بڑی خبر: عظیم اتحاد، چندرابابو کی اروند کیجروال سے دہلی میں ملاقات

تصویر / <a href="https://twitter.com/ncbn">@ncbn</a>
تصویر / @ncbn
user

قومی آوازبیورو

02 Feb 2019, 1:09 PM

عظیم اتحاد،چندرابابو کی اروند کیجروال سے دہلی میں ملاقات

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو جو مخالف بی جے پی جماعتوں کو متحد کرنے کے مشن کے حصہ کے طورپردہلی کے دورہ پر ہیں، نے گزشتہ شب عام آدمی پارٹی کے سربراہ و دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران لوک سبھا انتخابات کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرتے ہوئے عظیم اتحاد تشکیل دینے کے خصوص میں ان کی مساعی سے بھی چندرابابو نے واقف کروایا۔یہ ملاقات کیجروال کے دفتر میں ہوئی جس میں اس اتحاد کے مسئلہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اروند کیجروال نے اس ملاقات کی تصویر کو ٹوئیٹ کیا۔

02 Feb 2019, 11:37 AM

ارجنٹینا: ہوٹل میں زبردست آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک، 112 زخمی

بیونس آئرس: وسطی ارجنٹینا میں واقع ایک ہوٹل میں جمعہ کو زبردست آگ لگ گئی جس میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور کم از کم 112 افراد زخمی ہوگئے۔ آگ ارجنٹینا کے مشہور سیاحتی مقام کورنٹیس ایونیو میں واقع ہوٹل میں لگی تھی۔ ایمرجنسی طبی خدمات آسکر بال کیئر نے کم از کم 112 افراد کے زخمی ہونےکی اطلاع دی ہےجبکہ ٹی این نیوز چینل نے ایک بڑی عمر کی خاتون کےمرنے کی اطلاع دی ہے۔

ٹی این نیوز چینل نے آسکر بال کیئر کے حوالے سے بتایا ہے کہ’’112 لوگوں کو طبی امداد کی ضرورت ہے۔ ان میں سے 60 لوگوں کو آسکر بال کیئر میں بھرتی کرایا گیا ہے جبکہ 52 لوگوں کا شہر کے مختلف اسپتالوں میں علاج ہورہا ہے، زخمیوں میں چار کی حالت نازک ہے۔‘‘ ٹی این نیوز کے مطابق اس حادثے میں 55 سالہ ایک خاتون کی دم گھٹنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔