اہم خبریں: بلی بائی ایپ معاملہ کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت نامنظور

بلی بائی سازش کے ملزمان کو گرفتار کر کے لے جاتے پولیس اہلکار / یو این آئی
بلی بائی سازش کے ملزمان کو گرفتار کر کے لے جاتے پولیس اہلکار / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

20 Jan 2022, 4:35 PM

بلی بائی ایپ معاملہ کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت نامنظور

مسلم خواتین کو نشانہ بنانے والے بلی بائی ایپ کے معاملہ میں ممبئی کی باندرا کورٹ نے تین ملزمان وشال کمار جھا، شویتا سنگھ اور مینک راوت کی درخواست ضمانت نامنظور کر دی ہے۔ تینوں ملزمان فی الحال 14 روزہ علالتی تحویل میں ہیں۔

20 Jan 2022, 3:15 PM

اتراکھنڈ انتخابات کے لئے بی جے پی کی فہرست جاری، وزیر اعلیٰ پشکر دھامی کھٹیما سے امیدوار

اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے اپنی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے ذریعے پارٹی نے کل 70 سیٹوں میں سے 59 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کھٹیما سے انتخاب لڑیں گے۔

20 Jan 2022, 1:47 PM

دہلی فسادات معاملہ میں پہلا شخص قصوروار قرار، دنیش یادو کو 5 سال قید کی سزا

سال 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات سے متعلق ایک معاملہ میں عدالت نے پہلے شخص کو قصوروار قرار دیا ہے۔ ملزم دنیش یادو کو عدالت سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔


20 Jan 2022, 11:51 AM

چھوٹا پائے جامہ، کرتا لمبا، چاہیئے شانتی یا دنگا؟ قابل اعتراض پوسٹر پر بی جے پی لیڈر کو نوٹس 

لیکشن کمیشن نے بلندشہر سٹی حلقہ سے پارٹی امیدوار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کیے گئے ایک قابل اعتراض پوسٹر کے سلسلے میں بی جے پی کی مہم اور اشتہارات کے سربراہ آنند چودھری کو نوٹس جاری کیا ہے۔ چودھری کو دو دن میں نوٹس کا جواب دینے کو کہا گیا ہے۔

بی جے پی کے پوسٹر پر لکھا گیا تھا، ’’چھوٹا پائے جامہ، کرتا لمبا، چاہئے شانتی یا پھر دنگا۔ شانتی اور وکاس کے لئے بی جے پی کو ووٹ کریں۔‘‘

20 Jan 2022, 9:39 AM

ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں زبردست اچھال، 3 لاکھ 17 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 491 اموات

ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں زبردست اچھال درج کیا گیا ہے اور نئے کیسز کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 لاکھ 17 ہزار 532 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 491 لوگوں کی موت واقع ہو گئی جبکہ 2 لاکھ 23 ہزار 990 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔

ملک میں فعال کیسز کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ جبکہ پازیٹوٹی شرح 16.41 تک بڑھ چکی ہے۔ اسی کے ساتھ ملک بھر میں نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ روز اومیکرون کے معاملوں میں 3.63 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔