اہم خبر: افغانستان میں سلامتی دستوں کی مہم میں 13 دہشت گرد ہلاک

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

16 Jun 2019, 6:10 PM

افغانستان میں سلامتی دستوں کی مہم میں 13 دہشت گرد ہلاک

پل عالم: افغانستان کے مشرقی لوگار صوبہ کے محمد آغا ضلع میں سلامتی دستوں کی دہشت گردوں کے خلاف چلائی گئی مہم میں 13دہشت گرد مارے گئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے یہ اطلاع دی۔

نصرت رحیمی نے اتوار کو بتایا کہ خصوصی پولس دستہ کی یونٹ نے محمد آغا ضلع میں طالبان دہشت گردوں کے خلاف چلائی گئی مہم میں 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس علاقہ سے دہشت گردوں کا صفایا نہیں ہو جاتا تب تک مہم جاری رہے گی۔ طالبان نے اب تک اس پر کوئی تبصرہ ظاہر نہیں کیا ہے۔

16 Jun 2019, 5:10 PM

سعودی عرب جنگ نہیں چاہتا، لیکن دھمکی سے نہیں ڈرے گا: محمد بن سلمان

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن السعود نے اتوار کوکہا کہ ان کا ملک کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن وہ کسی طرح کی دھمکی سے ڈرنے والا بھی نہیں ہے۔

ولی عہد نے الشرق الاوسط اخبار کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارا ملک کسی سے جنگ نہیں چاہتا لیکن ہم اپنے لوگوں کو دی جانے والی کسی طرح کی دھمکی سے ڈرنے والے بھی نہیں ہیں اور اپنی خود مختاری اور ضروری مفادات کے لئے کوئی سمجھوتہ بھی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں ایران نے جو اڑیل پن دکھایا ہے اس پر بین الاقوامی برادری کو سخت موقف اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے امریکہ کے ساتھ اہم تعلقات ہیں اور وہ اس علاقہ میں سیکورٹی اور استحکام لانے میں اہم عنصر ہے۔

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے وحشیانہ قتل پر انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں سعودی عرب پورا انصاف اور جوابدہی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی فریق اس مسئلہ پر سیاست کرنا چاہتا ہے اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے اور یہاں کی عدالت کو وہ ثبوت دینے چاہئیں جو انصاف دلانے میں مددگار ثابت ہوں۔

16 Jun 2019, 4:10 PM

گھر میں دھماکہ سے ایک کی موت، پانچ زخمی

جہاں آباد: بہار میں جہاں آباد ضلع کے پالی تھانہ علاقہ کے بندھو چک گاﺅں میں آج علی الصبح ایک گھر میں دھماکہ ہونے سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ پٹنہ ضلع کے سنگوڑی تھانہ علاقہ کے بیلداری چک سے بارات بندھو چک گاﺅں آئی ہوئی تھی۔ آج علی الصبح قریب تین بجے گھر میں دھماکہ ہو گیا۔ اس حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت جگدیش پرساد کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کو جہان آباد صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں تین لوگوں کو بہتر علاج کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے۔ گھر میں دھماکہ کیسے ہوا اس معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے۔


16 Jun 2019, 3:10 PM

انڈونیشیا میں کشتی پلٹنے کے بعد تین لاشیں برآمد، تلاش اور بچاؤ مہم جاری

جکارتہ: انڈونیشیا کے ایسٹ نسا ٹینگارا صوبے میں ایک مسافر کشتی پلٹنے کے بعد بچاؤ اہلکار نے تین لاشیں برآمد کی ہیں اور چار دیگر افراد کے لئے تلاش اور بچاؤ مہم جاری ہے۔

کپانگ ضلع میں تلاش اور بچاؤ دفتر کے سربراہ ایمی فریجر نے اتوار کو بتایا کہ کوپانگ ضلع جارنے والی ایم موٹرنسا کیناری 2 کشتی بندرگاہ چھوڑنے کے بعد سمندر میں ڈوب گئی۔ انہوں نے کہا،’’ہم نے تلاش اور بچاؤ مہم کے لئے کے این اینٹاریزا 238 ریسکیو شیپ، ایک آرآئی بی بوٹ اور ایک اسپیڈ بوٹ تعینات کی ہے۔‘‘

فریجیر نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ مہم کے تحت ساحلی علاقوں میں کشتیوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ اگر کوئی بہہ کر نزدیک کے علاقوں کے پاس کے آبی علاقے میں پہنچا ہوتو اسے بچایا جاسکے۔‘‘قومی تلاشی اور بچاؤ مہم کے دفتر کے میڈیا افسر یوسف لفیط نے ایک دن پہلے بتایا تھا کہ کشتی کے پلٹنے کے بعد 54افراد نے تیرکر اپنی جان بچائی تھی۔

16 Jun 2019, 12:05 PM

دہلی والوں کو میں شدید گرمی سے راحت، بارش نے لوٹائی مسکراہٹ

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں اتوار کو ہوئی ہلکی بارش سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے اور یہاں کا درجہ حرارت 28.2 ڈگریس سیلسیس درج کیا گیا ہے جو کہ اس موسم کا معمول کا درجہ حرارت ہے۔ محکمہ موسمیات نے دن میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے اور کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے 40 ڈگری سیلسیس کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے ایک افسر نے کہا، ’’دن میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ کچھ علاقوں میں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور گرج کے ساتھ دھول بھری آندھی اور طوفان کے آنے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کیہ دہلی میں ہفتہ کے روز درجہ حرارت 43.4 ڈگری سیلسیس اور کم از کم درجہ حرارت 27.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔


16 Jun 2019, 11:55 AM

ٹونگا اور نیوزی لینڈ میں 7.2 شدت کے شدید جھٹکے

ماسکو: بحرالکاہل کےملک ٹونگا اور نیوزی لینڈ میں اتوار کو زلزلہ کے زبردست جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ٹونگا میں زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 جبکہ نیوزی لینڈ میں 7.2 تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مرکز شہر اوهونا سے 97 کلو میٹر شمال مشرق میں سطح سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:56 بجے آیا۔

اس کے ایک گھنٹے بعد علاقے میں 7.2 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔ اس کا مرکز نیوزی لینڈ کے ’ال ایسپرینس راک جزائر‘ کے 103 کلومیٹر شمال مشرق میں سطح سے 34.4 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلہ سے کسی بھی طرح کے نقصان کی خبر نہیں ہے۔ ٹونگا اور نیوزی لینڈ زلزلہ زدہ علاقہ میں واقع ہیں اور یہاں وقتاً فوقتاً زلزلہ آتے رہتے ہیں۔

16 Jun 2019, 11:11 AM

دنیا کے تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے ترکی

ماسکو: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ترکی دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ ایشیا میں شراکت اور اعتماد بحالی کے اقدامات ( سی آئی سی اے) کی منعقدہ پانچویں چوٹی کانفرنس میں طیب اردگان نے کہا کہ ہم نے ایک ملک کے ساتھ جو تعلقات قائم کیے ہیں وہ دوسرے یا تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں۔ ہم مشرق، مغرب، شمال اور جنوب سبھی علاقوں میں بہتر تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں امن اور استحکام کے لئے شام میں جاری جدوجہد کو حل کرنا اہم ہو گا اور اس کے لئے یکطرفہ نقطہ نظر اپنانے پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا ’’یہ واضح ہے کہ یکطرفہ نقطہ نظر سے آج دنیا میں امن اور استحکام کے حل تک نہیں پہنچا جا سکتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے والے دیگر ممالک کے لیڈروں نے خود اس طرح کے نقطہ نظر کے متعلق اپنے عزم کا اظہار کیا ہے‘‘۔ اس دوران انہوں نے روس اور چین کے ساتھ تعلقات کی ستائش کی۔


16 Jun 2019, 9:24 AM

صومالیہ کے موغادیشو میں کار بم دھماکہ، 10 افراد ہلاک، 26 زخمی

صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں دو کام بم دھماکوں میں کم از کم 10 لوگ ہلاک ہو گئے جبکہ 26 دیگر زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبروں کے مطابق پولس کمشنر بشیر عابدی محمد نے ہفتہ کو صحافیوں کو بتایا ’’سیدکا جنکشن کے نزدیک بم دھمالہ کے بعد نو لوگ مارے گئے اور 25 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔‘‘

پولس سربراہ نے کہا کہ کے ایم-4 جنکشن کے نزدیک دوسرا کار بم دھماکہ ہوا اور حملہ آور کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکار نے اس کے زخمی ساتھی کو گرفتار کر لیا۔

یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ دہشت گردوں کی طرف سے ممکنہ حملوں کو روکنے کے لئے شہر کی اہم سڑکوں پر آمد و رفت کو روک کر دار الحکومت کی حفاظت کو سخت کیا گیا۔ القاعدہ سے وابستہ تنظیم الشباب نے حملہ کو انجام دینے کا دعوی کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔