اہم خبریں: دہلی میں کورونا کے معاملوں میں گراوٹ کا سلسلہ: ستیندر جین

دہلی میں کورونا کے معاملوں میں گراوٹ کا سلسلہ: ستیندر جین
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے اطلاع دی ہے کہ راجدھانی میں کورونا کی پازیٹوٹی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 22.5 فیصد رہ گئی ہے۔ تاہم فی الحال یہ اتنا کم نہیں ہوئی ہے کہ ہم آرام سے بیٹھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں زیادہ مریض نہیں ہیں اور کافی بیڈ خالی پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج پازیٹوٹی شرح 24 فیصد اور 13 ہزار کے قریب نئے کیسز کی تصدیق ہونے کی توقع ہے۔
ملائم سنگھ یادو کی بہو اپرنا یادو بی جے پی میں شامل
اہم لیڈران کے استعفی دینے کار دوسری جماعتوں میں شامل ہونے کے سلسلہ کے دوران بی جے پی نے آج سماجوادی میں نقب زنی کرتے ہوئے ملائم سنگھ کی بہو اپرنا یادو کو اپنی طرف مائل کر لیا۔ اپرنا یادو نے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کی موجودگی میں بی جے ی میں شمولیت اختیار کی۔
ہندوستان میں کورونا کے 2 لاکھ 82 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 441 اموات
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورانا وائرس کے 282970 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ روز سے 44889 زیادہ ہے۔ اس دوران 441 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 188157 لوگوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ ملک بھر میں اومیکرون کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 8961 ہو گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔