اہم خبریں: مفت راشن اسکیم میں 6 مہینے کی توسیع کی جائے، کیجریوال کا پی ایم مودی سے مطالبہ

مفت راشن اسکیم میں 6 مہینے کی توسیع کی جائے، کیجریوال کا پی ایم مودی سے مطالبہ
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریال نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام چلائی جا رہی راشن کی اسکیم میں 6 مہینے کی توسیع کی جائے۔ دہلی حکومت نے اس کی طرف سے چلائی جا رہی مفت راشن کی اسکیم میں 6 مہینے کی توسیع کر دی ہے۔
مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ، 10 افراد ہلاک
مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع اسپتال میں آگ لگنے کی وجہ سے 10 افراد کی جان چلی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر راجندر بھوسلے نے اس کی اطلاع دی۔
مودی جی کا وکاس ریورس گیئر میں ہے اور بریک بھی فیل ہیں! راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر، راہل گاندھی نے مہنگائی کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کنبے مودی جی کے وکاس کے جملوں سے کوسوں دور ہیں اور چولہا پھونکنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’وکاس کے جملوں سے کوسوں دور، لاکھوں پریوار چولہا پھونکنے پر مجبور۔ مودی جی کے وکاس کی گاڑی ریورس گیئر میں ہے اور بریک بھی فیل ہیں۔‘‘
راہل گاندھی ٹوئٹ کے ساتھ ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سلینڈر کے داموں میں اضافہ کے سبب 42 فیصد لوگوں نے ایل پی جی پر کھانا بنانا چھوڑ دیا ہے اور پھر سے لکڑی کا استعمال کر کے چولہا جلانے لگے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کے 10929 نئے کیسز، 392 اموات
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے 10929 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی دوران 12509 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 392 افراد کی جان چلی گئی۔ فی الحال ملک بھر میں 146950 کیسز فعال ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔