اہم خبریں: پنجاب میں صدارتی راج کی بات کرتے والے بی جے پی کے طوطے ہیں، سدھو

پنجاب میں صدارتی راج کی بات کرتے والے بی جے پی کے طوطے ہیں، سدھو
پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اسے سیاست کا کھیل بند کر دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پنجاب میں بی جے پی کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور جو لوگ ریاست میں صدارتی راج نافذ کرنے کی باتیں کر رہے ہیں وہ بی جے پی کے طوطے ہیں۔‘‘
’نیٹ پی جی کونسلنگ‘ شروع کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ڈاکٹروں کا اظہار مسرت
سپریم کورٹ کی جاب سے آج ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے میڈیکل سیٹوں میں 27 فیصد او بی سی کوٹے کو منظوری فراہم کر دی جس کے بعد نیٹ پی جی کونسنگ شروع کرنے کا راستہ صاف ہو گیا۔ ڈاکٹروں کی تنظیم فورڈا نے اس فیصلہ پر خوشی کا اطہار کیا ہے۔ تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر منیش نے کہا ’’سپریم کورٹ کو فیصلہ ہمارے لئے راحت بھرا ہے۔ ایسے وقت میں جب ملک کورونا کی تیسری لہر سے نبردآزما ہے یہ فیصلہ ہم ڈاکٹروں کے لئے بہت معنی رکھتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ نیٹ پی جی کونسلنگ کا شیڈیول جلد جاری ہوگا۔‘‘
وزیر اعظم مودی کی سکیورٹی میں کوتاہی، سپریم کورٹ کا سفری ریکارڈ محفوظ رکھنے کا حکم
وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں کوتاہی کے معاملے پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس دوران سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وزیر اعظم کے پنجاب دورے سے متعلق سفری ریکارڈ محفوظ کئے جائیں۔ یہ ریکارڈ پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کے پاس محفوظ رکھے جائیں گے۔ اب کیس کی اگلی سماعت پیر کے روز کی جائے گی۔
اومیکرون ویرینٹ کا ملک کی 27 ریاستوں میں پھیلاؤ، کیسز کی تعداد 3 ہزار سے متجاوز
ہندوستان میں جہاں کورونا کے ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسز درج کئے گئے ہیں وہیں اومیکرون ویرینٹ ملک کی 27 ریاستوں تک پھیل چکا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق تاحال ملک بھر سے اومیکرون کے 3007 معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ 1199 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ مہاراشٹر سے سب سے زیادہ 876 اور دہلی سے 465 اومیکرون کے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔