اہم خبر: افغانستان میں اچانک بم پھٹ جانے سے طالبان کمانڈر بلال کی موت

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

19 May 2019, 3:50 PM

افغانستان میں مقامی طالبان کمانڈر کی موت

کابل: مشرقی افغانستان کے كنار صوبے میں اپنے پاس موجود بم کے پھٹنے سے ایک مقامی طالبان کمانڈر کی موت ہو گئی۔ مقامی میڈیا نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

خامہ پریس نیوز ایجنسی کے حوالے سے افغان نیشنل آرمی کی 201 ویں کور نے کہا کہ یہ واقعہ ہفتہ کے روز ڈنگڈم ضلع میں پیش آیا جس میں طالبان کمانڈر کی بم دھماکے میں موت ہو گئی۔ کمانڈر کی شناخت بلال کے طور پر ہوئی ہے۔

افغانستان میں جو دہائیوں سے زبردست شورش اور خانہ جنگی کا شکار ہے، سرکاری فوجیوں اور طالبان جنگجووں کے درمیان لڑائی ہورہی ہے۔ افغانستان کے سیکورٹی دستے جنہیں امریکہ کی زیر قیادت اتحادی افواج کی حمایت حاصل ہے پورے ملک میں دہشت گردی سے مقابلے کے لئے مشترکہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

19 May 2019, 12:45 PM

اہم خبر: انتخابات کے دوران منی پور بی جے پی کو جھٹکا، این پی ایف کی حمایت واپس

لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلہ کی پولنگ کے دوران بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ شمال مشرقی ریاست منی پور میں بی جے پی کے ساتھ حکومت میں شامل ناگا پیپلز فرنٹ نے اپنی حمایت واپس لے لی ہے۔

این پی ایف کے ترجمان اچوم بیمو کیکون نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ کوہما میں پارٹی کے صدر دفتر میں طویل اجلاس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ منی پور میں اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے اور این برین صوبہ کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔