اہم خبریں: ’زرعی قوانین پر معافی مانگنے والے وزیر اعظم جان گنوانے والے کسانوں کو معاوضہ کیوں نہیں دے رہے؟‘

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

03 Dec 2021, 4:35 PM

’زرعی قوانین پر معافی مانگنے والے وزیر اعظم جان گنوانے والے کسانوں کو معاوضہ کیوں نہیں دے رہے؟‘

کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کو ڈیٹا نہیں ہونے کے حکومت کے بیان کا راہل گاندھی نے آج پریس کانفرنس کے دوران جواب دیا۔ حکومت پر حملہ بولتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ان کے پاس کسانوں کی موت کا ڈیٹا نہیں ہے لیکن ہمارے پاس جان گنوانے والے کسانوں کی فہرست موجود ہے اور حکومت چاہے تو فہرست وہ فراہم کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ کسان تنظیمیں اور حزب اختلاف کی جماعتیں مسلسل حکومت سے کسانوں کے احتجاج کے دوران مارے گئے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ ایک سال سے جاری کسانوں کے احتجاج کے دوران مرنے والے کسانوں کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے، اس لیے معاوضے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

03 Dec 2021, 4:01 PM

تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کا ڈیٹا نہیں ہونا کسانوں کی شہادت کی توہین، کانگریس

گزشتہ روز پارلیمنٹ میں حکومت کی طرف سے دئے گئے بیان میں کہا گیا کہ کسان تحریک کے دوران جان گنوانے والے کسانوں کا ڈیتا موجود نہیں ہے۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ یہ حکومت کی بے حسی کی انتہا ہے۔

کانگریس پارٹی کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا، ’’ملک کے انداتا پر بی جے پی کے ظلم کے بعد شہید کسانوں کا ڈیٹا نہیں ہونا انداتا کی شہادت کی توہین ہے۔ بی جے پی اعداد و شمار نہ ہونے کی بات کہہ کر اپنی ذمہ داری سے بھاگنا بند کرے۔‘‘

کانگریس نے مزید کہا، ’’زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران 700 سے زیاد کسان شہید ہوئے ہیں۔ بی جے پی حکومت شہید کسانوں کو معاوضہ دینے کے لئے شہید کسانوں کا کوئی ڈیٹا نہیں ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ بی جے پی حکومت اتنی بے حس کیوں ہیں؟‘‘

03 Dec 2021, 2:43 PM

جگدیش ٹھاکور گجرات کانگریس کے صدر مقرر

کانگریس پارٹی نے جگدیش ٹھاکور کو گجرات کانگرین کا صدر مقرر کیا ہے۔ یہ عہدہ گجرات کانگریس کے سابق صدر امت چاوڑا کے استعفی دینے کے بعد سے خالی پڑا ہوا تھا۔ خیال رہے کہ گجرات میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اس کے لئے ریاستی تنظیم کو مضبوط کرنے کا عمل جاری ہے۔ اسی ضمن میں جگدیش ٹھاکور کو گجرات کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔


03 Dec 2021, 1:32 PM

زرعی قوانین کو واپس لینے والے این آر سی کو بھی واپس لیں گے، ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ ڈولا سین

ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ ڈولا سین نے حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کے خلاف پارلیمنٹ میں دھرنے کے دوران کہا، ’’بی جے پی کے ایک وزیر نے گزشتہ روز کہا کہ این آر سی پورے ہندوستان میں نافذ نہیں ہوگا۔ انہوں نے تین زرعی قوانین کو واپس لیا ہے، وہ این آر سی کو بھی واپس لیں گے۔‘‘

03 Dec 2021, 12:10 PM

پنجاب کو چھوڑ کر کسی بھی ریاست نے آکسیجن کی کمی سے موت کی اطلاع نہیں دی، وزیر صحت

لوک سبھا میں کورونا بحران کے وقت آکسیجن کی کمی سے ہونے والی اموات کے سوال پر اپنے بیان کے دوران وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے کہا کہ پنجاب کو چھوڑ کر جہاں 4 اموات کی اطلاع دی گئی، کسی بھی ریاست نے آکسیجن کی کمی سے موت کی اطلاع فراہم نہیں کی۔

انہوں نے کہا، ’’ہم نے تمام ریاستوں کو خط لکھ کر اس پر ڈیٹا طلب کیا تھا۔ 19 ریاستوں نے جواب دیا، صرف پنجاب میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے چار 'مشتبہ' اموات کی اطلاع دی گئی۔‘‘


03 Dec 2021, 11:03 AM

چیف جسٹس کا یوپی حکومت پر طنز، ’کیا آپ پاکستان کی صنعتیں بند کرنا چاہتے ہیں؟‘

فضائی آلودگی کا معاملہ پر سماعت کے دوران یوپی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ صنعتوں کی بندش سے ریاست میں گنے اور دودھ کی صنعتیں متاثر ہو سکتی ہیں اور یوپی میں ہوا نیچے کی طرف ہے، ہوا زیادہ تر پاکستان سے آ رہی ہے۔ اس پر چیف جسٹس این وی رمنا نے طنز کرتے ہوئے کہا، تو کیا آپ پاکستان کی صنعتوں پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں؟

03 Dec 2021, 10:01 AM

ہندوستان میں کورونا کے 9216 نئے کیسز، فعال کیسز کی تعداد 99976

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے 9216 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ملک بھر میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 99976 رہ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */