اہم خبریں: ملک کی سلامتی کے لئے مضبوط فیصلے درکار، کھوکھلے جملوں سے جیت نہیں ملتی، راہل گاندھی

ملک کی سلامتی کے لئے مضبوط فیصلے درکار، کھوکھلے جملوں سے جیت نہیں ملتی، راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چین کی جانب سے اروناچل پردیش کے 15 مقامات کے نام چینی زبان میں رکھنے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ’’ابھی کچھ دن پہلے ہم 1971 میں ہندوستان کی پروقار رجیت کو یاد کر رہے تھے۔ ملک کی سلامتی اور فتح کے لئے دانشمندی اور مضبوط فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ کھوکھلے جملوں سے جیت نہیں ملتی۔‘‘
ہریانہ میں کورونا بحران کے سبب نئے سال کے موقع پر نائٹ کرفیو نافذ
ہریانہ میں کورونا بحران کے سبب حکومت نے نئے سال کے موقع پر نائٹ کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی احکامات کے مطابق رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک انتہائی ضروری خدمات کے علاوہ کسی کو بھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گڑگاؤں کے اے سی پی پریت پال نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے نئے سال کا جشن گھر کے اندر ہی منائیں۔
ہندوستان میں کورونا کے 16764 نئے کیسز، اومیکرون کے معاملوں کی تعداد 1270 ہوئی
ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر شروع ہو چکی ہے اور ہر روز کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی کے ساتھ نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16764 نئے معاملے درج کئے گئے۔
اس دوران 7585 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 220 افراد کی جان چلی گئی۔ ملک میں فی الحال 91361 معاملے فعال ہیں اور شفایابی کی شرح 98.36 فیصد ہے۔ وہیں ملک بھر میں اومیکرون کے معاملوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1270 ہو گئیئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔