اہم خبریں: لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی

لوک سبھا
لوک سبھا
user

قومی آوازبیورو

30 Nov 2021, 4:00 PM

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی

اپوزیشن جماعتوں کی مسلسل ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ التوا سے پہلے ہنگامہ آرائی کے درمیان مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو نے لوک سبھا میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں (تنخواہ اور خدمت کی شرائط) ترمیمی بل، 2021 پیش کیا۔

30 Nov 2021, 2:15 PM

راجیہ سبھا سے 12 ارکان کی معطلی نامناسب... کیشوراو

حیدرآباد: ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی لیڈر کے کیشو راو نے کہا ہے کہ راجیہ سبھا سے مکمل سیشن کے لئے 12 ارکان کو معطل کرنا نامناسب ہے۔ انہوں نے اس مسئلہ پر احاطہ پارلیمنٹ میں گاندھی جی کے مجسمہ کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ کسان قوانین پر مرکزی حکومت کا موقف نامناسب رہا ہے۔

30 Nov 2021, 11:06 AM

کسان مظاہرین گھروں کو لوٹ گئے ہیں؟ جانیں راکیش ٹکیت نے اس پر کیا کہا

کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ ’’کسانوں کے گھر لوٹنے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ جبکہ کوئی بھی کسان یہاں سے ایم ایس پی اور کسانوں کے خلاف درج کیس واپس کرئے بغیر نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنیوکت کسان مورچہ کی 4 دسمبر کو میٹنگ ہے۔


30 Nov 2021, 9:12 AM

متحدہ عرب امارات کا پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلان

دبئی: یواے ای حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دسمبر کے لئے سپر 98 پٹرول کی قیمت 2.8 درہم سے کم کر کے 2.77 درہم کر دی گئی ہے جبکہ اسپیشل 95 پٹرول کی قیمت 2.69 درہم سے کم کر کے 2.66 درہم ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

/* */