اہم خبر: ہماچل میں دل خراش سڑک حادثہ، 20 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

20 Jun 2019, 6:56 PM

ہماچل میں دل خراش سڑک حادثہ، 20 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ہماچل پردیش کے کلو ضلع میں دل خراش سڑک حادثہ کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق بنجار سے ایک کلومیٹر آگے بھیوٹھ کے نزدیک ایک بس 500 فٹ گہری کھائی میں گر گئی ہے۔ اس حادثہ میں 20 افراد کو ہلاک بتایا جا رہا ہے جبکہ تقریباً 30 افراد زخمی ہیں۔ بس میں 50 لوگ سوار تھے۔

20 Jun 2019, 3:10 PM

رافیل کی سچائی سامنے لاکر رہیں گے :کانگریس

نئی دہلی: گانگریس نے رافیل کے تعلق سے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے جمعرات کو کہاکہ اس سودے میں گھپلہ ہواہے اور پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اورباہر اسکی سچائی سامنے لا کررہے گی ۔

صدر رام ناتھ کووند کے دونوں ایوانوں سے مشترکہ خطاب کے بعد کانگریس لیڈر گورو گوگوئی نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں کہاکہ رافیل میں چوری ہوئی ہے اور حکومت اسے چھپا نہیں سکتی ہے ۔کانگریس اسکی سچائی عوام کے سامنے لاکر رہے گی ۔

انھوں نے کہاکہ کانگریس رافیل کی سچائی کا آئینہ ملک کو دکھائے گی ۔اس میں ہوئی بدعنوانی کی سچائی سامنے لانے کی اپنی لڑائی پارٹی جاری رکھے گی اور پارلیمنٹ کے اندر اورباہر اسکی اصلیت سب کے سامنے رکھنے کے لیے حکومت پر دباؤڈالیگی ۔

کانگریس لیڈر نے کہاکہ صدر جمہوریہ کے خطاب میں بچوں کی اموات کی بات نہیں ہے ۔ملک کا کسان مزدور اور غریب پریشان ہے ،جس کے بارے میں حکومت کو فکر نہیں ہے ۔انھوں نے کہاکہ صدرجمہوریہ کے خطاب کے بعد الفاظ اچھے ہیں لیکن اس میں جوباتیں کہی گئی ہیں وہ سچائی کے برعکس ہیں ۔

20 Jun 2019, 12:34 PM

پاکستان: نواز شریف کو نہیں ملی جیل میں سیاسی میٹنگ کرنے کی اجازت

لاہور: بدعنوانی کے معاملہ میں سزا کاٹ رہے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کے سربراہ نواز شریف اب جیل میں سیاسی میٹنگیں نہیں کر پائیں گے۔حکومت نے جمعرات کو اس سلسلہ میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ نواز کو جیل میں سیاسی میٹنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔ نوازشریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔ نواز کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ا سٹیل ملز کرپشن کیس میں سات سال کی سزا سنائی تھی۔ جیل میں قید نوازشریف کو جمعرات کو پارٹی کے لیڈروں اور خاندان کے ارکان کے ساتھ ملاقات کرنے کی اجازت تھی۔

’جیو نیوز‘ نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ جیل حکام نے حکومت کے حکم پر نواز کی میٹنگوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اگرچہ نواز کو صرف خاندان کے ارکان سے ملنے دینے کی اجازت ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایم ایل-ن رہنماؤں کے نواز شریف سے مل کر آل پارٹی کانفرنس (اے پی سی) کے بارے میں آگاہ کرنے کی امید تھی۔ جماعت علماء اے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ عیدالفطر کے بعد اے پی پی منعقد کریں گے۔


20 Jun 2019, 11:10 AM

مظفر پور کے حالات پر ہے تیجسوی یادو کی نظر، اس وقت وہ دہلی میں: منوج جھا

عام انتخاب کا نتیجہ برآمد ہونے کے بعد آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کچھ غائب سے ہو گئے ہیں اور لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ آخر وہ ان دنوں کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے انکشاف کیا کہ وہ دہلی میں ہی ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منوج جھا نے کہا کہ ’’ہمارے لیڈر تیجسوی یادو مظفر پور کے حالات پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اس وقت دہلی میں ہیں اور بہار کے حالات پر اپنی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

20 Jun 2019, 8:34 AM

اڈیشہ: چلتی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش میں پلیٹ فارم کے نیچے گرا شخص، بچ گئی جان

اڈیشہ کے جھارسوگوڈا ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص کے ساتھ زبردست حادثہ ہوا لیکن کسی طرح اس کی جان بچ گئی۔ 18 جو کو سرزد ہوئے اس حادثہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں نظر آ رہا ہے کہ ایک شخص چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کرتا ہے لیکن پلیٹ فارم پر گر جاتا ہے اور پھر وہ پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان خالی جگہ پر کھنچتا ہوا پٹریوں کے بغل میں چلا جاتا ہے۔ اس شخص کی خوش قسمتی یہ رہی کہ اس اندوہناک حادثہ کے بعد بھی اس کی جان بچ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔