اہم خبر: حافظ سعید کا سالا عبدالرحمن مکی پاکستان میں گرفتار، لاہور جیل بھیجا گیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

15 May 2019, 2:07 PM

حافظ سعید کا سالہ عبدالرحمن مکی پاکستان میں گرفتار

دہشت گرد حافظ سعید کا سالہ عبدالرحمن مکی کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عبدالرحمن مکی ممبئی حملہ میں موسٹ وانٹیڈ ہے۔ خبروں کے مطابق مکی کی گرفتاری پنجاب علاقہ کے گجرانوالہ سے ہوئی ہے۔ گرفتاری کے بعد مکی کو فی الحال لاہور کی جیل میں رکھا گیا ہے۔

15 May 2019, 1:10 PM

حیدر آباد: کپڑوں کے شوروم میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے سداسیو پیٹ کے کپڑوں کے ایک شوروم میں بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اتفاقی طورپر شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے شوروم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ واقعہ کل شب پیش آیا جس کے ساتھ ہی لوگوں میں سنسنی پھیل گئی۔ آگ کے ساتھ بڑے پیمانہ پر کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔ اس واقعہ میں کسی کے جانی نقصان یا پھر جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔ اس واقعہ میں بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

15 May 2019, 12:10 PM

اتر پردیش: بے خوف بدمعاشوں نے مظفر نگر میں آر ٹی آئی کارکن کو مالی گولی

اتر پردیش میں بے خوف بدمعاشوں کی دہشت جاری ہے۔ مظفر نگر کے دھیندھ والی گاؤں میں بدمعاشوں نے آر ٹی آئی کارکن کو گولی مار دی ہے۔ پولس کے مطابق چار لوگوں نے آر ٹی آئی کارکن کرشن پال پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ سنگین حالت میں کرشن پال کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔


15 May 2019, 11:10 AM

دہلی: بارش نے لوگوں کو دلائی گرمی سے راحت، لیکن سڑکوں پر لگا ٹریفک جام

دہلی میں صبح زبردست بارش کا نظارہ دیکھنے کو ملا جس سے لوگوں کو گرمی سے تو راحت مل گئی لیکن بارش کے بعد کئی جگہ سڑک پر ٹریفک جام کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔

15 May 2019, 9:07 AM

اتر پردیش: رائے بریلی فائرنگ کے بعد اغوا ضلع پنچایت اراکین کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں

رائے بریلی ضلع پنچایت صدر کے خلاف آئے عدم اعتماد کی تجویز پر ووٹنگ کرنے جا رہے پنچایت اراکین کا فائرنگ کر اغوا کر لیا گیا تھا۔ ان اراکین کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا ہے۔ اس اغوا واقعہ میں زخمی ایک شخص کا ابھی علاج چل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔