اہم خبر: بوفورس معاملہ کی جانچ کرنے والی عرضی سی بی آئی نے واپس لی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

16 May 2019, 3:55 PM

بوفورس معاملہ کی جانچ کرنے والی عرضی سی بی آئی نے لی واپس

سی بی آئی نے جمعرات کو دہلی کی عدالت سے بوفورس معاملہ میں آگے کی جانچ کرنے والی عرضی واپس لے لی۔ ایجنسی نے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نوین کمار کشیپ سے اپیل کی تھی کہ ہم یکم فروری 2018 میں لگائی گئی عرضی واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے اس اپیل کو منظور کرتے ہوئے عرضی واپس لینے کی اجازت دے دی۔

بوفورس معاملہ کی جانچ کے لیے پرائیویٹ عرضی دہندہ اجے اگروال نے بھی عرضی داخل کی تھی اور قابل غور ہے کہ انھوں نے بھی اپنی عرضی واپس لینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

16 May 2019, 2:02 PM

نیپال: دو ہندوستانی کوہ پیما کی موت

نیپال میں دنیا کے تیسرے سب سے اونچے پہاڑ کو سر کرنے کی اپنی مہم کے دوران کنچن جنگا پہاڑ کی اونچائی پر پہنچ کر دو ہندوستانی کوہ پیماؤں کی موت ہو گئی۔

16 May 2019, 1:06 PM

حیدر آباد: شادی کے لیے بزرگوں کی اجازت نہ ملنے پر عاشق و معشوق نے پھانسی لگا کر کی خودکشی

شادی سے بزرگوں کے انکار پر ایک عاشق اور معشوق نے ایک ساتھ پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے کونڈاپاکا منڈل کے لکوڈارم دیہات کے اسکول کی کلاس روم میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 21 سالہ کنکیا اور 19 سالہ تارا گزشتہ کچھ عرصہ سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم ان کے والدین نے شادی سے انکار کر دیا۔ ان دونوں کی ذات الگ الگ تھیں جس پر ان کے والدین نے شادی سے انکار کردیا اور دیہات میں کنکیا کو اس مسئلہ پر دو سال پہلے 30 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ ان دونوں نے پہلے زہر پی لیا اوربعد ازاں اسکول کی کلاس روم میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ ان دونوں کی جب ان کے گھر والوں نے تلاش کی تو ان کو ان کی لاشیں کلاس روم میں پائی گئیں۔ پولس نے ان دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔


16 May 2019, 11:10 AM

افریقی ملک نائیجر میں فوج کی گشتی پارٹی پر مسلح افراد کا حملہ، 29 جوان ہلاک

نيئمے: افریقی ملک نائیجر میں کچھ مسلح افراد نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں 29 فوجی جوان ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بدھ کی دوپہر تقریبا تین بجے ٹلابیري کے ٹوگو ٹوگو علاقے میں کچھ مسلح افراد نے فوج کی گشتی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کر دیا۔ گشتی پارٹی میں کل 52 فوجی تھے۔ سرکاری دعویٰ کے مطابق تقریبا دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد صرف 22 فوجی ہی اپنے کیمپ میں واپس پہنچ سکے۔ ٹوگو ٹوگو مالی کی سرحد سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ غور طلب ہے کہ چار اکتوبر 2017 کو اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں نے نائیجیریا اور امریکی فوجیوں کی ایک گشت پارٹی پر حملہ کیا تھا جس میں چار امریکی اور چار نائجریائی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

16 May 2019, 8:27 AM

پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹس کے درمیان تصادم، ایک جوان شہید، 3 ملی ٹینٹس ہلاک

جموں و کشمیر میں پلوامہ واقع دلی پورا علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹس کے درمیان زبردست تصادم ہوا جس میں دو ملی ٹینٹس ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ میں ایک جوان کے شہید ہونے کی خبریں بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس تصادم کے دوران دو فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ایک مقامی باشندہ بھی زخمی ہوا ہے۔ تصادم کی وجہ سے اس وقت علاقے میں انٹرنیٹ خدمات بند ہیں اور سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔