے ہیں۔

کیا پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا سرغنہ مسعود اظہر مارا گیا؟ اتوار کی شام اچانک پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ مسعود اظہر کی موت کی خبر ملک کے سارے میڈیا میں سرخیاں بنیں. لیکن، کسی بھی نیوز چینل یا نیوز پورٹل نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔

03 Mar 2019, 6:57 PM

کیا جیش کا سرغنہ مسعود اظہر مارا گیا؟

میڈیا رپورٹوں کے حوالہ سے خبر موصول ہو رہی ہے کہ جیش محمد کا سرغنہ مسعود اظہر کی موت ہو گئی ہے۔ حالانکہ ابھی ہندوستان یا پاکستان کی طرف سے باضابطہ طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ مسعود اظہر پر الزام ہے کہ وہ پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلہ پر ہوئے حملہ کا ذمہ دار ہے۔ اس حملہ میں 40 سے زیادہ جوان شہید ہو گئے تھے۔ جیش محمد نے اس حملہ کی ذمہ داری لی تھی۔

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا، ’’ایک وائرل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسعود ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے بالاکوٹ میں کی گئی فضائی کارروائی کے دوران مارا گیا ہے۔ حالانکہ سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔‘‘

قبل ازیں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کے حوالہ سے بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مسعود اظہر انتہائی بیمار ہے، یہاں تک کہ وہ گھر سے باہر بھی نہیں نکل پا رہا ہے۔

03 Mar 2019, 6:10 PM

مودی کی ریلی پر لالو کا طنز، میں پان کی دکان پر چلا جاؤ، اتنی بھیڑ تو وہاں لگ جاتی ہے

آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو نے وزیر اعظم مودی کی ریلی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے ٹئوٹ میں کہا، ’’نریندر مودی، نتیش اور پاسوان جی مہینوں سے زور لگا کر سرکاری مشینری کا استعمال کر گاندھی میدان میں بھیڑ جٹانے کی کوشش کر کرہے تھے۔ جتنی بھیڑ یہ جمع کر پائے ہیں اتنی تو اگر میں پان کی گمٹی پر گاڑی روک دوں تو وہاں اکٹھا ہو جاتی ہے۔‘‘


03 Mar 2019, 5:09 PM

دہلی سے 4 افغان اسمگلر گرفتار

نئی دہلی: دہلی پولس کے اسپیشل سیل نے یہاں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے افغانستان کے چار مشتبہ اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔

اسپیشل سیل کے پولس ڈپٹی کمشنر پرمود سنگھ کشواہا نے بتایا کہ گرفتار کرنے کے بعد چاروں کو صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے پیٹ سے ہیروئن کے کیپسول برآمد کئے ہیں۔ ان کی شناخت عبدالحق نورزئی، محمد نعیم نورزئی، محمد اسماعیل نورزئی اور محمد نسیم نورزئی کے طورپر کی گئی ہے۔

یہ لوگ ہیروئن کو پیٹ میں چھپا کر دہلی این سی آر میں فروخت کرنے آئےتھے۔ فی الحال ان کے پیٹ سے 920 گرام ہیروئن کیپسول برآمد کئے گئے ہیں۔ ان کے پیٹ میں اور کیپسول ہونے کا شبہ ہے جسے نکالنے میں کچھ اور دن لگ سکتے ہیں۔

کشواہا نے بتایا کہ اسپیشل سیل کو اطلاع ملی تھی کہ غیر ملکوں سے کچھ لوگ اسمگلنگ کر کے کچھ مشتبہ سامان لاکر دہلی این سی آر کے علاقوں میں فروخت کرتے ہیں۔ 23 فروری کو شام سات بجے چاروں کو ہوائی اڈے سے گرفتار کیاگیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران سبھی کی طبیعت بگڑنے لگی۔ اس کے بعد سبھی کو صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایکسرے کے بعد پتہ چلا کہ ان کے پیٹ میں مشتبہ اشیا ہے۔ پولس پوچھ تاچھ میں انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ ویزا پر علاج کرانے کے بہانے ہندوستان آئے لیکن ان کا اصل مقصد ہیروئن کی اسمگلنگ کرنا ہے۔ ان کے پیٹ سے 122 کیپسول برآمد کئے گئے ہیں، جن کا وزن 920 گرام ہے۔

03 Mar 2019, 3:10 PM

شادی میں آنے والوں کو پودوں کا تحفہ،تلنگانہ میں انوکھی شادی

حیدرآباد: آپ نے شادی میں نئے نئے انداز کے تحفے نوبیاہتا جوڑے کو مہمانوں کی جانب سے دیئے جانے کے بارے میں سناہوگالیکن تلنگانہ میں ایسی بھی شادی ہوئی ہے جس میں شرکت کرنے والوں مہمانوں کو شادی کے اس اٹوٹ بندھن میں بندھنے والے جوڑے نے تحفہ کے طور پرپودے دیئے۔

کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے جی نوین کمار ،سواتی نے ماحولیاتی شادی کرنے پر غور کیا ۔اس طرح کی شادی کے لئے لڑکے کے باپ نے اہم رول ادا کیاجنہوں نے محکمہ باغبانی میں عہدیدار کے طورپر خدمات انجام دیاتھا۔انہوں نے مہمانوں کیلئے ان پودوں کو تقسیم کرنے کے لئے پودوں کا انتظام کیا اور یہ پودے شادی میں آنے والے ہر مہمان کو دیئے گئے۔


03 Mar 2019, 2:09 PM

قطر کے امیر نے مودی سے کی دہشت گردی پر گفتگو

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر رابطہ کر کے دہشت گردی اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس میں ہندوستان کے شریک ہونے کے سلسلے میں گفتگو کی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مودی نے ہفتہ کے روز قطر کے امیر تمیم سے ہونے والی بات چیت میں حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوطی دینے کی سمت میں ان کی قیادت اور رہنمائی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مودی نے بات چیت کے دوران امن و سلامتی کے لئے مسلسل خطرہ بننے والی دہشت گردی کا ذکر کیا۔ انهوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مؤثر اور فوری کارروائی پر بھی زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے ابو ظہبی میں منعقد ہ اسلامی تعاون تنظیم کے 46 ویں کانفرنس میں ہندوستان کے وزیر خارجہ کی شرکت کو اہم تاریخی قدم قرار دیا۔

03 Mar 2019, 1:10 PM

تصادم میں زخمی سی آر پی ایف کے جوان نے دم توڑا

جموں و کشمیر کے اکھنور سیكٹر میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ تصادم زخمی سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے جوان کی گزشتہ رات علاج کے دوران موت ہو گئی۔

سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ ضلع میں برنو علاقہ کے حسن پور فتح پور کے باشندے شیام نارائن یادو (41) سی آر پی ایف میں تعینات تھے۔ شیام نارائن علاقے میں گاما پہلوان کے نام سے جانے جاتے تھے۔ 1991 میں انہیں سی آر پی ایف میں تقرری ملی تھی۔

ریٹائرڈ فوجی میوا لال نے بتایا کہ جس وقت ونگ کمانڈر ابھینندن کی واپسی ہو رہی تھی اسی وقت اکھنور سیکٹر میں مڈبھیڑ ہوئی جس میں چار جوان شہید ہو چکے ہیں۔ اسی تصادم میں شیام نارائن یادو زخمی ہو گئے تھے۔ گزشتہ رات علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔ یہ خبر ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا، وہی پورے گاؤں میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔


03 Mar 2019, 12:09 PM

4 مارچ تک سری لنکا سے پاکستان کے لئے پروازیں منسوخ

کولمبو: سری لنکا نے اپنے دو ہمسایہ ممالک کے درمیان بڑھنے والی کشیدگی کے پیش نظر 4 مارچ تک پاکستان کے لئے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

سری لنکا ایئر لائنز کے میڈیا ترجمان ديپل پریرا نے کہا کہ "پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے عارضی طور پر 4 مارچ تک ملک کی فضائی حدود کو بند کرنے کے فیصلے کی وجہ سے کیا گیا ہے"۔

سری لنکا کے سرکاری نیوز پورٹل کے مطابق ایئر لائن قریب سے صورت حال کی نگرانی کر رہی ہے اور پاکستانی شہری ہوا بازی اتھارٹی کی طرف سے اپنے ہوائی علاقے کو دوبارہ کھولنے کے فوراً بعد سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پروازیں شروع کرنے کے لئے قدم اٹھایا جائے گا۔

واضح ر ہے کہ پاکستان کے دہشت گرد گروپ جیش محمد کے 14 فروری کو پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے پیش نظر پاکستان نے 27 فروری کو اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی جس سے دنیا بھر کی ایئر لائنز کو پاکستان سے پروازیں منسوخ کرنے یا راستہ بدل کر چلانے پر مجبور ہونا پڑا۔

03 Mar 2019, 10:28 AM

سرحد پر کشیدگی، پونچھ اور راجوری میں 400 بنکر بنانے کو ملی منظوری

اہم خبر: میڈیا نے مسعود اظہر کو مار دیا، جیش نے کہا زندہ ہے؟

سرحد پر کشیدگی کے درمیان مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوری ضلع میں 400 اضافی بنکر بنانے کی منظوری دی ہے، دونوں اضلاع میں 200-200 بنکر بنائے جائیں گے، اگلے ایک ماہ کے اندر مقررہ معیار کے تحت بنکر بن کر تیار ہو جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔